نومبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

31مارچ2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

نوشہرہ شرقی میں دیہاڑی دار طبقہ پریشان

ضلع راجنپور کی یونین کونسل نوشہرہ شرقی میں لاک ڈاٶن کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ بے روزگاری کی وجہ سے پریشان حکومت کی طرف سے اب تک کسی قسم کے راشن کا انتظام نہیں کیا گیا ۔

اوپر سے شہر میں لاک ڈاٶن کی وجہ سے دکانداروں کی خود ساختہ مہنگاٸی کی وجہ سے شہریوں میں پریشانی کی لہر۔

20 کلو آٹے کی تھیلی 1200 روپے میں فروخت۔
فیاض الحسن ساگر
نماٸندہ سویل 03377552752


جام پور

(آفتاب نواز مستوئی )جامپور کی سماجی وسیاسی شخصیات اور مخیر حضرات میدان میں آگئے مستحق اور دیہاڑی دار لوگوں میں پاک آرمی کی نگرانی میں راشن کی تقسیم ہوئی

جہا ں ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ متاثر ھور ھا ھے وھاں جامپور جیسے پسماندہ ترین علاقے میں بھی اسکے شدید ترین اثرات پڑے ھیں

عام آدمی کی زندگی کسی حد تک اجیرن ھوتی جا رھی ھے صاحب ثروت جاگیردار جو کہ ھر دور حکومت کی اسمبلیوں میں موجود ھوتے ھیں یہاں سے غائب ھیں

اس دوران شہر کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے اپنی مدد آپکے تحت اپنے گلی محلوں کی سطح تک خاموشی کے ساتھ لوگوں میں خشک راشن کی تقسیم شروع کر رکھی ھے

اسی سلسلے میں شہر کی معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق چیرمین یونین کونسل محمد شریف خان لنڈ جو کہ ایک نجی ھسپتال کے ایم ڈی بھی ھیں

نے سات سو مستحق خاندانوں میں پاک فوج کی معاونت اور نگرانی میں راشن تقسیم کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کی رضا کیلیے بلا امتیاز حسب روایت یہ خدمت سر انجام دے رھے ھیں

اس سلسلے میں کسی قسم کے سیاسی مقاصد نہیں ھیں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رکھیں گے

انہوں نے شہر کے دیگر مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی میدان عمل میں آئیں اور اپنے ارد گرد کے سفید پوش لوگوں کی مدد کریں

محمد شریف خان لنڈ کا کہنا تھا کہ یہ وقت نہ تو سیاست چمکانے کا ھے اور نہ ھی ذاتی نمود و نمائش کا بلکہ ایک قوم بن کر اتحاد و اتفاق کے ساتھ اس وباء کا مقابلہ کرنا ھے

اللہ تعالی ا ضرو ر کرم کریگا اور ھمارا ملک و قوم بہت جلد اس وباء سے نجات پا لیں گے۔


روجھان

حکومت پنجاب اور ضلعی حکومت کے سپیشل پلان برائے احتیاطی تدابیر بسلسلہ کرونا وائرس سندھ پنجاب کی بین الصوبائی چیک پوسٹ شاہ والی جوتین صوبوں کے سنگم پر بلوچستان،

سندھ، پنجاب پر واقع ہے یہاں پر کرونا وائرس کے ممکنہ خدشات اور خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے ضلعی حکومت راجن پور نے

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایت اور ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی تاکید پر حکومتی احکامات کے عمل درآمد کروانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں

جس میں پاک آرمی، پاک رنیجرز، پنجاب، پولیس، ٹریفک پولیس، محمکہ صحت کی ٹیم صحافی، اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں

اس سلسلے میں جب ہم نے ایس ایچ او تھانہ گوٹھ مزاری عمران گوپانگ سے پنجاب حکومت کی جانب سے احکامات اور کرونا وائرس کے تدارک کے لیے ضلعی حکومت کی طرف سے کیئے گئے

انتظامات کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ اس وقت عام ٹریفک کے لیے بند ہے اور پنجاب سے سندھ اور سندھ سے پنجاب و بلوچستان جانے والی ہر قسم کی مسافر ٹریفک تاحال بند ہے

ماسوائے بھری بھر کم ٹرالرز ، ٹرک جن پر دو افراد ڈرائیور اورکلینر کو جانے کی اجازت ہے ایس ایچ او عمران گوپانگ نے تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

اس وقت 106 پولیس نفری چیک پوسٹ شاہ والی تعینات ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پولیس نفری سٹاف کے لیے سرجیکل ماسک اور سرجیکل گلبز کی اشد ضروت ہے

علاوہ ازیں چیک پوسٹ شاہ والی روڈ پر احتیاطی طور پر کلورین کے سپرے کی بھی اشد ضرورت ہے جو ہم نے اپنی ضلعی حکومت راجن پور کو گوش گزار کیا ہوا ہے

اس کے علاوہ بین الصوبائی چیک پوسٹ شاہ والی پر ضلعی حکومت راجن پور کی جانب سے بین الصوبائی چیک پوسٹ پر محمکہ صحت کی ٹیم نے کرونا وائرس کے خدشات اور خطرات کے پیش نظر

بلوچستان اور سندھ سے پنجاب آنے والے افراد کی (ٹرک و ٹرالرز ڈرائیوروں کلینرز) کی باقاعدہ طور پر اسیکرینگ کا عمل سختی سے جاری ہے

سندھ پنجاب بین الصوبائی چیک پوسٹ شاہ والی پر پاک آرمی، پاک رینجرز، صحافی، ٹریفک پولیس پنجاب پولیس، محمکہ صحت کا اسیکرینگ کیمپ میں ڈاکٹر ربنواز، ڈاکٹر محمد آصف، ڈسپنسر،

سکندر اعظم. ڈسپنسر ارشاد احمد و دیگر موجود تھے جو اسیکرینگ کے عمل میں مصروف تھے، دوسری جانب جب ہم نے گڈو میں تعینات ایس ایچ او عمران احمدبھٹی سے گڈو میں

کرونا وائرس کے مکمنہ خدشات اور خطرات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کیئے گئے اقدامات انتظامات و احتیاطی تدابیر کے مطالق دریافت کیا

تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومتی احکامات کے نفاذ کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں اور مسافرٹریفک کی آمدورفت بلکل بند کر دیئے ہیں

اور خفیہ راستوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے اور اس وقت جملہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کی پاسداری کے لیے ہائی الرٹ ہیں

اور مقامی افراد جو بذریعہ موٹر سائیکل پر اشیاء خورد و نوش کے لیے سنگل افراد کو محدود اجازت دی گئی ہے

اس وقت حکومت پنجاب اور ضلعی حکومت کے احکامات پر سختی سے پابندی کرائی جارہی ہے ۔

اس موقع پر نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات ضامن حسین بکھر کوریج کے لیے بین الصوبائی سندھ پنجاب چیک پوسٹ پر موجود ۔


روجھان فیس ماسک نایاب
ڈی سی او صاحب &سی او صاحب ہیلتھ راجنپور

روجھان شیخ خلیفہ ہسپتال میں غریبوں کےلیے فیس ماسک نہیں
ایڈمین فاروق احمد روزانہ کی بنیاد پر غریب لوگوں کو دینے کے بجائے

صرف عملہ کو فیس ماسک دیکر کمرہ لاک کردیتاھے ۔  اہلیان روجھان نے ڈی سی او راجنپور اور سی او ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔


روجھان

جنگ / جیو گروپ کے چیف ایڈیٹر میر شکیل الرحمان کے بھائی اور جنگ گروپ اف نیوز پیپرر کے پبلشر میرجاوید الرحمان کے انتقال پر نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت

صدرنیشنل تحصیل پریس کلب روجھان نوراحمد راہی منعقد ہوا جس میں جملہ ارکان و عہدیداران نے شرکت کی اور میر جاوید الرحمان کی ناگہانی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا

اور مرحوم کی صحافتی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور مرحوم کی مغفرت اور درجات بلندی کے لیے دعا اور جملہ سوگواران سے تعزیت کا اظہار

اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ صدر نوراحمد راہی، سرپرست اعلی ڈاکٹر مشتاق مزاری،

شکیل مزاری، نائب صدر ملک محمد عمران، نائب صدر محمد علی عامر گورچانی، سیکرٹری جنرل محمد علی انجم ڈوگر،

مزمل نور راجپوت، اے ڈی امجد مزاری، عدنان راجپوت،، فوج علی مزاری، سید نیاز حسین کاظمی، امیر الحسن اعوان،

حنیف ملانہ، جھانزیب راجپوت، ضامن حسین بکھر سیکرٹری اطلاعات و نشریات نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان اجلاس میں شامل تھے۔


روجھان

روجھان کے نواحی علاقہ ٹرائیبل ایریا میں گندم کی کٹائی کے تنازعہ میں دو گرہوں کے درمیان لاٹھیوں سے لڑائی کے نتیجے میں ایک لڑکا زخمی زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پولیس موقع پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع، پولیس
روجھان کے نواحی علاقہ ٹرائیبل ایریا اوزمان میں گندم کی کٹائی کے تنازعہ میں

دو گرہوں کے درمیان سوٹوں سے لڑائی کے نتیجے میں ایک لڑکا شاہ نواز ولد دانش قوم چونگلی سکنہ واہ ماچکہ

روجھان سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گیا زخمی کوطبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان منتقل کیا گیا

پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او روجھان اسحاق جان خان موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ لڑنے والے افراد کا تعلق ایک ہی برادری چونگلی قوم دے تعلق ہے۔


روجھان

روجھان کے نواحی علاقہ موضع شاہ والی میں ٹڈی دل کی یلغار ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی گندم چارہ، چنے مونگی کی تیار فصلات پر حملہ انڈس ہائی وے مواضعات شاہ والی،

گری سوری، سوری کے اردگر دونوں جانب میلوں تک چار سو مکڑی کی بہتات کسان زمیندار کا بہت بڑا نقصان کا اندیشہ قحط سالی کا بھی خدشہ

دوسری جانب ضلعی حکومت ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایت پر ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے محمکہ زراعت کی ٹیمیں اس وقت زہریلی سپرے کر رہی ہے ہیں

اد وقت میں موضع شاہ والی کے انڈس ہائی وے پر موجود ہوں اس وقت کی تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ ٹڈی دل کھربوں کی تعداد میں انڈس ہائی وے کی مشرقی جانب آبادی کی طرف بڑھ رہی ہے

جس سے علاقے میں زیادہ سے زیادہ کھڑی فصلوں کے نقصان کا اندیشہ ہے کیونکہ ٹڈی دل نے اس زمین پرانڈے دے رکھے ہیں

ان کو بھی تلف کرنا نہایت ہی ضروری ہے علاقے کے ایک شخص نے تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

میری بیسیوں ایکڑ مونگی کی فصل کو ٹڈی دل نے چٹ کر دیا ہے اب وہ گنجان آبادی کی جانب تیزی سے گامزن ہے موضع شاہ والی،

گری سوری سوری، ڈنگڑی سوری کے باقی ماندہ فصلات کو، بچایا جائے علاقے کی عوام نے ڈپٹی کمشنر راجن پور سے مطالبہ کیا کہ

جہاز کے ذریعے اس قدرتی آفت کو تلف کرنے کے ٹھوس اقدامات (زہریلی سپرے) کیئے جائیں علاقے کی عوام نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ

اگرٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات نہ کیئے گئے تو امسال قحط سالی کا خطرہ ہو گا۔

About The Author