دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔معروف اداکارہ مہوش حیات

پاکستان میں چھٹیاں نہیں، شہری گھروں پر رہیں اور ہدایات پر عمل کریں

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

دنیا بھر میں صحت کا بہترین نظام بھی کورونا وائرس کے سامنے ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔

مہوش حیات کا سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں عالمی وبا سے ہزاروں اموات کا خدشہ ہے۔

پاکستان میں چھٹیاں نہیں، شہری گھروں پر رہیں اور ہدایات پر عمل کریں۔

ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

اداکارہ نے حکومت سے اپیل کی کہ یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹرز کے پاس صحیح حفاظتی کٹس

اور سامان ہو جبکہ عوام سے ہدایات پر عمل کرنے اور گھروں پر رہنے کی درخواست بھی کی۔

About The Author