اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں سے اعلیٰ نوکریوں کا حق چھین لیا گیا

اعلیٰ ملازمتوں پر بھارتی شہریوں کا حق تسلیم کر لیا گیا۔ کشمیریوں کو چوتھے درجے کی سرکاری ملازمتیں ملیں گی

سرینگر (ساوتھ ایشین وائر)مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے تقریبا آٹھ ماہ بعد مرکزی حکومت نے ایک نوٹیفیکشن جاری کیا ہے ۔ جس کے مطابق جموں کشمیر کے نچلے درجہ کے سرکاری(نان گزیٹڈ) عہدوں پر خطے کے باشندوں کا حق ہوگا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق نئے قانون کے تحت نان گزیٹڈ درجہ کی ملازمتوں کو خصوصی طور پر ان لوگوں کے لئے مختص کیا گیا ہے جنہوں نے جموں و کشمیر میں 15 سال تک رہائش اختیار کی ہے اور تمام مرکزی سرکاری ملازمین کے بچے جنہوں نے جموں و کشمیر میں دس سال کی مدت تک خدمات انجام دیں ہیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کلاس فورتھ میں جونیئر اسسٹنٹ، کانسٹیبل جیسی پوسٹس شامل ہیں، جو گزیٹد پوسٹس کی سب سے نچلے درجے کی سمجھی جاتی ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ جموں و کشمیرکے رہائشیوں کو کلاس فورتھ اور نان گیذٹڈ پوسٹس پر خصوصی حقوق حاصل ہوں گے۔

القمرآن لائن کے مطابق اب سے جموں و کشمیر میں سبھی گزیٹڈ اور دیگر نان گزیٹڈ پوسٹس کے لیے بھارت کے دیگر ریاستوں کے افراد بھی اہل ہونگے۔

متعلقہ قانون نے اپنے علاقائی دائرہ اختیار میں تحصیلداروں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار دیا ہے۔

ریاست جموں و کشمیر یوٹی کی حکومت کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ کسی دوسرے افسر کو مقرر کر کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجرا کرنیکا اختیار دے۔

%d bloggers like this: