نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یکم اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر صاحبزادہ وحید کھرل کی رپوٹس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ،لاک ڈاون اور کرونا وائرس سے متعلق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کی گئی

ہدایت پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے، ڈسٹرکٹ پولیس نے دفعہ144 کی خلاف ورزی پر قانون شکنوں کے خلاف بلا تاخیر کاروائی کرتے ہوئے 380 مقدمات کااندراج کیا گیا،

تاکہ وبائی وائرس کروناکے پھیلاؤ کوکم سے کم کرکے شہریوں کی قیمتی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس نے دفعہ 144 کے نفاذ کی خلاف ورزی پر 380 مقدمات درج کیے گئے ہیں،

پولیس کی ٹیمیں محکمہ صحت ودیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کرونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں،

نہ صرف قائم کیے گئے قطرنطینہ سنٹرز کی سیکیورٹی کو یقینی بنایاجارہا ہے، بلکہ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ، سہولت،

اور کرونا وائرس سے بچاو کے شعور کے لیے آگاہی مہم بھی جاری ہیں،اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ

اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے دفعہ144ض ف کے تحت نافذ کی احکامات کی پاسداری کریں تاکہ قانونی کاروائی سے بچ سکیں۔


بہاولنگر

ضلع پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن اور آگاہی مہم کے لیے مشترکہ فلیگ مارچ،

ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر اورشہروں کے اندر اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ ناکہ بندی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات پربہاولنگر میں کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن اور آگاہی مہم کے لیے مشترکہ فلیگ مارچ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کی حساسیت کے پیش نظر اپنے گھروں میں رہیں،

شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانے کے لیے ضلع بھر میں پولیس کی دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ فلیگ مارچ کے ذریعے سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آگاہی مہم جاری ہے

علاوہ ازیں ضلع اورتمام شہروں کے داخلی و خارجی راستوں اورشہروں کے اندر اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز کی مشترکہ ناکہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں، اور کرونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے گائیڈ لائنز کے طور پر جاری کردہ

حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، تاکہ حفاظتی و احتیاطی تدابیر کے منظم مہم کے ذریعے ہی بغیر کسی نقصان کے اس عالمی وباء سے بچاجا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پولیس، ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، اور محکمہ صحت ودیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے

اس عالمی وباء کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے دن رات کام کرتے رہیں گے۔ڈی پی او قدوس بیگ نے پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ

لاک ڈاون کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ضابطے کی کارروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔


بہاول نگر

میاں شوکت علی لالیکا منسٹر زکوٰۃ وعشرپنجاب نے اے آروی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپکے توسط سے اپنے محکمہ زکوٰۃ کے تمام آفیسران,

فیلڈ ورکرز, پنجاب بھرکے تمام ضلع زکوٰۃ,مقامی چیئرمینوں کو مطلع کررہاہوں کہ ہمارے پاس پہلے بھی فنڈ تھے مگر اَب حکومت کیجانب سے اور بھی فنڈ آگئے ہیں

یہ فنڈ صرف اور صرف مستحق افراد تک پہچائے جائیں اس مشکل وبائ گھڑی میں اپنے صوبہ بھر کے مزدور دیہاڑی دار طبقہ کو فنڈزفراہم کریں گے

تاکہ کسی مزدور کے بچے بھوکے نہ سوئیں, اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام ملازمین زکوٰۃ اور فیلڈ ورکرز کو یقین دلاتا ہوں کہ

میں نے پہلے بھی آپکے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور اب بھی تمام مطالبات حکومت سے منواؤ نگااور آپکو ریگولر کرواؤنگا,

ہم نے مل کر قوم کو اس مشکل گھڑی سے نکلواناہے, میں تمام مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ

آگے بڑہیں اور اس مشکل گھڑی میں گھری پاکستانی قوم کی مدد کریں…


بہاول نگر

میاں شوکت علی لالیکا منسٹر زکوٰۃ وعشرپنجاب نے صاحبزادہ وحید کھرل بیورو چیف ڈیلی سویل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

میں آپکے توسط سے اپنے محکمہ زکوٰۃ کے تمام آفیسران, فیلڈ ورکرز, پنجاب بھرکے تمام ضلع زکوٰۃ,مقامی چیئرمینوں کو مطلع کررہاہوں کہ

ہمارے پاس پہلے بھی فنڈ تھے مگر اَب حکومت کیجانب سے اور بھی فنڈ آگئے ہیں یہ فنڈ صرف اور صرف مستحق افراد تک پہچائے جائیں

اس مشکل وبائ گھڑی میں اپنے صوبہ بھر کے مزدور دیہاڑی دار طبقہ کو فنڈزفراہم کریں گے تاکہ کسی مزدور کے بچے بھوکے نہ سوئیں,

اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام ملازمین زکوٰۃ اور فیلڈ ورکرز کو یقین دلاتا ہوں کہ میں نے پہلے بھی آپکے حقوق کی جنگ لڑی ہے

اور اب بھی تمام مطالبات حکومت سے منواؤ نگااور آپکو ریگولر کرواؤنگا, ہم نے مل کر قوم کو اس مشکل گھڑی سے نکلواناہے,

میں تمام مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ آگے بڑہیں اور اس مشکل گھڑی میں گھری پاکستانی قوم کی مدد کریں…

About The Author