دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

02 اپریل2020:آج ضلع ملتان میں کیا ہوا؟

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان،

ڈویژنل انتظامیہ کا کاشتکاروں کیلئے اہم اقدام

کمشنر شان الحق کا زرعی مشینری کی ورکشاپس کو کھولنے کا حکم

زرعی مشینری ورکشاپس صبح 9 تا شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی،نوٹیفکیشن جاری

گندم کی کٹائی اور کاشتکاروں کی سہولت کیلئے زرعی مشینری ورکشاپس کو کھولا جارہا۔ کمشنر الحق

ورکشاپس و آٹو ریپیئر شاپس سماجی رابطہ اصول اپنانے کی پابند ہوں گی۔

کورونا وباء کے حوالے سے ورکشاپس کو مسلسل چیک کیا جائے گا۔

ورکشاپس حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کو یقینی بنائیں گی۔


ملتان،

دریائے چناب میں ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک پانی کی آمد، مضافاتی علاقوں میں سیلابی صورتحال

ملتان کے مضافاتی علاقوں میں سینکڑوں ایکڑ پر گندم، چارہ جات، اسٹرابری اور دیگر فصلیں زیرآب آ گئیں

ہیڈ محمد والا، محمد پور گھوٹہ، ہمروٹ ، ارجوائن شریف ، ٹھٹھی ، بکھری، جلال آباد ، شیر شاہ میں فصلیں تباہ

بستی گرے والا ، بستی سندیلہ، اترا والی اور کڑول سمیت متعدد مواضات سیلابی پانی کی زد میں آگئے

اچانک پانی آنے سے ہمیں کروڑوں روپے کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، متاثرین

گندم اور اسٹرابری کی فصل کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ،جانوروں کے لئے چارہ بھی نہیں بچا ،متاثرین

ضلعی انتظامیہ کرونا وائرس کے انتظامات میں مصروف، کسی نے متاثرہ علاقوں کا وزٹ نہیں کیا ،متاثرین

کرونا وائرس کے بعد ایک نئی آفت نے ہماری فصلیں برباد کردی ہیں، متاثرین

حکومت نقصانات کا تخمینہ لگا کر ہماری مالی امداد کرے، متاثرین

بارشوں کے باعث ہیڈ تریموں سے ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک پانی دریائے چناب میں آیا ہے، فلڈ کنٹرول سنٹر

مزید بارشوں کی صورت میں آئندہ بھی سیلابی ریلے آنے کا امکان ہے، فلڈ کنٹرول سنٹر


ملتان،

شہریوں کا اپنے منتخب نمائندوں پر غصہ

لوہا مارکیٹ کے لوگوں نے ایم این اے ملک عامر ڈوگر اور ایم پی اے ندیم قریشی کے خلاف بینرز لگا دئیے

اگر ان منتخب نمائندوں کو راشن کی ضرورت ہے تو ووٹرز سے رابطہ کریں، اویزاں بینر پر تحریر

اگلے الیکشن میں ان عوامی نمائندوں کو ووٹ نہیں دینا جو مشکل وقت میں بھاگ گئے، اہل علاقہ


ملتان ،

میپکو ریجن میں بجلی کے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں 7اپریل تک توسیع کردی گئی، ترجمان میپکو

صارفین اپنے بلزلیٹ پے منٹ سرچارج کے بغیر جمع کرواسکتے ہیں،

صارفین بلوں کی تاریخ میں 7اپریل تک توسیع کے لئے میپکو دفاتر میں نہ جائیں بلکہ بینکوں میں بلز جمع کروائیں

میپکو انتظامیہ نے تمام بینکوں اور ڈاکخانوں کو بلوں کی 7اپریل تک جرمانے کے بغیر وصولی کی ہدایات جاری کردی ہیں،

About The Author