نومبر 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پیداواری سرگرمیاں معطل

کرونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے زون میں واقع تمام ایکسپورٹ انڈسٹریز نے رضاکارانہ طور پر پیداوار بند کردی ہے۔

کراچی : لاک ڈائون سے صنعتوں کی بندش کے معاملے پر ایک اپڈیٹ یہ ہے کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پیداواری سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی نے محدود سرگرمیوں کی اجازت مانگ لی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بیرونی خریداروں نے برآمدی آرڈرز منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔،

ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی نے محدود سرگرمیوں کی اجازت  مانگ لی  ہے ۔

اتھارٹی نے کہاہے کہ پانچ سے چھ افراد کا عملہ احتیاطی تدابیرکےساتھ کام کرسکتا ہے،،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے ملازمین کو فیکٹریوں تک جانے کی اجازت نہیں مل رہی ۔

ایکسپورٹرز نے سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کردی ہے۔

دیگر صنعتی علاقوں میں پیداواری سرگرمیاں بحال ہونے سے خریداروں کا دبائو بڑھ رہا ہے،،کرونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے زون میں واقع تمام ایکسپورٹ انڈسٹریز نے رضاکارانہ طور پر پیداوار بند کردی ہے۔

،زون میں اس وقت صرف 7 پیداواری یونٹس کام کررہے ہیں۔۔ ان میں سینیٹائزر بنانے والی تین کمپنیاں، تین فوڈ کمپنیاں اور ایک فارما سیوٹیکل ٹیوبز بنانے والی کمپنی شامل ہے ۔

About The Author