اپریل 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت کورونا وائرس کی آڑ میں کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی کے اپنے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے

دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے اور بھارتی حکمران کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے میں مصروف ہیں

سرینگر (ساوتھ ایشین وائر)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے بدھ کے روز ہندوستان کی طرف سے نافذ ڈومیسائل قانون پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اسرائیلی ماڈل پر عمل کررہا ہے۔

اور اس سے مسلم اکثریتی خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کردیا جائے گا۔

نئے قوانین کے تحت ہندوستانی شہریوں کو مستقل طور پر رہائش پذیر ہونے اور مقبوضہ کشمیر میں زمین خریدنے کی اجازت ہے ۔

سرینگر کے مرکزی شہر میں ایک کاروباری شخص غیاث احمد نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ بھارت کشمیر میں مافیا کارٹیل کی طرح برتا وکر رہا ہے۔

اور یہ قانون دن دیہاڑے ڈکیتی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔بھارت اس سے ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ ، نئی دہلی کورونا وائرس کی آڑ میں کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی کے اپنے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے۔

حریت رہنماوں اور حقوق کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی حکمران ہندو بھارتیہ جنتا پارٹی خطے میں فوجی افسروں ، بیوروکریٹس ، تارکین وطن مزدوروں اور یہاں تک کہ خانہ بدوش بستیوں کو آباد کرکے ایک "آبادیاتی تبدیلی” نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے اور بھارتی حکمران کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے میں مصروف ہیں۔

%d bloggers like this: