دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

02 اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا کہ صوبائی حکومت کرونا کے خلاف پوری طرح الرٹ ہے اور ہسپتالوں ایچ ڈی یوز ،

آئسولیشن وارڈز اور وینٹی لیٹرز میں اضافے اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی ، لاک ڈاؤن سمیت جراثیم کشن کلورین سپرے اور احتیاطی تدابیر اور آگاہی کے ذریعے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہی ہے

تاکہ کرونا وائرس کے اثرات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ وہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے

جسمیں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون ، ڈی پی او قدوس بیگ اور دیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ

دفعہ 144 اور لاک ڈاؤن کی پابندیوں پر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔

جبکہ ضلع میں کرونا کے پینتالیس مشتبہ مریضوں میں سے اٹھائیس نیگیٹو اور دو مریض پازیٹو ہیں اور باقی ٹیسٹوں کے نتائج نہیں موصول ہوئے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر نے شاپس آن ویلز کے ماڈل کے تحت اشیاء خوردونوش کی ہوم ڈیلیوری سروس میں ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

اجلاس میں کرونا وبا میں ڈاکٹرز ، طبی عملہ اور پیرا میڈکس سپرٹ کی بھی تعریف کی گئی۔


بہاول نگر

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے آج ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں عوام کی سہولت اور آسانی کے لیے سٹی چوک بہاول نگر میں شاپ آن ویلز کا افتتاح کردیا ہے

جس میں تمام کریانہ اور اشیاء ضروریہ کا سامان بس شاپ میں مہیا کیا گیا ہے اور یہ سروس لوگوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر انکی پسند کے مطابق سامان مقررہ نرخوں پر فراہم کرے گی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور مگسی اور تاجران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے کہا کہ شاپ آن ویلز ایک اچھوتا آئیڈیا ہے

اور یہ بہاول نگر ماڈل کے نام سے منسوب ہے جو کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے اس آئیڈیا کو تصور سے لیکر عملی تعبیر دے کر رواں دواں کردیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کہ کرونا وائرس کو عوام اور حکومت مل کر ختم کرکے دم لیں گے

اور اس وائرس سے لڑنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ خود کو محدود رکھیں اور محفوظ رہیں۔


بہاولنگر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ لاک ڈاون،

اور کورونا وائرس سے متعلق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت پر

سختی سے عملدرآمد جاری ہے، اس ضمن میں ضلعی پولیس کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کے لئے ہمہ وقت متحرک ہے،

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ضلع بھر میں اب تک384مقدمات کا اندراج کیا گیا،

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ

کے احکامات پر کورونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد،

حفاظتی اقدامات و انتظامات کی چیکنگ اور عوام الناس کی آگاہی کے حوالے سے فلیگ مارچ کاسلسلہ جاری ہے،

ضلع بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 384 مقدمات درج کیے گئے ہیں،

کرونا وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کو ممکن بنانے کے لیے ضلع بھر میں رینجرز، ایس ایچ اوز ،ایلیٹ فورس، ایگل اسکواڈ کا راونڈ دی کلاک گشت کا سلسلہ جاری ہے،

ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس فورس کرونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہی ہے.

انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ پر مکمل عملدرآمد کریں

اور گھروں سے بغیر ضروری کام باہر نہ نکلیں اس سلسلہ میں عوام اور شہری پولیس سے بھرپور تعاون کریں،


بہاولنگر

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاون کے دوران پولیس ڈیوٹی کے ساتھ عوامی خدمت کے لیے بھی پیش پیش ہے

تھانہ گھمنڈ پور پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت تبلیغی جماعت کے افراد میں راشن تقسیم کیا اس موقع پر ایس ایچ او تجانہ گھمنڈ پور کا کہنا تھا کہ

پنجاب حکومت آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایات کی روشنی میں ضلع پولیس کورونا کے خلاف پہلے محاذ پر ڈٹ کر کھڑی ہے

تو دوسری جانب عوامی خدمت اور ریلیف کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ

وہ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے اپنے آپ کو اور اپنی فیملی کو محفوظ بنائیں کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے

اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہی ہم اسے شکست دے سکتے ہیں

اس دوران مخیر حضرات اور صاحب استطاعت افراد کی ذمہ داری ہے کہ

وہ ضرورت مند افراد کے ساتھ تعاون کریں پولیس ہمہ وقت آپ کی حفاظت اور خدمت کے لیے میدان عمل میں ہے….


بہاول نگر

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق افراد کی امداد کے لیے

دس ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے اور اس پیکج سے 25 لاکھ خاندانوں کو چار ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وہ ڈی سی آفس بہاول نگر میں انصاف امداد پروگرام کے سلسلہ میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون ،

اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد ارشد اور سوشل ویلفیر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب آن لائن درخواستیں ایک ہفتہ وصول کرے گی اور اس کے بعد تصدیق کا عمل کیا جائے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر اظہار خالد ضلع میں امداد انصاف پروگرام کے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ اس پروگرام میں شفافیت اور میرٹ کے مطابق حقدار کو اس کا حق پہنچایا جائے گا۔.


بہاولنگر

حکومت پنجاب کیجانب سے نافذ کردہ لاک ڈاون پر مکمل عملدرآمد، دفعہ 144 کے نفاذ اور کرونا وائرس سے بچاو کے لیے بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد کے تحصیل ہیڈکواٹر

شہر منچن آباد میں پولیس ایلیٹ فورس اور ایگل سکواڈ نے حصہ لیاجس کی قیادت ڈی ایس پی منچن آباد سید علی رضا کاظمی اور ایس ایچ او منچن آباد عبدالرزاق نے کہا کہ

عوام قانون پر عمل کریں، اپنے گھروں میں رہیں۔تاکہ وہ اس موذی وائرس کرونا سے محفوظ رہ سکیں

اور یہ موذی وائرس کا لوگوں میں پھیلاو نہ ہو سکے کیونکہ یہ وائرس سماجی رابطوں اور میل ملاپ سے لوگوں میں منتقل ہورہا ہے۔

ایس ایچ او منچن آباد عبدالرزاق نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں محدود رہیں

اور اشد ضرورت کے تحت ہی گھروں سے باہر نکلیں تاکہ شہریوں کوکرونا وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے-


بہاولنگر

فورٹ عباس میں ابھی درد دل رکھنے والے مخیر حضرات موجود ہیں مشکل کی اس گھڑی میں غریب اور مستحق لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑں گا

امداد کے ساتھ ساتھ مستحقین کی عزت نفس کا بھی خیال رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار
سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری محمد افضل

نے ایم پی اے فورٹ عباس چوہدری محمد ارشد لیڈر کی تجویز پر اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس کے آفس میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب میں دو لاکھ ساٹھ ہزار کی اشیاء خورد و نوش کے

سو گھرانوں کے لیے 2600 روپے مالیت کی اشیاء خورد و نوش کے بیگ تیار کر کے اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس احمد سلیم چشتی کے حوالے کرتے ہوئے کیا اور ان کا کہنا تھا کہ

یہ امداد اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس خود مستحق لوگوں میں تقسیم کروائیں میں یہ نہیں چاہتا کہ

فوٹو سیشن کروا کر غریب لوگوں کو شرمندہ کروں یہ میرا کسی پر احسان نہیں جو کچھ بھی کیا اللہ تعالٰی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کیا ہے

اس موقعہ پر ایم پی اے فورٹ عباس چوہدری محمد ارشد لیڈر اور اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس احمد سلیم چشتی نے اس جذبے کو سراہا یاد رہے

چوہدری محمد افضل کا شمار چوہدری محمد ارشد لیڈر کے وفادار دوستوں میں ہوتا ہے سینئر صحافی چوہدری عبدالحفیظ ضیاء صدر پریس کلب فورٹ عباس وارث علی سندھو نے

اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر چوہدری محمد افضل کو خراج تحسین پیش کیا ہے نیزاس کے بعد چوہدری محمد ارشد لیڈر ایم پی اے فورٹ عباس چوہدری

محمد افضل سابق چیئرمین نے دوستوں کے ہمراہ پریس کلب فورٹ عباس کا وزٹ کیا اور پریس کلب کی تزئین و آرائش کی تعریف کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا….


بہاول نگر

فورٹ عباس ۔مروٹ ۔کھچی والا میں پاک آرمی ایلیٹ فورس پاک پولیس سیکورٹی ایجنسیز تحصیل انتظامیہ کا مشترکہ فلینگ مارچ۔

فورٹ عباس میں فلیگ مارچ کمیٹی چوک سے چوک فوارہ انارکلی بازار ریلوے پھاٹک چمن بازار رامے چوک سے ہوتا ھوا

اور شہباز والا سے کھچی والا کے لئے روانہ۔کھچی والا ھائی وے روڈ سے آر ایچ سی ہسپتال سے مہریہ ٹائون سے واپس آئے

اسی طرح قصبہ مروٹ کے لیے فلیگ مارچ پاک آرمی ایلیٹ فورس پاک پولیس سیکورٹی ایجنسیز تحصیل انتظامیہ کا مشترکہ فلینگ مارچ۔316 ایچ آر اڈہ سے

مروٹ سے گزرتے ہوئے 340 پٹرولنگ اور پولیس چوکی سے واپسی مروٹ شہر ہائی وے روڈ سے اور اڈہ رسافہ 86 موڑ 77 موڑ سے گزرتے ہوئے

عوام کو سخت پیغام دیا کہ تمام لوگ گھروں میں لاک ڈائون رہیں تاکہ ملکر کرونا وائیرس کو بھگا سکیں پنجاب حکومت کے حکم پر جزوی لاک ڈائون

پر عملدرآمد کرانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرفورٹ عباس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر شہر اور مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا

اور فلیگ مارچ میں شریک آرمی پولیس ایلیٹ فورس انتظامیہ کی گاڑیوں پر افسران و اہلکاران نے کرونا وائرس سے بچائو کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا

جبکہ اس موقع اسسٹنٹ کمشنرفورٹ عباس سلیم احمد چستی نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کرانے کے لیے تمام عملہ سٹاف اور پولیس متحرک ہے

شہری اپنے گھروں میں رہ کر اپنی زندگیوں کو کرونا وائرس جیسے موزی اور مہلک مرض سے بچاسکتے ہیں

جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تمام ایڈ مینسٹریشن اور پولیس فورس پنجاب حکومت کے احکامات پر کرونا وائرس سے بچائو کے لیے

بھرپور کوششیں کررہی ہے اور انکی طرف سے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا

تاکہ کرونا وائرس جیسے مرض سے عوام کو بچایا جاسکے۔ احد سلیم چشتی نےکہا کہ

اشیاءخوردونوش کی سپلائ کویقینی بناکرمعمول پرلایاجائےگاتاکہ عوام کومشکل کی اس گھڑی میں

کھانے پینےکی اشیاءکی فراہمی بلاتعطل جاری رہے۔

About The Author