نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوروناوائرس: گھر پہنچنے کے لیے موت کا ناٹک مہنگا پڑ گیا

ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا جبکہ چار شہریوں کو قرنطین کے لئے بھیجا گیا تھا۔

سرینگر (ساوتھ ایشین وائر)جموں و کشمیر کے سرحد ضلع پونچھ کے سورنکوٹ علاقے میں ایک شخص نے گھر تک پہنچنے کے لیے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ اپنی موت کی جعلی سازش بنائی لیکن پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

سرکاری ذرائع نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ چاروں افراد کا تعلق سورانکوٹ سیلیان گاوں سے ہے اور انہوں نے جموں میں ملکر اپنے آبائی گاوں تک پہنچنے کے لیے ان میں سے ایک کی جعلی موت کی سازش کیونکہ ملک بھر مین لاک ڈاون ہے ۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملزم اپنے ایک ساتھی کی موت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جس کی شناخت حکیم دین کے نام سے سرکاری میڈیکل کالج جموں کے محکمہ حادثات سے ہوئی ہے۔

القمرآن لائن کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جب ایمبولینس (PB02CQ-6663) منزل کے بالکل قریب تھی تو پولیس کی ایک ٹیم نے اسے روکا اور فوت شدہ شخص کو زندہ پایا۔

ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا جبکہ چار شہریوں کو قرنطین کے لئے بھیجا گیا تھا۔

ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرل نے ڈرائیور کی گرفتاری کے بارے میں تصدیق کردی ہے۔

About The Author