دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس کے سبب کراچی میں جرائم کی شرح انسٹھ فیصد تک کم ہوگئی

جبکہ تئیس سے انتیس مارچ کے دوران مختلف جرائم کی تین سو نواسی وارداتیں رپورٹ ہوئیں

کرونا وائرس کے سبب کراچی میں جرائم کی شرح انسٹھ فیصد تک کم ہوگئی۔

سی پی ایل سی رپورٹ کے مطابق سولہ سے بائیس مارچ کے دوران مختلف جرائم کی نوسو اٹھاون وارداتیں ہوئیں

جبکہ تئیس سے انتیس مارچ کے دوران مختلف جرائم کی تین سو نواسی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

سولہ سے بائیس مارچ تک شہر میں پانچ گاڑیاں چھینی گئیں جبکہ پانچ سو چھپن شہریوں کو

موبائل فونز سےمحروم کردیا گیا۔تئیس سے انتیس مارچ کے دوران شہر میں

کوئی گاڑی نہیں چھینی گئی جبکہ تین سو اکیس موبائل فونز چھیننے گئے۔

About The Author