نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی کے علاقے گلبہار میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں

مکینوں کا کہنا ہے انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔وہ ان حالات میں کہاں جائیں

کراچی کے علاقے گلبہار میں ایک اور پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے مخدوش قرار دئیے جانے پر عمارت کو خالی کرالیا گیا۔

بلڈنگ میں پانچ جیک لگادیئے گئے ہیں۔ پہلے دیواروں اور پھر پلرز کو توڑا جائے گا۔ مکینوں کا کہنا ہے انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔وہ ان حالات میں کہاں جائیں۔

گلبہار چار سو کوارٹرز میں ایک اور سانحہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ایک سا ل پہلے تعمیر ہونے والی پانچ منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر دراڑیں پڑیں تو اہل محلہ میں کھلبلی مچ گئی۔

رات گئے پولیس پہنچی اور ایس بی سی اے کو طلب کرلیا۔ عمارت کو خالی کرانے کی کارروائی شروع کی گئی ،، جو صبح تک جاری رہی۔

بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے عمارت کو گرانے سے پہلے پانچ جیک لگادیئے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہیں بلڈنگ خالی کرنے کا نوٹس نہیں ملا۔ وہ ان حالات میں کہاں جائیں۔۔

چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشم کہتے ہیں اس علاقے میں اور بھی متعدد عمارتیں ہیں،، جن کی تعمیر میں بلڈنگ قوانین کا خیال نہیں رکھا گیا،،جو ایس بی سی اے حکام کی کوتاہی ہے۔

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نسیم الغنی سہتو نے بھی دورہ کر کے متاثرہ عمارت کا جائزہ لیا۔ عمارت کی بجلی، گیس سمیت دیگر لائنیں رات گئے ہی منقطع کردی گئی تھیں ۔۔

About The Author