مئی 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں پر آج تین منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی

کورونا مریضوں کے علاج کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

چین میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں پر آج تین منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی، تین منٹ کے لیے پورے ملک میں نظام زندگی روک دیا گیا،

کورونا مریضوں کے علاج کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،،

چین میں کورونا سے تین ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 82 ہزار کے قریب متاثر ہوئے ، 77 ہزار کے قریب صحت یاب ہو چکے ہیں

چین میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سائرن بجتے ہی جو جہاں تھا، وہیں رک گیا

کورونا وائرس کی وبا سے ہلاک ہونے والے مریضوں اور طبی عملے کی یاد میں چین میں 3 منٹ کی خاموشی

اختیار کی گئی، چینی صدر شی جن پنگ سمیت چینی قیادت نے بھی خراجِ عقیدت پیش کیا

پورے ملک اور بیرونِ ملک چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں پر جھنڈے سرنگوں کیے

گئے، چین نے دنیا کو دہشت زدہ کرنے والی بیماری پر قابو پا کر دنیا کو حوصلہ دے دیا

چینی حکومت نے کورونا وائرس کی پیشگی وارننگ دینے والے ڈاکٹر لی وین لیانگ سمیت کورونا

کے خلاف جنگ میں ہلاک ہونے والے 14 طبی کارکنوں کے لیے اعزاز کا بھی اعلان کیا ہے

اپنے بچھڑوں کو یاد کرنے کا چینی تہواربھی کورونا کی نذر ہو گیا ،، سالانہ تہوار میں ہزاروں لوگ اپنے پیاروں کی

قبروں پر پھول چڑھا کر شمعیں روشن کرتے ہیں ،، لیکن اس سال چینی حکام کی پابندیوں اور کورونا کے خوف نے تہوار کو بے رونق

کر دیا ،،،دوکانوں پر بھی پھول اور سجاوٹ کی اشیا ایسے ہی پڑی رہیں ،،، کچھ شہریوں نے گھروں میں ہی رہ کر

اپنے پیاروں کو یاد کیا اور مذہبی روسومات ادا کیں۔

%d bloggers like this: