سرینگر (ساوتھ ایشین وائر)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے بدھ کے روز ہندوستان کی طرف سے نافذ ڈومیسائل قانون پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اسرائیلی ماڈل پر عمل کررہا ہے۔
اور اس سے مسلم اکثریتی خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کردیا جائے گا۔
نئے قوانین کے تحت ہندوستانی شہریوں کو مستقل طور پر رہائش پذیر ہونے اور مقبوضہ کشمیر میں زمین خریدنے کی اجازت ہے ۔
سرینگر کے مرکزی شہر میں ایک کاروباری شخص غیاث احمد نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ بھارت کشمیر میں مافیا کارٹیل کی طرح برتا وکر رہا ہے۔
اور یہ قانون دن دیہاڑے ڈکیتی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔بھارت اس سے ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ ، نئی دہلی کورونا وائرس کی آڑ میں کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی کے اپنے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے۔
حریت رہنماوں اور حقوق کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی حکمران ہندو بھارتیہ جنتا پارٹی خطے میں فوجی افسروں ، بیوروکریٹس ، تارکین وطن مزدوروں اور یہاں تک کہ خانہ بدوش بستیوں کو آباد کرکے ایک "آبادیاتی تبدیلی” نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے اور بھارتی حکمران کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے میں مصروف ہیں۔
اے وی پڑھو
وادی نیلم میں برف باری کے بعد سردی کی لہر میں اضافہ
آزاد کشمیر:بس کھائی میں گر گئی، 18افراد جاں بحق
کے پی ایل کے افتتاح میچ میں راولاکوٹ ہاکس کامیاب