نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 64 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا میں سب سے زیادہ 15 ہزار سے زائد ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 15,362 ہوگئی ہے جبکہ 124,632 متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا کے 205 ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد 1,201,964 ہوگئی ہے اور 64,727 ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 246,638 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

عالمی میڈیاکے مطابق سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 311,357 ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8,452 ہوگئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس ایکدن میں 839 سے زائد جانیں نگل گیا۔

دنیا میں سب سے زیادہ 15 ہزار سے زائد ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 15,362 ہوگئی ہے جبکہ 124,632 متاثر ہوئے ہیں۔

نیویارک میں وینٹی لیٹرزکی کمی کے سبب چین سے تین ہزار وینٹی لیٹرزخریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدرٹرمپ نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی ہے۔

ادھر اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11,744 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر124,736 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں بھی کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 1,053 اموات ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد 7  ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

About The Author