برطانوی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے سرکاری اعدادوشمار درست نہیں۔
اصل تعداد سرکاری اعدادوشمار سے زیادہ ہے۔ اصل تعداد کا تعین آج کیا جائے گا۔
برطانوی حکام کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کے سرکاری اعدادوشمار میں
صرف وہ اموات شامل ہیں جو سرکاری اور رجسٹرڈ اسپتالوں میں ہوئیں۔
دیگر اسپتالوں میں ہونے والی اموات کو سرکاری اعداد و شمار میں شامل نہیں کیا گیا۔
خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اصل تعداد کے تعین پر ہلاکتیں کہیں زیادہ سامنے آئیں گی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں ڈیڑھ ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔
بائیس سو سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔
اے وی پڑھو
لندن ، پاکستانی نژاد ڈاکٹر عدنان قادر چیف اکنانومسٹ تعینات
برطانیہ کا 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان
لندن میں طوفانی بارش: اسپتالوں میں پانی داخل، سروس معطل