اکتوبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

02 اپریل2020:آج ضلع راجن پورمیں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان

روجھان کے نواحی علاقے ٹرائیبل ایریا اوزمان، چک دلبر، بھنڈو والا کے آبادیاتی علاقوں میں ٹڈی دل کا فصلات پر حملہ علاقے کے کسانوں زمینداروں میں تشویش کی

لہر متاثرہ علاقے کے لوگوں کا ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل سے ٹڈی دل کے جلد خاتمے کے لیے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ علاقے کے کسانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ

اب ٹڈی دل مٹ واہ تک پہنچنے والی ہے گندم، مکئی، سبزیات، چارہ، و دیگر زیر کاشت فصلات کو وسیع پیمانے پر نقصان کا اندیشہ کسان پریشان علاقائی عوام بے بس ۔

واضع رہے کہ ٹڈی دل کی کثیر تعداد اب چوک ٹاور کے آنے سے پہلے ان کی تلفی نہ کی گئی تو یہ شہری آبادی میں پہنچنے کا خدشہ ہے ۔


روجھان

اہلسنت کی السعیدیہ تنظیم روجھان نے مفلسوں میں امدای راشن تقسیم کیا گیا ۔

تنطیم السعیدیہ کے سربراہ سید حامد سعید کاظمی کی ہدایت پر روجھان میں مفلس نادار ضرورت مندوں میں امدای راشن تقسیم کیا گیا

امدادی راشن تنظیم السعیدیہ ناظم اعلی روجھان کے مولانا امام دین مولانا قاری محمد یونس خطیب مسجد انوار فرید ٹلوخان اور عرفان احمد سومرو نے تقسیم کیا

اس سے پہلے قاری محمد یونس نے کرونا وائرس سے متاثر ممالک اور پاکستان کو

کرونا وائرس سے پاکستانیوں جر اپنی پناہ میں رکھنے اور متاثرہ افراد کے جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔


راجن پور:

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل صاحب سے شاھوالی کی عوام یہ مطالبہ کرتی ہے کہ

براٸے مہربانی ٹڈی اس وقت شاھوالی کی آبادی سے 2 سے 3 کلوں میٹر دور ہے

جس میں فصل گندم فصل سورج مُکھی فصل گنا کو نقصان ہونے کا خدشہ ہے

اگر یہ شہری آبادی میں داخل ہوگی تو ہمارا موضع شاھوالی قاہت سالی کا شکار ہوجاٸے گی

جو اس ٹڈی کو سپرے دی جارہی ہے

وہ اثر تک نہیں کر رہی کوٸی اچھی کوالٹی کی سپرے کروا کے اسے ختم کیا جاٸے

ابھی تو یہ ٹڈی کے بچے ہیں جب یہ وقت کے ساتھ بڑھ گی تو کنٹرول کرنا ناممکن ہو جاٸے گا ؟


روجھان

روجھان کے نواحی علاقہ شاہ والی میں کرونا وائرس کے خدشات و خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایت پر عمل درآمد شروع

اس سلسلے میں ضلع راجن ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کھرل اور ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی تاکید پر ڈی ایس پی سرکل روجھان ثناء اللہ خان مستوئی

اور ڈی ایس پی سرکل بنگلہ اچھا سید رمیز بخاری نے اس حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے لیے

تحصیل روجھان کے دونوں سرکلز کے جملہ ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی گئی کہ

دفعہ 144 کے تحت دوکاندار کو اپنی دوکانیں و دیگر کاروباری مارکیٹس کو صبح دن 9 بجے کو کھولنے اور شام 5 بجے کو جملہ کاروباری مراکز و مارکیٹس بند کرنے کی سختی سے ہدایت پر عمل درآمد

کروایا جا رہا ہے اسی طرح تحصیل روجھان اور اس کے گرد و نواحی کے چھوٹے شہروں عمرکوٹ، بدلی، میراں پور،

چوک ٹاور روجھان، شاہ والی، مزاری گوٹھ، سرکل بنگلہ اچھا، سونمیانی، سبزانی، کچہ راضی، کچہ چوہان، میں تاہم ثانی یہ حکم نافزالعمل رہے گا

حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس سلسلے میں تحصیل بھر تاجر برادری انجمن تاجران تحصیل روجھان کے صدر

موسی خان مزاری نے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔


نوشہرہ شرقی

وشہرہ شرقی کے 230 گھروں میں راشن تقسیم۔

ضلع راجن پور کی یونین کونسل نوشہرہ شرقی کے مخیر حضرات نے رات گٸے نوشہرہ شرقی کے 230 مستحق گھروں کے اندر راشن تقسیم کیا ۔

اور کسی مستحق کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ اس لیے رات کے اندھیرے میں ہر ہر گھر جا کر مستحقین کو راشن دیا گیا۔

تاہم ابھی تک حکومت وقت کی طرف سے کسی بھی قسم کی امداد نہیں کی گٸی ۔اہل علاقہ حکومت وقت سے نا امید۔

فیاض الحسن ساگر
نماٸندہ سویل نوشہرہ شرقی
03377552752

About The Author