دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا وائرس سے2880افراد متاثر،45افراد جانبحق

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم رکھنے کیلئے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد2880 ہوگئی ہے اور45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 1163 کیسز اور سندھ میں 884 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کے پی کے 372، اسلام آباد 78، آزاد کشمیر12 اور گلگت بلتستان میں 206 کورونا وائرس کے کیسز ہیں۔

مجموعی طور پر 62 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 38 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔ اب تک 170 مریض صحتیاب ہوچکے اور 45 جاں بحق ہوئے جب کہ 18 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں 449 اسپتالوں میں آئیسولیشن کی سہولت موجود ہے جن میں  7295 بیڈ ہیں۔  ملک بھر میں 318 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں9905 افراد کو رکھا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 8 ہزار 493 افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم رکھنے کیلئے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔

کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں قبل از وقت کر دی ہیں۔

وزیراعظم نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی مدد سے بے روزگار ہونے والے افراد کو گھروں میں راشن پہنچایا جائے گا۔

عمران خان نے  پرائم منسٹرکورونا ریلیف فنڈ بنانےکا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس میں جمع رقم پرکوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔ بیرون ملک پاکستانی ریلیف فنڈمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

وفاقی حکومت نے غریب خاندانوں کو12 ہزار روپے ماہانہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ملک میں خوراک کی قلت سے نمٹنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

ملک کے تمام صوبوں کے درمیان زمینی رابطے منقطع ہیں اور ٹرین سروس بھی غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔

About The Author