کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے کوٹ ادومیں لاک ڈاؤن کا13واں روز، دفعہ 144 کے نفاذکو یقینی بنانے کیلئے کوٹ ادو،
دائرہ دین پناہ چوک سرور شہید اور سنانواں میں نماز جمعہ پر پولیس سخت سیکورٹی انتطامات سخت، لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمدکرانے کیلئے ڈی ایس پی اعجاز حسین بخاری کی ہدایت پر پولیس متحرک ہو گئی،
شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اہلکاروں کا ناکہ لگا رہا، بازار، شاپنگ مالز، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ،
ریسٹورنٹس، پارک اور سیاحتی مقامات سمیتتمام مارکیٹیں بھی بندرہیں،اس موقع پر ڈی ایس پی اعجاز حسین بخاری نے تمام پولیس چیک پوائنٹس کا معائنہ بھی کیا،
کوٹ ادو
تحصیل کوٹ ادومیں امداد انصاف پروگرام کے نام پر غریب عوام کا مذاق بنا دیا گیا،امداد انصاف پروگرام کیلئے بنائے گئے سنٹر فعال نہ ہوسکے،
سنٹروں پردو روز سے ہزاروں متاثرہ خواتین اور مردوں کا ہجوم گورنمنٹ بوائز کالج کے باہر موجود سنٹر کو تالے،
اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل کوٹ ادو میں امداد انصاف پروگرام کے نام پر غریب عوام کا مذاق بنا دیا گیا ہے
اور امداد انصاف پروگرام کیلئے بنائے گئے سنٹر فعال نہ ہوسکے،ان سنٹروں پردو روز سے ہزاروں متاثرہ خواتین اور مردوں کا ہجوم ہے
اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی جانے لگی،بیروزگاری نے غریب اور مستحق افراد کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مجبور کردیا
سینکڑوں افراد گورنمنٹ بوائز کالج کے باہر موجود سنٹر کو تالے لگے ہوئے ہیں، اس حوالے سے شہریوں نے کہا کہ
حکومتی امداد کیلئے میسج کرنے پر سنٹرز سے رجوع کرنے کا کہا گیا،2 روز سے سنٹرز نہ کھلنے پر دھکے کھا رہے ہیں ۔
کوٹ ادو
سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پوری انسانیت کیلئے وارننگ اور قوم کیلئے آزمائش ہے، ملک اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے،
حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ ملک میں قومی یکجہتی کی فضاء کو برقرار، امدادی اسکیموں کو شفاف وغیر سیاسی بنانے کیلئے واضح اقدامات کریں،
حکومت ومیڈیا صر ف خوف پھیلانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، رجوع الی اللہ اور احتیاطی تدابیر سے خیروامید کے پہلو کو بھی اجاگر کیا جائے تاکہ
لوگوں کے اندر اس مہلک وباکے معاملے میں حوصلہ کے ساتھ اللہ پر توکل اورپر امید پر زندگی گذار نے کا حوصلہ پید اہو سکے،
ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اس وقت کڑے امتحان سے گزر رہی ہے،
بالخصوص دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،انہوں نے اس موقع پر شان این جی او کی کارکردگی کی بھی تعریف اور فیس ماسک کی تقسیم
اور دیہاڑی دار طبقہ میں بغیر تشہیر کے راشن گھر گھر پہنچانے کے انتظامات پر شان انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا،
محمد ذیشان گورمانی نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے ہمارے ڈاکٹرز میڈیکل سٹاف نرسزز اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر دن رات محنت کر رہے ہیں،
عوام کو بھی چاہیے کہ اس وائرس سے بچاؤ کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیار کریں اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں،
گھروں میں رہتے ہوئے سینیٹائزرز سے وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیں، ماسک کا استعمال کریں اور اگر گھر سے ایمرجنسی کام کے لئے باہر نکلنا ہو تو مجمع کے درمیان نہ جائیں،
اگر ہم ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے تو اس وائرس کو یقیناً شکست دینے میں جلد ہی کامیاب ہو جائیں گے،
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی امداددینے کے اعلانات میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہونا ایک افسوس ناک امر ہے،
لاک ڈاؤن میں قوم کو بھکاری بننے پر مجبور کرنے کی بجائے حکومت پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی،
بجلی وگیس کے بل معاف اور روز مرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کرے تو اس سے غریب عوام کوبراہ راست فائدہ حاصل ہوگا۔
کوٹ ادو
اوباش نوجوان 5بچوں کی ماں مطلقہ کو بلیک میل کرکے 2سال تک زیادتی کرتا رہا،دیکھا دیکھی پر دوسرا بھائی بھی رات گئے دیوار پھلانگ کر مطلقہ کے گھرداخل،
گن پوائنٹ پر مطلقہ سے زیادتی، شور پر اہل علاقہ کے آنے پر فرار، متاثرہ مطلقہ دونوں بھائیوں کے خلاف تھانہ پہنچ گئی،
پولیس نے متاثرہ کی مدعیت میں دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ چوک سرور شہید کے چک نمبر584ٹی ڈی اے کی رہائشی پروین بی بی جسکی شادی
اسماعیل لشاری سے ہوئی تھی گھریلو ناچاکی پر پروین بی بی نے اسماعیل لشاری سے 2سال قبل طلاق لے کر چک نمبر584ٹی ڈی اے میں کرایہ کا مکان لیا ہوا تھا،
پروین بی بی کا بیٹا اسحاق احمد جوکہ اکبر خان پٹھان کے پاس کام کرتا تھا اسحاق کی وجہ سے اکبرخان پٹھان کا پروین بی بی کے گھر آنا جانا تھا
اس کی بنا پر اکبرخان پٹھان نے اسے ڈرا دھمکا کر اس کے ساتھ نا جائز تعلقات قائم کر لیئے اور اس کے ساتھ زنا حرام کرتا رہا تھا،
اکبر خان پٹھان کے تعلقات کا اس کے بھائی گلبدین پٹھان کو بھی علم تھا، گزشتہ شب گلبدین پٹھان دیوار پھلانگ کر مطلقہ کے گھرداخل ہوگیا
اور گن پوائنٹ پر اس کے ساتھ زیادتی، مطلقہ کے شور پر اہل علاقہ آگئے جنھیں دیکھ کر ملزم فرار ہوگیا،
متاثرہ دونوں بھائیوں کے خلاف تھانہ پہنچ گئی، پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے متاثرہ پروین بی بی کی مدعیت میں دونوں بھائیوں کے خلاف زیردفعہ 376آئی کے تحت درج کرلیا
کوٹ ادو
15پر کال کرکے موبائل فون بند کرنے والے نا معلوم نے پولیس کو چکرا دیا، 2روز سے پولیس پریشان، مقدمہ درج کرلیا گیا،
اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ 2روز قبل نا معلوم 15پر کال کرکے پولیس کومختلف نمبروں سے علاقہ کے زمیندار ملک محبوب الہی کھر کے خلاف اطلاع کی کہ
اس کے گھر اسلحہ ہے اور تمام گھروالوں سے پاس اسلحہ ہے، اطلاع کے بعد نا معلوم اپنے نمبر بند کردیتا ہے،
کال کی اطلاع پر کال جھوٹی ثابت ہوئی، جس پر پولیس سنانواں اور محمود کوٹ 2روز سے نامعلوم کوتلاش شروع کی ہوئی ہے،
پولیس محمود کوٹ نے محبوب الہی کھر کے منیجر قاری عبدالمجید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب