مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک فوجی نے خود کشی کرلی
سرینگر
مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات مدھیہ پردیش کے رہنے والے چودہ آرآر بٹیلین میں تعینات ایک فوجی اہلکار ستندر مورنانے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خود کو ہلاک کر لیا۔
جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پانار فوجی کیمپ میں اتوارکواس وقت افراتفری مچ گئی جب اچانک کیمپ میں گولیاں چلنے لگیں۔
ساوتھ ایشین وائرکے مطابق جب جوانوں نے کمروں میں دیکھا تو ایک جوان خون میں لت پت پایا۔
جوان کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا، لیکن اس کی موت واقع ہو گئی۔
ساوتھ ایشین وائرکے مطابق بھارتی آرمی میں ہمیشہ جوانوں کی خودکشی کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں،
ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق 2019 میں آرمڈ فورسز میں 1 ہزار 113 جوانوں نے خودکشی کی ہے۔
ان سبھی 1 ہزار 113 میں 891 آرمی جوان، 182 ائر فورس اور 40 نیوی کے جوانوں نے خود کشی کی۔
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری