دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جامپور: کرونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کی آگاھی مہم

محکمہ سوشل ویلفیئر کی رجسٹرڈ سماجی تنظیمیں بھی اپنے والینٹئیر سمیت بھر پور مہم چلا رھی ھیں

جام پور:

(آفتاب نواز مستوئی)

جامپور میں سماجی تظیم کی جانب سے لوگوں میں کرونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کی آگاھی مہم مختلف علاقوں میں سرجیکل ماسک اور ڈیٹول سوپ بھی تقسیم کیے گئے ۔

کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلیے جامپور میں جہاں ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی آگاھی مہم چلائی جا رھی ھے

وھاں محکمہ سوشل ویلفیئر کی رجسٹرڈ سماجی تنظیمیں بھی اپنے والینٹئیر سمیت بھر پور مہم چلا رھی ھیں اس سلسلے

میں سماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل مسلسل سوشل میڈیا پر اور عملی طور پر اپنی خدمات نہایت تندھی اور جاں فشانی سے سر انجام دے رھی ھے

تنظیم کے صدر آفتاب نواز مستوئی کی قیادت میں والینٹئرز نے مختلف مقامات پر لوگوں میں اپنی مدد آپکے تحت سرجیکل ماسک اور ڈیٹول سوپ تقسیم کیے اور انہیں حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ھوے

سماجی فاصلے برقرار رکھنے گھروں میں رھنے اور ھاتھ دھونے کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا

اس سلسلے میں معمر اور معزور افراد کے علاوہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اھلکاروں کو بھی ماسک اور ڈیٹول سوپ تقسیم کیے گئے.

About The Author