دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ چونسٹھ ہزار سے بڑھ گئی

وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس وقت دس کمپنیاں وینٹی لیٹر بنا رہی ہیں

امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ چونسٹھ ہزار سے بڑھ گئی۔ مہلک وائرس سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے،

ہلاکتوں کی تعداد 31 سو سے بڑھ گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ احتیاط نہ کی تو کرونا وائرس انتہائی مہلک ثابت ہوگا

چین اور اٹلی کے بعد امریکہ کورونا وائرس کا مرکز بن گیا

24 گھنٹوں میں مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 31 سو سے بڑھ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر امریکی شہریوں نے احتیاط نہ کی تو کرونا وائرس انتہائی مہلک ثابت ہوگا۔

امریکی صدر کے مطابق اگلے دو ہفتوں میں امریکہ اپنی ریاستوں کو وینٹی لیٹرز کی سپلائی اور دیگر طبی آلات پہنچانے کے لیے اچھی پوزیشن پر آ چکا ہوگا

وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس وقت دس کمپنیاں وینٹی لیٹر بنا رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی ریاست نیویارک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

نیویارک میں 800 پولیس اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد پانچ ہزار اہلکاروں کو قرنطینہ کردیا گیا۔

بدترین صورتحال کے باعث امریکی حکام نے ملک بھر میں گھروں میں قیام کے احکامات میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے

اسپتالوں میں طبی عملے کو ماسک سمیت حفاظتی سامان کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

About The Author