نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

02 اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان:

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے سبزی منڈی میں دوسرا سینیٹائزر گیٹ نصب کر دیاگیاہے.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے دورہ کرتے ہوئے گیٹ کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کیں. ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ

عوام کو کورونا وائرس سے بچانا اولین ترجیح ہے سینٹائزر گیٹ میں مشینری کے ذریعے جراثیم کش محلول کا سپرے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں خرید وفروخت کیلئے عوام کا رش زیادہ رہتا ہے اس لئے یہاں سینٹائزر گیٹ کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کیلئے تعاون کریں۔ڈیرہ غازی خان میں پہلا سینٹائزر گیٹ ٹریفک چوک میں فنکشنل کردیا گیا ہے۔

اس موقع پرچیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک رفیق اعوان،ای اے ڈی اے اطہر جلیل،سکریٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگر موجود تھے.

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز ٹریفک چوک میں نصب سینیٹائزر واک تھرو گیٹ کا جائزہ لیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید او ردیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے لاک ڈاون کی مدت میں اضافے کے پیش نظر چاروں اضلاع میں فوڈ چین کی سپلائی بحال رکھنے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کر دیا.

ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنرز کے ذریعے تحصیل سطح پر انتظامات کو مانیٹر کیا جائے.

تازہ پھل سبزیوں کی منڈیوں او رمارکیٹ تک رسائی، آٹا کی دستیابی، اشیائے خوردونوش کی موجودگی یقینی بنائی جائے.

ڈویژن میں کسی بھی جگہ اشیاء کا مصنوعی بحران اور قلت برداشت نہیں کیا جائے گا. ڈپٹی کمشنرز تمام معاملات کو خود مانیٹر کریں.

کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سبزی منڈی کے ساتھ مارکیٹ میں پھل،

سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں. پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی فعال کیا جائے. لوگوں کا معاشی استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں کارپوریشن، ریسکیو اوردیگر محکموں کے ذریعے پبلک مقامات،

دفاتر، بازار، شاہراہوں اور گلی محلوں میں کورونا وائرس اور دیگر جراثیم سے پاک کرنے کیلئے ڈس انفکیشن مہم جاری ہے.

بھاری مشینری کے ذریعے عمارتوں، گلی محلوں، سیوریج سسٹم کو جراثیم کش محلول سے دھویا جا رہاہے.

ریسکیو 1122کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس او ر دیگر عمارتوں پرگاڑیوں کے ذریعے سپرے کیا.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے سبزی منڈی ڈیرہ غازیخان کا اچانک دورہ کیا. انہو ں نے سبزی منڈی میں پھل،

سبزیوں کی دستیابی، معیار اور نرخ کے بارے میں معلومات حاصل کیں. چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک محمد رفیق اعوان، ای اے ڈی اے اطہر جلیل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اوردیگر موجود تھے.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ لاک ڈاون کے دوران پھل اور سبزیو ں کی وافر مقدار میں موجودگی یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کردارادا کرنا ہو گا.

کاشتکاروں اور آڑھتیوں کو اعتماد میں لے کر گھروں میں محصور عوام کو معاشی ریلیف دلانے کیلئے اپنا منافع کم کرنے کیلئے ترغیب دینی ہو گی.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور سرکاری نرخ کے مطابق فروخت یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ متحرک ہو گئی.

اسسٹنٹ کمشنرز نے مارکیٹوں کے دورے کیے. نرخنامے چیک کرنے کے ساتھ ساتھ عوام اور گاہکوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے سوشل ڈسٹنس کے نشانات بھی لگوائے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک محمد شاہد،اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف نے مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے تاجر تنظیموں

اور دکانداروں سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال میں عوام کو معاشی ریلیف دلانے کے حوالے سے گفتگو کی.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں مراکز صحت کی بہتری کیلئے متعلقہ محکمو ں کو سنجیدگی سے کام کرنا ہو گا.

ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف کی بروقت حاضری کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی لباس، عمارتوں کو ڈس انفیکٹ کرنے، ماسک،

گلوز اور گون کے استعمال کو یقینی بنایا جائے. انہوں نے یہ بات گزشتہ روز آر ایچ سی سرور والی کے معائنہ کے دوران کہی.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اوردیگر موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ادویا ت کی موجودگی،

صفائی اوردیگر اقدامات کا جائزہ لیا.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹے کا وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوٹہ بڑھا دیا گیا.

ضلع کی سترہ فلورملوں سے کوٹہ کے تحت بیس ہزار کے قریب تھیلے مختلف مقامات پر سیل پوائنٹ او رٹرکنگ سٹیشن پر پہنچائے جا رہے ہیں

جہاں سکیورٹی اور سوشل ڈسٹنس کے اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایاکہ ضلع میں کہی بھی آٹے کی قلت نہیں ہے.

عوام انتظامیہ پر اعتماد کریں. غیر ضروری طور پر آٹے کی ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کیا جائے. عوام کی ضرورت کے مطابق آٹا ہر صور ت فراہم کیا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان :

پٹرولنگ پولیس ڈیر ہ غازیخان ریجن نے حکومت کے کورونا ریلیف فنڈ میں 631000روپے جمع کرا دیئے. کانسٹیبل سے ایس ایس پی تک تمام افسران و ملازمین نے ریلیف فنڈ میں اپنے عطیات جمع کرائے.

ایس ایس پی پٹرولنگ سید بہار احمد شاہ نے عطیات آر پی او عمران احمر کے حوالے کیے. پی آر او عامر محمود کے مراسلہ کے مطابق فنڈ میں ضلع ڈیرہ غازیخان نے 166600روپے،

لیہ نے 121900روپے، راجن پور 153700روپے او رمظفرگڑھ نے 192800روپے اور ریجنل آفس کے افسران و ملازمین نے 16000روپے

حکومت پنجاب کے کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کرائے.


ڈیرہ غازی خان۔

ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر ڈیرہ غازیخان حافظ نے کہا ہے کہ محکمہ زکواۃ و عشر حکومت پنجاب نے ضلع ڈیرہ غازی خان کے 3561 مستحقین کو نو ہزار روپے فی کس کے حساب سے

تین کروڑ انچاس ہزار روپے بطور گزارہ الاؤنس کی دوسری قسط جاری کردی ہے۔ اسی طرح ایک سو کے قریب مستحق نابینا افراد کو بھی 12ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقم جاری کردی گئی ہے۔

ان تمام مستحقین کا انتخاب ضلع بھر میں موجود 364 لوکل زکواۃ کمیٹیز کے ذریعے کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ادائیگی کا طریقہ کار کے تحت مستحق افراد کی جانب سے دیے گئے

موبائل نمبر پر ایزی پیسہ کی جانب سے 3737 نمبر سے میسج موصول ہوگا۔مستحق اصل شناختی کارڈ ہمراہ لیکر کسی بھی ایزی پیسہ شاپ پر جاکر وصول شدہ میسج اور شناختی کارڈ دکھائے گا۔

بائیو میٹرک ویری فیکیشن کے بعد ایزی پیسہ شاپ کا دکاندار 9000 روپے مستحق کے حوالے کریگا۔ضلعی زکواۃ آفیسر نے واضح کیا کہ

ایزی پیسہ شاپ کسی قسم کے سروسز جارجز وصول کرنے کا مجاز نہیں ہے۔محکمہ سروسز جارجز کی مد میں پہلے ہی رقم ادا کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی دار مزدوروں کو سپیشل گزارہ الاؤنس جاری کرنے کیلئے فہرستوں کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

ضلع ڈیرہ غازی خان میں 4464 افراد کو 9000 روپے فی کس دو اقساط میں جاری کیے جائیں گے۔

اس مد میں محکمہ زکواۃ نے ڈسٹرکٹ زکواۃ آفس ڈیرہ غازی خان کو چار کروڑ روپے سے زائد کی رقم فراہم کردی ہے۔


ڈیرہ غازی خان.

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے زکواۃ کے رجسٹرڈ مستحقین میں ایزی پیسہ کے ذریعے ایک ارب 45 کروڑ کروڑ 74 لاکھ 24 ہزار روپے کے فنڈ جاری کر دیئے ہیں

نابینا الاونس کے تحت 12 ہزار روپےاور گزارہ الاؤنس کے تحت نو ہزار روپے یے فی کس مالی امداد دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار ایزی پیسہ کے ذریعے مستحقین مالی امداد حاصل کر سکتے ہیں اور حکومت پنجاب نے ایزی پیسہ کے سرچارجز بھی ادا کر دیئے ہیں۔

مستحقین سے کسی بھی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار موجودہ کٹھن اور نامساعد حالات میں مستحقین کو معاشی ریلیف کے لیے اقدامات کر رہے ہیں

مستحقین زکوٰاۃ کی مالی امداد کے لیے 70 کروڑ روپے کے مزید فنڈز بھی جاری کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ

ایزی پیسہ کے ذریعے ایک لاکھ 60 ہزار رجسٹرڈ زکواۃ مستحقین مالی امداد حاصل کرسکیں گے
علاوہ ازیں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے

تبلیغی جماعت کے امیر شوری مفتی خادم حسین ہوتوانی اور قاری عبدالباسط کے ساتھ ملاقات کی اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پہ شکریہ ادا کیا

انہوں نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کا تبدیل

نئے تعینات ہونے والے کمشنر شہریار سلطان بطور

کمشنر اپنے فرائض سرانجام دیں گے، ذرائع

About The Author