نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرینگر: نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں ایک خاتون نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر )جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں ایک خاتون نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

اگرچہ چہ مذکورہ خاتون کو فوری طور سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ میں داخل کیا گیا، تاہم خاتون کی نازک حالت کو دیکھ کر اسے میڈیکل کالج و ضلع اسپتال جنگلات منڈی اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ ضلع ہسپتال لے جانے کے دوران ہی خاتون نے دم توڑ دیا تھا خاتون کی خودکشی کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چلا ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔سرینگر کے اسلامیہ کالچ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس موقع واردات پر پہنچی اور لاش کو اپنے تحویل میں لیے لیا ۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اطلاعات کے مطابق اس شخص کی عمر تقریبا 60 سال کی بتائی جارہی ہے لیکن ابھی ان کی شناخت ہونا باقی ہے۔

پولیس نے اس معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

About The Author