وزیراعظم کاایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے100ارب کا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایکسپورٹ انڈسٹری کو 100 ارب روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کی ادائیگی ایکسپورٹ انڈسٹری کی جانب سے جمع کرائے گئے ایڈوانس ٹیکس ریفنڈ سے کی جائے گی۔
ایکسپورٹ انڈسٹری کو مراعات دینے کی باضابطہ تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ ایکسپورٹرز کو رقم کی ادائیگی کا سلسلہ فوری شروع ہوجائے گا۔ حکومت نے مذکورہ رقم بعد میں ادا کرنا تھی تاہم کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔
حکومتی مراعات ایکسپورٹرز کو برآمدات بڑھانے اور کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے میں مدد کرے گی۔ وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو بھی موجودہ حالات میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے کمزور طبقے کو بہت نقصان ہوا ہے۔ کاروبار اور صنعتی زون کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔
موجودہ صورت حال سے صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی، کورونا وائرس سے بھوک کا مسئلہ پیدا ہوا ہے۔
ہم نے 14اپریل تک لاک ڈاوَن میں توسیع کی اور مزدور طبقے کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ کمزور طبقے کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔ پاکستان کے کمزور طبقے کو کورونا وائرس سےمعاشی خطرات لاحق ہیں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور