دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ اسپتال میں تعینات پیرامیڈیکل اسٹاف اورنرسوں نے کام کرنے سےانکار کردیا

کاروناوائرس کاخطرہ ھے انتظامیہ بغیر حفاظتی اقدامات کے کام کرنے پر مجبور کرکے ہماری زندگیوں کو داؤ پر لگا رہی ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ اسپتال میں تعینات پیرامیڈیکل اسٹاف اورنرسوں نے کام کرنے سےانکار کردیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حفاظتی کیٹس کے بغیر فرائض انجام نہیں دے سکتے۔

ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان کے شعبہ ایمرجنسی اورٹراماسنٹر میں تعینات پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسوں نے کام کرنے سے انکار کر دیا –

کاروناوائرس کاخطرہ ھے انتظامیہ بغیر حفاظتی اقدامات کے کام کرنے پر مجبور کرکے ہماری زندگیوں کو داؤ پر لگا رہی ہے۔

اہسپتال انتظامیہ کو متعدد بار حفاظتی کیٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ایسی صورت حال میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہیں کرسکتے –

پیرامیڈیکل اسٹاف اورنرسیں ڈیوٹیاں چھوڑ کر اہسپتال سے باہرنکل آئیں۔

دوسری جانب ایم ایس ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ پیرامیڈیکل اسٹاف اورنرسوں کااحتجاج بلاجواز ھے۔

شعبہ ایمرجنسی اورٹراماسنٹر میں تعینات عملہ کو محکمہ صحت کے ایس اوپیز کے مطابق لیول ٹو کی حفاظتی کیٹس فراہم کی ہوئی ہیں اورلیول تھری کی کیٹس فراہم نہیں کر سکتے۔

احتجاج کرنے والے عملہ سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے ہڑتال پر جانے والاعملہ جلد اپنے فرائض منصبی ادا کرنے پر رضامند ہو جائے گا۔

About The Author