برطانیہ میں ماہرین نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جس کی مدد سے کورونا وائرس کے مریضوں کو آئی سی یو میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
یونیورسٹی کالج لندن کے انجینئرز نے ادارے کے ہسپتال کے ساتھ کام کرتے ایک ہفتے میں ایک ایسا آلہ بنایا جو سانس لینے میں مدد کرتا ہے
اور جس کی وجہ سے مریض کو وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
سی پی اے پی نامی آلہ پہلے سے ہسپتالوں میں استعمال ہوتا رہا ہے
لیکن اس کی تعداد بہت کم ہے۔ چین اور اٹلی نے کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لیے یہی آلہ استعمال کیا تھا۔
اے وی پڑھو
لندن ، پاکستانی نژاد ڈاکٹر عدنان قادر چیف اکنانومسٹ تعینات
برطانیہ کا 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان
لندن میں طوفانی بارش: اسپتالوں میں پانی داخل، سروس معطل