دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یکم اپریل2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جامپور:

آفتاب نواز مستوئی سے ۔ڈپٹی کمشنر راجنپور کی ھدایات پر

ضلع بھر کے تمام اھم مقامات پر جراثیم کش سپرے شروع کرا دیا گیا

مختلف مقامات پر ھاتھ دھونے کے پوائنٹ بِھی بنا دئیے گئے۔


راجن پور:

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایات پر محکمہ صحت، ریسکیو 1122 اور میونسپل و ٹاون کمیٹیوں کی طرف سے مختلف مقامات پر کو رونا سے بچاوکے لئے جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہے۔

جن مقامات پر سپرے کیا جا چکا ہے ان میں ضلع بھر کے تمام ہسپتال، پولیس اسٹیشن، سرکاری دفاتر، شہر کی سڑکات اور مارکیٹیں شامل ہیں۔

حتیٰ کہ میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے شہروں میں سے گزرنے والی پرائیویٹ گاڑیوں پر بھی کورونا سے بچاو کا جراثیم کش سپرے کیا گیا

تاکہ کوروناکے پھیلاوکے خدشے کو ختم کیا جاسکے۔ اس بارے میں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کا کہنا تھا کہ

سپرے کرانے کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاوسے محفوظ رکھنا ہے۔ ضلع راجن پور کے لوگوں کی حفاظت کے لیے انتظامیہ دن رات مصروف عمل ہے

اور انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی غفلت نہیں کی جائے گی ۔مزید یہ کہ کمیٹیوں کی جانب سے مختلف دفاتر اور مقامات پر صابن،

پانی اورجراثیم کش محلول رکھوا دیئے گئے ہیں تاکہ کام کرنے والا ضروری عملہ بروقت اور آسانی سے اپنے ہاتھوں کو صاف کر سکے۔


روجھان

روجھان کے نواحی علاقہ موضع شاہ والی میں ٹڈی دل کی یلغار ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی گندم چارہ، چنے مونگی کی تیار فصلات پر حملہ انڈس ہائی وے مواضعات شاہ والی، گری سوری،

سوری کے اردگر دونوں جانب میلوں تک چار سو مکڑی کی بہتات کسان زمیندار کا بہت بڑا نقصان کا اندیشہ قحط سالی کا بھی خدشہ

دوسری جانب ضلعی حکومت ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایت پر ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے محمکہ زراعت کی ٹیمیں اس وقت زہریلی سپرے کر رہی ہے ہیں

اد وقت میں موضع شاہ والی کے انڈس ہائی وے پر موجود ہوں اس وقت کی تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ ٹڈی دل کھربوں کی تعداد میں انڈس ہائی وے کی مشرقی جانب آبادی کی طرف بڑھ رہی ہے

جس سے علاقے میں زیادہ سے زیادہ کھڑی فصلوں کے نقصان کا اندیشہ ہے کیونکہ ٹڈی دل نے اس زمین پرانڈے دے رکھے ہیں

ان کو بھی تلف کرنا نہایت ہی ضروری ہے علاقے کے ایک شخص نے تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

میری بیسیوں ایکڑ مونگی کی فصل کو ٹڈی دل نے چٹ کر دیا ہے اب وہ گنجان آبادی کی جانب تیزی سے گامزن ہے

موضع شاہ والی، گری سوری سوری، ڈنگڑی سوری کے باقی ماندہ فصلات کو، بچایا جائے علاقے کی عوام نے ڈپٹی کمشنر راجن پور سے مطالبہ کیا کہ

جہاز کے ذریعے اس قدرتی آفت کو تلف کرنے کے ٹھوس اقدامات (زہریلی سپرے) کیئے جائیں علاقے کی عوام نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ

اگرٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات نہ کیئے گئے تو امسال قحط سالی کا خطرہ ہو گا۔


روجھان

روجھان کے نواحی علاقہ ٹرائیبل ایریا اوزمان میں ٹڈی دل کا حملہ فصلات کا بے تحاشہ نقصان کسان زمیندار شدید پریشان زیر کاشت گندم سبزیاں چارہ و دیگر فصلات کی تباہی

کھربوں کی تعداد میں ٹڈی دل کا حملہ علاقہ کی عوام نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی سے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل واضح رہے کہ

یہ ٹڈی دل موضع شاہ والی سے اوزمان پہنچی ہمارے نمائندے فوج علی مزاری نے بتایا کہ اگر اس کا تدارک نہ کیا گیا تو علاقے میں قحط سالی کا خدشہ ہے ۔


روجھان

اسلحہ برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج۔
روجھان کے نواحی سرکل بنگلہ اچھا تھانہ سونمیانی کی حدود میں پولیس کی کامیاب کارروائی مخبر کی اطلاع پر

پولیس کا ریڈ ملک موڑ سونمیانی کے قریب ایک ملزم رحیم بخش ولد جام سچو قوم ماٹا سکنہ اقبال نگر رحیم یار خان ملزم کے قبضے سے 1 عدد کاربین 6 عدد کارتوس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

ایس ایچ او جام سجاد حیدر تھانہ سونمیانی کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس ایچ او قیصر عباس پولیس نفری کے ساتھ آج مورخہ 31/3/2020 بوقت 9 بجے دن کو ملزم گرفتار کر کے

میں ملزم رحیم بخش قوم ماٹا کے خلاف مقدمہ نمبر 32/20 بجرم 13/20/65 ت پ درج کر لیا گیا ہے۔


روجھان

روجھان کے نواحی علاقہ سرکل بنگلہ اچھا کے تھانہ سونمیانی پولیس کی دوسری بڑی کارروائی 2 اشتہاری گرفتار۔ سونمیانی پولیس

امروز تھانہ سونمیانی پولیس کی دوسری بڑی کارروائی 2 اشتہاری ملزمان گرفتار ، گرفتار ہونے والے ملزمان زاہد علی ولد حاجی احمد قوم دشتی سکنہ میرے شاہ صادق آباد دوسرا گرفتار ہونے والا

اشتہاری ملزم ظفر اقبال ولد عمر بخش قوم دشتی سکنہ میرے شاہ صادق آباد بجرم 379 ت پ مورخہ 31/32020 آج کے دن گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سونمیانی قیصر عباس نے تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل روجھان سے گرفتار کرتے ہوئے کہا کہ

ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کے خصوصی حکم اور ڈی ایس پی سرکل بنگلہ اچھا سید رمیز بخاری کی ہدایت اور ایس ایچ او تھانہ سونمیانی جام سجاد حیدر کی قیادت میں علاقے

میں جرم اور جرائم پیشہ عناصرین کے قلع قمع اور ان کی بیخ کنی کے لیے مزید ایسے ٹھوس اقدام اٹھائیں گے

اور علاقے میں امن و امان قائم رکھنا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ

ہم علاقے میں جرم کے خاتمے کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں اس سلسلے میں رات کو پولیس کا مسلح گشت بھی جاری رہتا ہے ۔


روجھان

امروز غزالی مڈل پبلک اسکول بستی ڈاکٹر محمد عارف سومرو یونین کونسل شاہ والی الخدمت فاونڈریشن کے زیر اہتمام آرفن کیئر پروگرام کا انعقاد کیا گیا

جس میں الخمدمت فاونڈریشن غزالی پبلک ماڈل اسکول یونین کونسل شاہ والی کے پرنسپل ڈاکٹر حبیب مصطفی سومرو نے الخمدمت فاونڈریشن میں رجسٹرڈ شدہ 9 ہونہار طلباء کو

الخمدمت فاونڈریشن کی جانب سے ماہانہ وظیفہ فی طالبعلم 4800 روپے دیئے گئے جو پرنسپل نے اپنے ہاتھ سے بچوں میں تقسیم کیئے

اس موقع پر الخمدمت فاونڈریشن کے دیگر عہدیدار کے ہمراہ ہمارے نمائندے منیراحمد سومرو بھی تقریب میں شریک تھے

پرنسپل غزالی پبلک ماڈل اسکول شاہ والی نے تحصیل رپورٹر روجھان سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

الخمدمت فاونڈریشن کے اغراض و مقاصد مفلس اور نادار غریبوں کی اولاد کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہے

کیونکہ تعلیم ایک روشنی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جہالت کے اندھیرے چھٹ جائیں اور علم کی روشنی ہمارا پسماندہ علاقہ مینارہ نور کی ماند ہو اور ہماری قوم ایک باشعور ہاکستانی قوم بنے ۔


روجھان

روجھان میں واٹر سپلائی کے عوامی مسائل پر جب ہم حبیب لغاری سے کال کرتے ہیں تو وہ کال اٹینڈ نہیں کرتے کل کچھ بستیوں میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ تھا

موصوف سے ہم نے 12 مرتبہ رابطہ کیا مگر اس دوست نے کال اٹینڈ کرنے کی زحمت ہی نہیں کی اور اس کارویہ عوام کے ساتھ جہانگیرانہ ہے

وہ شاہد خود کو ضلعی اعلی افسر سمجھتا ہے روجھان کے عوامی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی سے اپیل کی ہے کہ

ایس ڈی او محمکہ پبلک ہیلتھ راجن پور حبیب لغاری کا عوام سے غیر اخلاقی ہٹ دھرم رویے کا نوٹس لے کر اس کا قبلہ درست فرمایا جائے

جو نہ عوام کی کال اٹینڈ کرتا ہے نہ ہی کسی اور کی یہ خود کو شہنشاہ جہانگیر سمجھتا ہے علاوہ ازیں کل میں نے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ حبیب لغاری کو گروپ میں اس لیے ایڈ کیا تھا کہ

اپنی کارستانی سے روشناس رہے مگر افسوس کہ اس نے رات کو گروپ سے بھی لفٹ کر گیا ۔

واضح رہے کہ کل بستی نصیر خان اور بستی ملوک خان بالاچانی کے مکینوں نے بارہا واٹر سپلائی کی فراہمی بارے کال کی

مگر کسی کی کال موصوف نے اٹینڈ نہیں کی بلکہ نمبر بھی بند کر دیا یہ عمل ایس ڈی او پبلک ہیلتھ حبیب لغاری کی عوام سے ذیادتی کے مترادف ہے۔


روجھان

کرونا وائرس کے خطرات و دیگر موسمی تبدلی سے جنم لینے والے زہریلے حشرات مچھر وغیرہ کے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب کے احکامات و ہدایات کی

روشنی اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایت پر عمل درآمد کرنے کے لیے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان رائے ظفر اقبال نے تحصیل رپورٹر

گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلا ناغہ کی بنیاد پر روجھان کے جملہ وارڈز کے گلی محلوں ۔عبادت گاہوں، مدارس ، امام بارگاہوں،

میں زہریلے جراثیم کش سپرے (کلورین) کیا جائے گا جس کے لیے آج سے مرحلہ وار وارڈز کے گلی محلوں میں سپرے کا آغاز آج سے شروع یو گا

جس کے لیے ہم نے اس مہم کے لیے اک ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔اس سلسلے میں ساکنان شہر نے اس حکومتی اقدام کو دل سے سراہا ۔


روجھان

تازہ ترین اپ ڈیٹ
پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا واٸرس کے مزید پھیلاو کو کنٹرول کرنے اور لاک ڈاٶن کو مزید مٶثر بنانے کےلیے

صوبہ بھر میں یکم اپریل سے بنیادی ضرویات زندگی کی اشیاء کی شاپس کے اوقات کار تبدیل کر دیٸے ہیں جس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا

اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک
یہ فیصلہ عوام کے وسیع تر قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر حکومتی پنجاب نے یہ ڈیسائیڈ کیا ہے ۔

تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو ممکنہ حد تک روکا جا سکے ۔
عوامی حلقوں نے اس حکومتی احکامات کو احسن قرار دیتے ہوئے اس قدام کو بے حد سراہا۔


روجھان

تازہ ترین اپ ڈیٹ
پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا واٸرس کے مزید پھیلاو کو کنٹرول کرنے اور لاک ڈاٶن کو مزید مٶثر بنانے کےلیے

صوبہ بھر میں یکم اپریل سے بنیادی ضرویات زندگی کی اشیاء کی شاپس کے اوقات کار تبدیل کر دیٸے ہیں جس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک

یہ فیصلہ عوام کے وسیع تر قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر حکومتی پنجاب نے یہ ڈیسائیڈ کیا ہے ۔تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو ممکنہ حد تک روکا جا سکے ۔

عوامی حلقوں نے اس حکومتی احکامات کو احسن قرار دیتے ہوئے اس اقدام کو بے حد سراہا۔


روجھان

روجھان اور اس کے گرد و نواح میں غیر معیاری کپڑے سے بنائے جانے والے ماسک کی دھڑلے سے فروخت جاری جو گلی کوچوں بازاروں روڈز اور دیہاتوں میں فروخت ہو رہے ہیں

کیونکہ ہمارے علاقے کے وہ لوگ جو کم تعلیم یافتہ ہیں یک بعد دیگرے ماسک پہن کر دیکھتے ہیں چہرے پے فٹ آنے پر وہ ماسک خریدتے اور استعمال کرتے ہوئے اس خدشے کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا کہ

موجود حالات میں کرونا وائرس کی وباء کے پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی سے اپیل کی ہے کہ

روجھان اور اس کے گرد و نواح میں مہلک غیر معیاری کپڑے سے بنے ماسک بازار اور دیگر مقامات پر ماسک کی فروخت پر جلد ہی پابندی عائد کی جائے

تاکہ کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے علاوہ ازیں عوامی حلقوں نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ

محمکہ صحت کی طرف سے معیاری ماسک عوام کو ارزاں نرخوں پر فراہم کرے تاکہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات سے روکا اور اس کے مہلک اثرات سے بچا جا سکے ۔


روجھان ٹکرز:

روجھان کرونا وائرس کی صورتحال تحصیل کے مین ہیڈ ڈیوٹی سے غائب مفاد عناصروں کے مزے

اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر عثمان غنی کا ڈیرہ غازی میں عارضی تعنیاتی

اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر عثمان غنی کی عدم موجودگی منافع خوروں کی موجیں

روجھان میں 805 روپے والا آٹا 950 اور ایک ہزار روپے تک فروخت پھل فروٹ اور دالیں بھی مہنگی

روجھان لاک ڈوان کی آڑ میں آفیسران اور منافع خوروں کی موجیں

چیف آفیسر مونسپل کمیٹی جب سے لاک ڈوان لگا ہے چیف آفیسر اپنے تمام سینئر آفیسران سمیت ڈیوٹی سے غائب مونسپل کمیٹی کا نظام درہم برہم

کرونا وائرس ایشو کئ روز سے جاری مونسپل کمیٹی جراثیم کش سپرے تک نہ کروا سکے

کرونا وائرس سمیت عوام مچھروں پریشان

دوسری جگہوں پر عوام کے ہاتھ سینی لائزر سے دھلوئے جارہے ہیں ماسک تقسیم کیے جارہے ہیں روجھان میں تمام سرگرمیاں خاموش

ماسک کی تقسیم ،سپرے یا اس قسم کی کوئی ادارہ بل پاس کریں تو وزیراعلی پنجاب بل کو جعلی سمجھے

گزشتہ ساٹھ سال سے جعلی بل بنا کر کاغذی کاروائی سے حکومت کو کروڑوں روپے ٹیکے لگائے گئے یہ نظام اب ختم ہونا چاہیے

شیخ خلیفہ ہسپتال سے ایم ایس غائب اہم ادوایات غائب

کروناصوررحال میں صرف فیلڈ میں پاک فوج اور پنجاب پولیس سرگرم

میجر وقاص خٹک اور اسکی ٹیم کو سلام

ایس ڈی پی او ثناء اللہ مستوئی ،ایس ایچ او اسحاق جان اور اسکی ٹیم کو سلام

مشکل گھڑی میں عوام میں راشن تقسیم کرنے پر دبنگ عوامی لیڈر ایم این اے ریاض خان مزاری کو سلام۔


نوشہرہ

نوشہرہ شرقی میں بنیادی سہولیات کا فقدان۔

ضلع راجن پور کی یونین کونسل نوشہرہ شرقی میں بنیادی مرکز صحت نہ ہونے کی

وجہ سے عوام الناس پریشان ۔لاک ڈاٶن کی وجہ سے شہری مریضوں کو دوسرے شہر بھی لے

جانے سے قاصر ۔حکمران طبقہ وعدوں پر ٹالتا رہا ۔ابھی تک کوٸی بنیادی مرکز صحت قاٸم نہ ہو سکا۔

About The Author