نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے

کچھ مریض ایسے بھی ہیں جن میں صحت یابی کے بعد دوبارہ کورونا وائرس پایا گیا ہے

دنیا میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد جہاں روز بروز بڑھ رہی ہے ،

وہیں اس سے متاثرہ افراد میں سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ تاہم ان میں سے کچھ مریض ایسے بھی ہیں جن میں صحت یابی کے بعد دوبارہ کورونا وائرس پایا گیا ہے

سپین میں بائیو ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے وائرولوجسٹکا کہنا ہے کہ 14 فیصد مریضوں میں دوبارہ

وائرس پایا گیا جن کا صحت یابی کے بعد کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا

ریسرچ ٹیم کے مطابق جیسے ہی مدافعتی ردعمل کمزور پڑتا ہے وائرس جو جسم میں کہیں نہ کہیں چھپا بیٹھا ہوتا ہے دوبارہ حاوی ہو جاتا ہے

میڈرڈ میں کارلوس تھری انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق وائرس کے خلاف مدافعت دیرپا نہیں

تو اگلی وبا میں جو ایک دو برس میں آ سکتی ہے آپ دوبارہ متاثر ہو جائیں گے

کورونا چونکہ نیا وائرس ہے اس لیے سائنسدان ابھی سجھنے کی کوشش کر رہے ہیں

کہ صحت یابی اور انفیکشن کے دوبارہ متاثر کرنے کے درمیان اتنا کم عرصہ کیوں ہے۔

About The Author