دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

29مارچ2020:آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

دھوپ میں حدت ،ہواﺅں میں ٹھنڈک ،درختوں پر کونپلیں پھوٹنے کو بے قرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) دھوپ میں حدت ،ہواﺅں میں ٹھنڈک ،درختوں پر کونپلیں پھوٹنے کو بے قرار ،کلیاں پھول بننے کی خواہش سے لبریز ،بسنت بہارکی آمد ،باغوں میں سبزے نے رنگ بدل لیے ،دیہاتوں میں سرسوں کے پیلے پھول بھر پور جوان ہوگئے تو شہروں میں گٹا اور گیندے کے پھول کھلنے لگے ،

شہروں میں لگی گھاس اور سڑکوں کے ارد گرد درختوں نے سبز لباس تن کرلیے تو دیہاتوں میں گندم کی میلوں تک پھیلی ہوئی فصل نے گہرے سبز چولے اوڑ ھ لیے ،پھاگن کے آخری عشرہ میں موسم میں تبدیلی آتی ہے اور بارشوں کے بعد موسم کھلتاہے تو ماحول میں رومانیت آجاتی ہے ،

عاشقوں کی طبعیت میں بے چینی آجاتی ہے اور جوان دلوں میں امنگیں پروان چڑھنے لگتی ہیں ،نیلے گگن پر پردیسی پرندے وطنوں کو واپسی کی خوشی میں اٹھکیلیاں کرتے ڈاروں کی شکل میں سفر کرتے نظر آتے ہیں ،دھوپ کی تمازت آنے کے بعد باغوں اور ویرانوں میں گھاس رنگ بدل لیتی ہے اور ان میں سبز زندگی نظر آنے لگتی ہے ،

کھیتوں میں گندم کی نشوونما بھی بڑھ جاتی ہے اور زندگی سے پھر پور تیز ہوا میں لہلہاتے گندم کے چھوٹے چھوٹے سبز پودے دیکھ کر کاشتکار وں کے چہرے اور مستقبل کے سہانے سپنوں کے رنگ بکھیرتے دکھائی دیتے ہیں ،پت جھڑ کے شکار درختوں پر پھر سے زندگی کی بہار نظر آنے لگتی ہے ،

کونپلیں پھوٹنے کو بے قرار نظر آتی ہیں ،کلیاں پھول بننے کے دنوں کا انتظار بے چینی سے کرتی دکھائی دیتی ہیں ،باغوں میں بہار آنے کو بے چین ہوتی ہے ،گٹا ،ڈیلیا ،گیندا اور دیگر موسمی پھول تیز دھوپ اور ٹھنڈی ہوائیں اپنے حسن کی نمائش کے لئے بے اختیار ہوکر جھومتے ہیں،

کسان پیلے پٹکے اور پیلی پگیں پہنکر اور خواتین پیلے ڈپٹے اوڑھ کر خوشی کے گیت گاتیں اور محاورہ عام ہے کہ آئی بسنت اور پالا اڑنت ،صدیوں سے پتنگ بازی کا میلہ بھی اسی موسم میں منعقد کیاجاتاہے ،تاہم کوروناوائرس کی خونی وبانے موسم بہار کے یہ رنگ پھیکے کرڈالے ہیں اور ہر چہرہ پریشان او رمرجھایا دکھائی دیتاہے۔
٭٭٭
دوتانی پوندہ قبیلے کے دوگرپوں میں خوفناک تصادم ،فائرنگ ،کلہاڑیوں اور ٹوکے کا آذادنہ استعمال

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تھانہ یونیورسٹی کی حدودمیں واقع علاقہ فتح میں دوتانی پوندہ قبیلے کے دوگرپوں میں خوفناک تصادم ،فائرنگ ،کلہاڑیوں اور ٹوکے کا آذادنہ استعمال ، ستائیس سالہ نوجوان قتل،دو بھائی اور باپ شدید زخمی ،

واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی ،لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے گیارہ افراد کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا،

پولیس ذرائع کے مطابق پوندہ دوتانی قبیلے سے تعلق رکھنے والا ساٹھ سالہ بلوچ خان دوتانی اپنے تین بیٹوں 35سالہ دلاور خان، 25سالہ علی شیر خان اور 27سالہ بہادر خان کے ساتھ جارہا تھا کہ چشمہ ٹاﺅن کے سامنے لنک روڈ گاﺅں فتح کے مسلح ملزمان نے ان پر اچانک حملہ کردیاگیا ،

فائرنگ ،کلہاڑیوں اور ٹولے کا آذادانہ استعمال کیاگیا جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا ،ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 27سالہ نوجوان بہادر خان موقع پر جاں بحق جبکہ اسکے دو بھائی اور باپ زخمی ہوگئے ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع پر فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی ،نوجوان کی لاش اور زخمیوںکو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،وجہ عدوات ٹریکٹر ٹرالی پر مٹی اٹھانے کا تنازع بیان کیاگیا ہے ،

یونیورسٹی پولیس نے زخمی باپ بلوچ خان دوتانی کی روپورٹ پر ملزمان نعیم، زیرین، رحمت اللہ، موسیٰ کلیم، علی محمد اور عیسیٰ خان اور علی شاہ ولد نعیم دوتانی سکنائے قیوم نگر اور چار نامعلوم افراد سمیت گیارہ ملزمان کے خلاف قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں ۔
٭٭٭
شہری کو نوکری کا جھانسہ دے کر بھاری رقم بٹور لی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شہری کو نوکری کا جھانسہ دے کر بھاری رقم بٹور لی گئی ،کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں فلک آباد کے رہائشی شفیق عاصم گل مسیح نے رپورٹ درج کرائی کہ

ڈیڑھ سال قبل ملزم خالد المعروف عاصم نے اسے نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر اس سے 30ہزار روپے لئے تھے تاہم اب رقم کی واپسی کے مطالبہ پر ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
٭٭٭
شہری کو نوکری کا جھانسہ دے کر بھاری رقم بٹور لی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شہری کو نوکری کا جھانسہ دے کر بھاری رقم بٹور لی گئی ،کینٹ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں فلک آباد کے رہائشی شفیق عاصم گل مسیح نے رپورٹ درج کرائی کہ

ڈیڑھ سال قبل ملزم خالد المعروف عاصم نے اسے نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر اس سے 30ہزار روپے لئے تھے تاہم اب رقم کی واپسی کے مطالبہ پر ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
٭٭٭
پچیس سالہ دوشیزہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پنیالہ کے علاقہ محلہ مہر وان میں نوجوان کے بارہ بور بندوق صاف کرنے کے دوران گولی لگنے سے پچیس سالہ بہن جاں بحق ہوگئی ، لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نوجوان کے خلاف درج کرلیا،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پنیالہ کی حدود محلہ مہروان میں نوجوان اسفند یار ولد میر باز خان قوم ملا خیل اپنے گھر میں بارہ بور بندوق صاف کررہا ہے کہ اس کی غفلت اور بے احتیاطی کے باعث بندوق کے اچانک فائر سے اس کی پچیس سالہ بہن (ن بی بی )گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ،

اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ،متوفیہ کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے متوفیہ کے دوسرے بھائی زاہد حسین کی رپورٹ پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
٭٭٭
کورونا وائرس بین الاقوامی سطح کا چیلنج ،جو ممالک احتیاطی تدابیر یا انتظامات کے حوالے سے تاخیر کے مرتکب رہے ان کے نتائج سب کے سامنے ہیں،محمد عمیر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر ، سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر شمیریز خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) واحد محمود کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ ۔ اس موقع پر کورونا وائرس سے متعلق اقدامات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو تمام انتظامات قبل ازوقت تیار رکھنے کیلئے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عوام پر زور دیاکہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ کورونا وائرس کا واحد علاج احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے اور ایک دوسرے سے فاصلہ اختیار کر کے اس تسلسل کو توڑنا ہے کیونکہ کورونا وائرس بین الاقوامی سطح کا چیلنج ہے اور جو ممالک احتیاطی تدابیر یا انتظامات کے حوالے سے تاخیر کے مرتکب رہے ان کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔

مزید یہ کہ ضلعی انتظامیہ ، پاک آرمی، پولیس، محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ ادارے اس آفت سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہےں تاہم شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ان ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کرے۔ انشاءاﷲ ہم سب نے ملکر نہ صرف اس درپیش آفت کا مقابلہ کرنا ہے بلکہ اس کو شکست سے دوچار کرنا ہے۔
٭٭٭
کمائی مافیا متحرک ،لنڈے کے کپڑوں کے مضرصحت ماسک تیار کرنے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کورونا وائرس ،کمائی مافیا متحرک ،لنڈے کے کپڑوں کے مضرصحت ماسک تیار کرنے لگے ،خواتین کے لباس سے میچنگ ماسک کا کہہ کر بھی فروخت کیے جانے لگے ،شہریوں کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ

،تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے استعمال ہونے والے فیس ماسک نایاب ہونے کے بعد کمائی مافیا نے لنڈے کے کپڑوں کے ماسک خواتین کے لباس سے میچنگ ماسک کا جھانسہ دے کر فروخت کیے جارہے ہیں ،

شہر سمیت ضلع بھر کے اکثر علاقوں میں کمائی مافیا نے لنڈے کے وہ کپڑے جو پہننے کے قابل نہیں یا پھٹے پرانے ہوتے ہیں کے ماسک بنا کر ان کی سرعام فروخت شروع کررکھی ہے ،یہ مضر صحت ماسک رنگ برنگے کپڑوں کے بنے ہوتے ہیں جو زیادہ تر سڑکوں اور چوک چوراہوں پر فروخت کیے جارہے ہیں ،

گاڑیوں میں سوار خواتین کو ان کے لباس سے میچنگ ماسک کی پیشکش کرکے منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں ،یہ ماسک چونکہ لنڈے کے ان کپڑوں سے تیار کیے جاتے ہیں جو صرف دھلے ہوئے نہیں ہوتے بلکہ جراثیم ذدہ بھی ہوتے ہیں جن کے استعمال سے دیگر موذی امراض لگنے کا قومی امکان ہوتاہے ،

ان کی فروخت کے خلاف تاحال کوئی سرکاری محکمہ کاروائی نہیں کررہا ،شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے اس اہم مسئلہ پر توجہ مرکوز کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
سوئی گیس غائب، کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ایل پی جی کی ایجنسیاں بند ،شہری پریشان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر ومضافاتی علاقوں میں سوئی گیس غائب، کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر ایل پی جی کی ایجنسیاں بند ،شہری گیس سلنڈر اٹھائے دربدر ،شہریوں کا ایل پی جی گیس سلنڈر ز کی ایجنسیاں کھولنے کا مطالبہ،

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں لاک ڈاﺅن کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایل پی جی کی ایجنسیاں بھی کروادی ہیں جس کی وجہ سے شہری گیس سلنڈر بھروانے کے لئے مارے مارے پھرتے نظر آتے ہیں ،

شہر اور مضافاتی علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے علاوہ بعض علاقے ابھی بھی سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں ،ان علاقوں کے مکین ایل پی جی گیس استعمال کرتے ہیں ،گیس کی عدم دستیابی کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،

دوسری جانب لکڑیاں فروخت کرنے والے ٹال مافیا نے شہریوں کی مشکلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لکڑی کے نرخوں میں خودساختہ اضافہ کردیاہے جبکہ لکڑیاں بھی بارشوں کی وجہ سے گیلی ہیں ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیاہے کہ ایل پی جی گیس کے سلنڈر فروخت نے والے ایجنسی ہولڈر ز کے لئے وقت کا تعین کیا جائے تاکہ شہری ایل پی جی گیس کی سہولت سے مستفید ہوسکیں ،
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان میں جذوی لاک ڈاﺅن آٹھویں روز میں داخل ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں جذوی لاک ڈاﺅن آٹھویں روز میں داخل ہوگیا، ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے بارے میں آگاہی مہم کاسلسلہ بدستورجاری ہے۔

پولیس موبائلز پر لوگوں کواپنے گھروں تک محدودہونے اورکوروناوائرس سے بچاوکیلئے حکومتی احکامات پرعمل درآمد کی ہدایات دی جارہی ہیں جبکہ مساجد میں بھی اعلانات کاسلسلہ جاری ہے.

ملک بھرکی طرح ضلع ڈیرہ میں جاری جذوی لاک ڈاون کے آٹھویں روزبھی تمام بازار ‘ مارکیٹس سمیت تمام ریسٹورنٹس اورتمام چھوٹے بڑی دکانیں بندرہیں’ جبکہ کریانہ سٹورز’میڈیکل سنٹرزاورفروٹ’سبزی شاپس اورقصائی سمیت نانبائی کی دکانیں کھلی رہیںاور موجودہ حالات کے پیش نظر ڈیرہ ضلع بھرکے تمام داخلی وخارجی راستوں پرسخت چیکنگ کاعمل بھی جاری ہے۔

جزوی لاک ڈاون پرحکومتی عمل درآمدکویقینی بنانے کیلئے اورلوگوں میں کوروناوائرس سے بچاوکیلئے اختیاطی تدابیراپنانے کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے شہربھرمیں سیکورٹی فورسیز اور پولیس پٹرولنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے

.ان تمام عوامل کی نگرانی ڈی پی او ڈیرہ حافظ واحد محمود خود کررہے ہیں اور وقتافوقتا سرکلز ایس ڈی پی اوزاورافسران کوموقع کی مناسبت سے اہم ہدایات بھی جاری کررہے ہیں۔

ڈی پی او ڈیرہ نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ کوروناوائرس جس میںموزی مرض سے بچنے کیلئے حکومتی احکامات پرعمل درامدیقینی بناکرمشکل کی اس گھڑی میں پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کاساتھ دیں اورکوروناوائرس کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیرپرسختی سے عمل کریں ،

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس’پاک فوج اورقانون نافذکرنیوالے تمام ادارے عوام کیساتھ ملکرمشکل کی اس گھڑی کامردانہ وارمقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ،
٭٭٭
غیر ضروری سفر کی روک تھام کے لئے فوج اور پولیس نے سخت اقدامات کرتے ہوئے چیکنگ مہم جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں کورونا وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے حکومتی احکامات اور دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی پر تمام بازار ،مارکیٹیں بند رہے اور سڑکوں پر ڈبل سواری،غیر ضروری سفر کی روک تھام کے لئے فوج اور پولیس نے سخت اقدامات کرتے ہوئے چیکنگ مہم کا آغاز کر دیا

جس کے تحت داخلی اور خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کی پکڑ دھکڑ جاری رہی تاہم شہر میں کریانہ ،جنرل سٹور، میڈیسن، دودھ دہی،سبزی،پھل فروٹ کا کاروبار کھلے رہے جہاں گزشتہ روز معمول سے رش کم اور سڑکیں مارکیٹیں سنسان رہیں۔

کئی ناکوں پر ڈبل سواروں کو کچھ دیر بعد ایک ایک کر کے چھوڑ دیا گیا اور شہر سے باہر جانے والوں کی بھی کڑی چیکنگ جاری رہی اور متعدد گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو بند کر دیا گیا۔
٭٭٭
حکومت خیبر پختونخوا نے مساجد میں پنج وقت نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے طریقہ کار اور ضوابط کے لئے احکامات جاری کردیئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال کے تناظر میں ، عوامی مفاد کے پیش نظر اور مذکورہ وائرس کے مزید پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے حکومت خیبر پختونخوا نے مساجد میں پنج وقت نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے ایک طریقہ کار اور ضوابط کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔

صوبے کے تمام علماء اور آئمہ کرام سے یہ طریقہ کار اختیار کرنے اور ضوابط کی پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ کہ نماز کے اجتماعات کو حتی الواسع محدود رکھا جائے ، امام مسجد ، خطیب ،موذن ،مسجد کے خدام اور محدود تعداد میں وہ مقتدی جوہر لحاظ سے صحت مندہوں ، باجماعت نماز کے لئے مسجد آئیں۔ یہ کہ پچاس سال سے زائد عمر کے افراد ، کمسن بچے اور وہ افراد جن میں کسی بیماری بشمول کھانسی ، زکام ، بخار وغیرہ کا شائبہ تک ہو، وہ مسجد میں آنے سے گریز کریں۔

یہ کہ عوام عمومی طور پر نماز کا اہتمام بشمول نماز جمعہ اپنے گھروں میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نماز باجماعت کا اہتمام کر سکتے ہیں تاہم اگر کوئی عذر ہو تو انفرادی طور پر نماز اد ا کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ تمام تر اقدامات حکومت خیبر پختونخوا عوام کی بہتر مفاد میں کر رہے ہیں ان کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ اس وائرس کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکیں۔
٭٭٭
سعودی عرب سے واپس آنے والے 2 ہزار 887 افراد کا تاحال سراغ نہیں مل سکا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سعودی عرب سے واپس آنے والے 2 ہزار 887 افراد کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے۔دستاویزات کے مطابق غلط ایڈریس اور موبائل نمبرز بند ہونے کے باعث 2 ہزار 887 افراد کو تلاش نہیں کیا جا سکا ، واپس آنے والے 2 ہزار 295 افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب سے 5 ہزار 182 افراد واپس اائے تھے جن میں سے تلاش کیے گئے افراد میں سے 43 میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے حال ہی میں بیرون ملک سے لوٹنے والے پاکستانیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ بیرون ملک سے لوٹنے والے پاکستانی صوبائی حکومت کو مطلع کریں، اطلاع ہیلپ لائن 1700 یا ٹول فری نمبر 080001700 پر دی جا سکتی ہے۔محمود خان کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے کا مقصد آپ اور آپ کے پیاروں کو کورونا وائرس سے بچانا ہے۔
٭٭٭
دنیا میں تیزی سے پھیلتا جان لیوا کورونا وائرس ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لیبارٹری میں تیار کیا گیا،سابق پاکستانی سفیرکا انکشاف

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین ہارون نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا میں تیزی سے پھیلتا جان لیوا کورونا وائرس ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لیبارٹری میں تیار کیا گیا.

اپنے ویڈیو پیغام کے آغاز میں حسین ہارون نے کہا کہ آج کل کے سب سے زیادہ زیر بحث موضوع یعنی کورونا سے متعلق اس وجہ سے اب تک لب کشائی نہیں کی کہ ہزاروں لوگ بہت سی باتیں کررہے تھے، تو ایسی صورتحال میں مجھے کچھ کہنا نامناسب لگا انہوں نے کہا کہ ریسرچ اور افواہوں کا جائزہ لینے کے بعد محسوس یہ ہوا کہ بہت سی اہم باتوں کو حذف کیا جارہا ہے.

انہوں نے بتایا کہ جان لیو ا کورونا وائرس قدرتی نہیں بلکہ اسے لیبارٹری میں ایک سازش کے تحت تیار کیا گیا ہے کہ کوئی ایسی بیماری پیدا کی جائے جو لوگو ں میں خوف و ہراس پھیلائے.

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ کورونا 2006 میں امریکا کی ایک کمپنی نے حکومت سے پیٹنٹ یا منظوری حاصل کی 2014 میں یہ ظاہر کرنے کے لیے یہ کسی ایک جگہ سے حاصل نہیں کیا گیا ہے تو اس کی ویکسین کی پیٹنٹ ڈالی گئی لیکن اسے نومبر 2019 میں باقاعدہ منظور کیا گیا جس کی ویکسین اسرائیل میں بننا شروع ہوئی ہے.

دوسری جانب اس بارے میں اسرائیل نے یہ واضح اعلان کیا ہے کہ جو ملک ہمیں مانتے ہیں صرف انہیں ویکسین مہیا کی جائے گی انہوں نے اس بات کی نشاندہی کرنا بھی ضروری سمجھا کہ امریکا ، چین کی ترقی سے پچھلے کچھ عرصے سے گھبراہٹ کا شکار تھا

.سابق سفیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں پیٹنٹ نمبر کے حوالے سے تفصیلات بھی بتائیں سابق سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا کو انگلینڈ کے پیر برائٹ انسٹیٹیوٹ میں بنایا گیاجس کی مالی مدد بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن نے کی ،انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو دنیا بھر میں گھومتے ہیں کہ ہم آپ کی مدد کے لیے آئیں ہیں، لوگوں کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں، تاہم ان کے ارادے کچھ اور ہی ہوتے ہیں

.انہوں نے بتایا کہ اس وائرس کو بنانے کے لیے جان ہاپکنز ، گیٹس فاﺅنڈیشن اور ورلڈ اکنامک فورم نے مالی مدد کی، انہوں نے کورونا کو مخصوص کوویڈ -19 نام دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا کو سینٹر آف ڈیسیس کنٹرول (سی ڈی سی) کی اجازت سے بنایا گیا،.

انہوں نے بتایا کہ ووہان میں بیماری پھیلانے سے پہلے مذکورہ ممالک نے اس کی دوائی بنانے کی ضرورت محسوس کی اور ایونٹ 201 نامی ایک دوائی کی کمپیوٹر پر مشق بھی کی، انہوں نے اس بات سے بھی پردہ اٹھایا کہ انگلینڈ میں اس وقت ایک چینی بائیولوجسٹ کیڈک چینک کو حراست میں رکھا گیا ہے

.ادھر سوشل میڈیا پر چینی خفیہ ایجنسی کی ایک مبینہ رپورٹ بھی گردش کررہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس برطانیہ کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا اسے امریکا میں رجسٹرڈ کیا گیا اور پھر کینیڈا کی لیبارٹری سے کینیڈا کی پرواز کے ذریعے باقاعدہ طور پر ووہان کی لیبارٹری میں پہنچایا گیا.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وارئرس کو ایک حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا کام انگلینڈ کے Pirbright Institute نے شروع کیا Pirbright

Instituteکے اس پروجیکٹ کے مالی مددگار Bill Gates and Melinda Gates Foundation اور Johns Hopkins Bloomberg School of Public Health کورونا وائرس کو باقاعدہ امریکا میں Pirbright Institute نے پیٹنٹ بھی کرایا جس کا پیٹنٹ نمبر 10, 10,701 تھا۔

جنوری میں امریکا میں پہلے کیس کے دریافت ہوتے ہی یہ پیٹنٹ ختم کردیا گیا.

کورونا وائرس جسے امریکا کے ادارے The Centers for Disease Control and Prevention (CDC)نے 2019-nCoV کا نام دیا ہے سے بچاﺅ کے لیے 18 اکتوبر 2019میں ہی نیویارک میں کمپیوٹر پر مشق کرلی گئی تھی

مذکورہ مشق کا انتظام بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن ، جان ہوپکنز سینٹر فار ہیلتھ سیکورٹی نے ورلڈ اکنامک فورم کے اشتراک سے کیا تھا. اس مشق جس میں پارلیمنٹ ، بزنس لیڈروں اور شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا تھا ،

اس امر کی مشق کی گئی کہ کورونا وائرس کے وبا کی صورت میں پھیلنے کی صورت میں اس سے بچاﺅکس طرح سے کیا جائے اس مشق کو Event 201کا نام دیا گیا.یہ ایک فل اسکیل ایکسرسائیز تھی جو چین کے وسطی علاقے ووہان میں پہلا کیس رپورٹ ہونے سے چھ ہفتے قبل کی گئی تھی

یہ بات بھی نوٹ کرنے کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کی کمپیوٹر پرمشق کا اہتمام کرنے والی تنظیمیں وہی تھیں جو اس وائرس کے پیٹنٹ کے مالک ادارے کو فنڈز فراہم کررہی تھیں.رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہی ادارے اور تنظیمیں کورونا وائرس کی ویکسین پر کام کررہے ہیں۔

18 اکتوبر کو ہونے والی مشق کے شرکاءمیں دنیا کے بڑے بینکوں ، بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن ، جانسن اینڈ جانسن ، لاجسٹیکل پاورہاﺅسز،دنیا کے بڑے میڈیا ہاﺅسز‘سوشل میڈیا کمپنیوں کے علاوہ چین اور امریکی ادارے CDC کے نمائندے بھی شریک تھے.

مشق میں باقاعدہ ماحول بنایا گیا کہ میڈیامیں کورونا وائرس کے پھیلنے سے تباہی کی بریکنگ رپورٹ آرہی ہیں ، شہری خوفزدہ ہیں اور حکومت سے اس کے تدارک کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں

ووہان میںZhengdian Scientific Park of Wuhan Institute of Virology میں Wuhan National Biosafety Laboratory لیول 3 اور لیول 4 واقع ہیں لیبارٹری میں لیول کی درجہ بندی کسی بھی وائرس کومحفوظ رکھنے کے انتظامات کے حوالے سے کی جاتی ہے.

کورونا وائرس چین پہنچانے میں دوچینی سائنسدانوں کا نام لیا جاتا ہے جن میںDr. Xiangguo Qiu جو ماہر وائرس بھی تھی اور 1996 میں کینیڈا مزید تعلیم کے لیے آئی اور ان کے شوہر Keding Cheng اس وقت کینیڈا کے شہر ونی پیگ کی لیبارٹری میں بطور بائیولوجسٹ میں کام کرتا ہے

یہ دونوں میاں بیوی ایبولا اور سارس وائرس پر تحقیقی کام کرتے تھے گزشتہ جولائی میں CNBC نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ ونی پیگ کی لیبارٹری سے ایک چینی خاتون سائنسداں اس کے شوہر اور ان کے چند پوسٹ گریجویٹ طلبا کو حراست میں لیا گیاہے.

اس خبر کے ایک ماہ کے بعد CNBC نے مزید خبر دی کہ مذکورہ سائنسداں جوڑے نے ایبولا اور Henipah کے وائرس ائر کینیڈا کی پرواز کے ذریعے 31 مارچ کو چین بھیجے تھے خبر کے مطابق وائرس کی شپمنٹ کے لیے تمام قواعد و ضوابط پر عمل کیا گیا تھاکہا جاتا ہے کہ اسی شپمنٹ کے ذریعے کورونا وائرس بھی ووہان کی لیبارٹری بھجوایا گیا اور فالو اسٹوری میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر چی نے 2017 کے دوران چین کے پانچ دورے کیے جس میں چین کی لیول 4 کی نئی لیبارٹری کے ٹیکنیشنوں اور سائنسدانوں کو تربیت فراہم کی گئی.

یہ سائنسداں جوڑا اب بھی زیر حراست ہے کورونا کا پیٹنٹ وائرس ونی پیگ کی لیبارٹری کے علاوہ انگلینڈ کی لیبارٹری سے اور بھی کئی ممالک کی لیبارٹریوں کو فراہم کیا گیا. خفیہ ایجنسی کی اس مبینہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران چائنہ اور اٹلی تینوں ممالک کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے نوبت یہاں تک پہنچی 1962 کے بعد ایران نے پہلی مرتبہ آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر کا قرض مانگا ہے

‘ اٹلی کو ون بیلٹ ، ون روڈ منصوبے میں شامل ہونے کی سزا ملی ، کیونکہ اٹلی امریکہ کے منع کرنے کے باوجود وہ چین کے ساتھ منصوبے میں شراکت دار بنا.

ایران میں چین اگلے پچیس سالوں میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا تھا یہی ایران کو سزا دینے کا سبب بنا حقیقت کیا ہے؟ ان سازشی تھوریاں میں کس حد تک حقیقت ہے یہ آنے والا وقت بتائے گا تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دنیا کے کئی طبقات میں یہ سوچ پائی جارہی

کہ کورونا اصل میں ایک حیاتیاتی ہتھیار ہے ان حالات میں اقوام متحدہ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عالمی سطح پر غیرجانبدرانہ تحقیقات کروائے کہ کورونا ایک وبائی مرض ہے یا حیاتیاتی ہتھیار.
٭٭٭
شہری بڑی تعداد میں آٹا لینے جمع ہو گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شہری بڑی تعداد میں آٹا لینے جمع ہو گئے

پولس کی موجودگی میں شہریوں کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آٹے کی خریداری کیلئے لائنیں ، کوئی حفاظتی انتظامات بھی نظر نہ آئے، انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی

پولس کی موجودگی میں شہری بڑی تعداد میں آٹا لینے جمع ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان نے بھی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بزرگ افراد اس وائرس سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

تاہم ڈیرہ اسماعیل خان میں لوگوں کو گھروں میں محدود کرنے کے دعویٰ دھرے کے دھرے رہ گئے۔ بتایا گیا ہے ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث شہری آٹے کے لئے بھاگ دوڑ کرنے لگے۔ پولیس کی موجودگی میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درجنوں افراد جمع ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ شہریوں کو مختلف مقامات پر سرکاری ریٹ 808 روپے پر تھیلے فراہم کئے جارہے تھے۔ تاہم شہریوں کے آٹے کے حصول کے لئے بدنظمی بھی دیکھی گئی۔

لوگ آٹے کے حصول کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں تاہم انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ، ان کے درمیان مخصوص فاصلہ بھی نہیں۔ تاہم ہجوم کا جمع ہونا لاک ڈاون کی خلاف ورزی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی کا کردارادا کرتی رہی۔
٭٭٭
مخیر حضرات نے مستحقین میں راشن کی تقسیم شروع کردی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر مختلف شہروں میں مخیر حضرات نے مستحقین میں راشن کی تقسیم شروع کردی۔

دستیاب اعدادو شمار کے مطابق لاک ڈاﺅن کے باعث دیہاڑی مزدوروں اور دیگر مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کے روزگار کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں مخیر افراد نے ضرورت مندوں اور مستحقین میں راشن پیکجز کی تقسیم کا عمل شروع کردیا ہے۔

کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں لاک ڈاﺅن کے آغاز پر ہی ملک بھر کے علمائے کرام نے زکواة کی قبل ازوقت ادائیگی کی تلقین کی تھی جس پر مخیر شہریوں کی بڑی تعداد نے خصوصی راشن پیکج تیار کروا کر مستحقین میں تقسیم کرنے کا آغاز کردیا ۔

٭٭٭
لاک ڈاﺅن کو جواز بنا کر ناجائز منافع خور شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شہریوں نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ لاک ڈاﺅن کو جواز بنا کر ناجائز منافع خور شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے لگے ہیں۔

شہریوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران جنرل سٹور، گوشت، بیکری، سبزی اور پھل فروشوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا ہے، ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہیں ، آٹا چکی والے 60 سے 80 روپے کلو آٹا فروخت کر رہے ہیں۔

اسی طرح یوٹیلٹی سٹورز پر چینی دستیاب نہیں ہے جبکہ مارکیٹ میں 80 سے 95 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، بکرے کا گوشت 1100 روپے گائے کا گوشت 500 سے 650 روپے کلو فروخت ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لاک ڈاﺅن سے پہلے انڈے 98 روپے درجن تھے اب روزانہ قیمتوں میں اضافے کے ساتھ 120 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں جبکہ سبزیاں بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں

اور لاک ڈاﺅن کے بعد سبزیوں کے نرخ دگنے ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے ہی اللہ کا عذاب کرونا وائرس کی شکل میںہم پر آیا ہوا ہے اوپر سے ناجائز منافع خور عوام پر مہنگائی کا طوفان لے آئے ہیں۔
٭٭٭
مرغی کی قیمت کم ترین سطح پر آگئی ،شہری چکن کی نت نئی ڈشز سے لطف اندوز ہونے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ہوٹلز ،ریسٹورنٹس کی بندش کے باعث پولٹری صنعت متاثر ہو کر رہ گئی

مرغی کی قیمت کم ترین سطح پر آگئی ،شہری چکن کی نت نئی ڈشز سے لطف اندوز ہونے لگے

لاک ڈاﺅن کے دوران شادی بیاہ ودیگرکی تقریبات کی ممانعت ،ہوٹلز ،ریسٹورنٹس کی بندش کے باعث پولٹری صنعت متاثر ہو کر رہ گئی ،مرغی کے گوشت کی فی کلو گرام قیمت گزشتہ کئی سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی۔

معلومات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث پیدا شدہ صورتحال سے بچاﺅ کے لیے شادی بیاہ و دیگر تقریبات کی ممانعت اور ہوٹلز و ریسٹورنٹس کی بندش کے باعث مرغی کے گوشت کی کھپت میں شدید کمی واقع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مرغی کے تھوک و پرچون نرخوں میں بھی کمی واقع ہو گئی ہے۔

دستیاب اعدادو شمار کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 150روپے جبکہ گوشت کی 200سے 210روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی ہے جو کہ ایک اندازے کے مطابق گذشتہ سالوں کی نسب کم ترین سطح ہے۔مرغی کے گوشت کی کھپت میں کمی سے جہاں پولٹری انڈسٹری شدید متاثر ہوئی ہے وہیں شہریوں نے سستی مرغی کا زیادہ ا ستعمال شروع کردیا ہے اور چکن کی مختلف ڈشز کی تیاری شروع کردی ہے۔
٭٭٭
کورونا وبا ، نجی تعلیمی اداروں نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ شروع کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کورونا وبا ، نجی تعلیمی اداروں نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ شروع کردیا

تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے آن لائن ورچوئل کلاسز کا اجراءکردیا گیا

ملک میں کرونا وبا اور لاک ڈاﺅن سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر نجی تعلیمی اداروں نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ شروع کردیا ، تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے آن لائن ورچوئل کلاسز شروع کر دی گئیں۔

صحافیوں کو دستیاب اطلاعات کے مطابق لاک ڈاﺅن کے بعد تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران تعلیمی سال کے ضیاع کو روکنے کے لیے نجی تعلیمی اداروں کی بڑی تعداد نے طلباء و طالبات کو گھروں میں رہ کر لائیو سیشن سے استفادہ کی سہولت فراہم کردی ہے۔

طلباءکو آن لائن سہولت فراہم کرنے والے بڑے نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ بیشتر عمومی نوعیت کے تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں جنھوں نے استعداد کار کے مطابق فیس بک ،واٹس ایپ و دیگر میڈیمز سے استفادہ شروع کیا ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق نامور نجی تعلیمی اداروں نے کلاس ون سے ہائر سیکنڈر ی سطح تک کے طلباءکے لیے عالمی معیار کے سافٹ ویئر کی مدد سے خصوصی ویب پورٹل تیار کرکے ہر کلاس کے لیے انفرادی گروپ تشکیل دیا ہے تاکہ ہر کلاس کے طلباء متعلقہ شیڈول کے مطابق براہ راست اپنا تدریسی عمل جاری رکھ سکیں۔

نجی تعلیمی اداروں کی آن لائن کلاسز کے اجراءپر والدین نے اطمینان کا اظہار کیاہے اور کہاہے کہ نجی تعلیمی اداروں نے ورچوئل کلاسز شروع کرکے طلباءکا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچالیا۔

بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی بندش کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیاہے اور اس حوالے سے اساتذہ کو ای نوٹس تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جس کی تیاری کے بعد یہ تمام نوٹس ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔
٭٭٭
مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ مرچ پاکستان میں کاشت ہونے والی بعض دیگر فصلات کی طرح ایک اہم اور نقد آور فصل ہے جسے ملک کے مختلف حصوں میں وسیع رقبے پرکاشت کیاجاتاہے لہذا اگرپنیری کی برداشت کاشت یقینی بنائی جائے تو کاشتکاربہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت( توسیع)نے ” صحافیوں“ کو بتایا کہ مرچ کو گھروں اور ہوٹلوں میں سالن پکانے کے لئے استعمال کیاجاتاہے جبکہ اس کی اضافی پیداوار بیرون ممالک برآمدبھی کی جاتی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت پودے کھیت میں منتقل کئے جائیں تو اس وقت ان کا قد10 سے 12سینٹی میٹرہوناچاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار پنیری کی منتقلی کے بعد دو سے تین گھنٹے قبل نرسری کو پانی لگا دیں تاکہ پنیری اکھاڑتے وقت ان کی جڑوں کو ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔
٭٭٭
پیازایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائدہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پیازایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائدہے بالخصوص پیازنظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے ‘ہیضہ سے موثرطورپر بچاتی ہے‘دل کی بیماریوں کے لئے پیاز اس لئے مفیدہے کیونکہ یہ خون میں چکنے مادے پیداہونے نہیں دیتی‘ بلغم سے چھٹکارے اور کھانسی سے نجات کیلئے پیازنہایت مفیدہے۔

ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت وفزیشن آف ہربل میڈیسن نے” صحافیوں“ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ پیازکااستعمال بواسیرمیں کمی لاتاہے ‘دانتوں کے درد سے نجات کیلئے حکماء حضرات اکثر پیاز استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں

‘برص کے مرض میں پیازکوبطور علاج استعمال کروایاجاتاہے موسم گرمامیں پیازکا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتاہے اور لو سے بچاﺅ کا موثرذریعہ ہے ‘پیازمیں فینول اورفلیونائیڈزہوتاہے جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسر کیلئے نہایت مفیدہے‘ ہیضے سے بچاﺅ کیلئے پیازکو سرکہ کیساتھ استعمال کریں۔
٭٭٭
آم کے باغبانوں کو باغات میں دوسری فصلات کاشت نہ کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو باغات میں دوسری فصلات کاشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پودوں کی خوابیدگی پر برا اثرنہ پڑے نیزخوابیدگی کے دوران آم کے پودوں کو کورے سے بچانے کے لئے بروقت پیشگی اقدامات بھی ضروری ہیں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے ” صحافیوں“ کو بتایا کہ آم کے باغبان عام طورپر آم کے باغات میں دوسری فصلات برسیم‘ گندم وغیرہ بھی کاشت کرلیتے ہیں جن کو نائٹروجنی کھا داورآبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے

مگر یہ عوامل آم کے پودوں کو نباتاتی نشوونما کی طرف مائل کرتے ہیں اس طرہ کاربوہائیڈریٹس اورنائٹروجن کا تناسب نہیں رہتا جس سے پودوں میں نباتاتی بڑھوتری شروع ہوجاتی ہے اورپودوں میں پھول نکلنے کی بجائے نباتاتی شگوفے بنناشروع ہوجاتے ہیں

جوبعض اوقات بے قاعدہ ثمرآوری کا بھی باعث بنتے ہیں لہٰذا آم کے باغبانوں کوچاہئیے کہ وہ آم کے باغات میں دوسری فصلات کاشت نہ کریں
٭٭٭
لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بہترپیداوار کیلئے لہسن کی فصل کو مختلف بیماریوں اور نقصان رساں کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں

کیونکہ لہسن کے پتوں اور تنے کے گلاﺅکی بیماری فصل پر کسی بھی مرحلے میں حملہ آور ہوسکتی ہے لیکن مرطوب موسم زیادہ خطرناک ہوتاہے جبکہ نمدار موسم میں اس بیماری کے جراثیم پتوں اور تنو ں پر بھورے رنگ کے دھبوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں اوربعدمیں ان کا رنگ سرخی مائل سا ہوجاتاہے

جس کے بعد متاثرہ پتے اور تنے گلنے سڑنے لگتے ہیں اور بیماری کی شدت کی صورت میں پودا مرجاتاہے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے” صحافیوں“ کو بتایا کہ لہسن کے پتوں کے جھلساﺅ کی بیماری سب سے پہلے لہسن کے پتوں کے سروں سے شروع ہوتی ہے جس سے فصل کے پتے اوپر سے سوکھنے لگتے ہیں۔
٭٭٭
وزیر اعلی خیبر پختونخواکا فرنٹ لائن پر ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کیلئے بھی خصوصی پیکیج کی منظوری کا عندیہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) وزیر اعلی خیبر پختونخواکا فرنٹ لائن پر ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کیلئے بھی خصوصی پیکیج کی منظوری کا عندیہ

اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر خدمات انجام دینے والے ہیلتھ ورکز اور دیگر عملے کی بھر پور حوصلہ افزائی اور معاونت کی جائے گی،وزیر اعلی خیبر پختونخوا

کورونا صورتحال کے باعث وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے عوام کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے کے بعد وزیر اعلی نے فرنٹ لائن پر ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کیلئے بھی خصوصی پیکیج کی منظوری کا عندیہ دے دیا ہے۔

وزیر اعلی محمود خان کا کہنا ہے کہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر خدمات انجام دینے والے ہیلتھ ورکز اور دیگر عملے کی بھر پور حوصلہ افزائی اور معاونت کی جائے گی،تجارتی مراکز کو بند رکھنے پر مالکان اور خود کو گھروں تک محدود کرنے پر عوام کا مشکورہوں،

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا صورتحال کے پیش نظر صوبے کے کمزور طبقے کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے کے بعد اس وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے اور دیگر ملازمین کیلئے بھی خصوصی پیکیج کی منظوری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ

صوبائی حکومت اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کو اس وبا سے محفوظ کرنے کے لئے دن رات خدمات انجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں خصوصی پیکیج دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کورونا کے خلاف اس جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ملازمین بشمول طبی عملے، ریسکیو اہلکار، پولیس اور دیگر ملازمین کو اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ
صوبائی حکومت ان کی شبانہ روز خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ صوبائی حکومت حکومت ان ملازمین کی تحفظ اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے ان ملازمین کے حوصلے اور انسانی خدمت کے جذبے پر فخر محسوس کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ قوم کے لئے اپنی گرانقدر خدمات کا یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں اسی جوش اور جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ اگر خدانخواستہ دوران ڈیوٹی کوئی بھی اہلکار خود اس وبا سے متاثر ہو کر اپنی جان گنوا بیٹھتا ہے تو حکومت ان کے اہل خانہ اور ان کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

وزیر اعلی نے حکومتی کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تجارتی مراکز بند رکھنے پر مالکان اور خود کو گھروں تک محدود رکھنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ ہم سب مل کر اس وبا کو شکست دینے میں ضرور کامیاب ہونگے۔
٭٭٭
فوڈ،زراعت ،فارماسوٹیکل ،شوگر،سیمنٹ اورٹوبیکووغیرہ کی صنعتوں کواعلان کردہ تعطیلات سے مستثنیٰ قرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبرپختونخواحکومت نے ٹاسک فورس کی سفارش پر فوڈ،زراعت ،فارماسوٹیکل ،شوگر،سیمنٹ اورٹوبیکووغیرہ کی صنعتوں کواعلان کردہ تعطیلات سے مستثنیٰ قرار دیدیا اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے

تاہم ٹاسک فورس کو یہ اختیارحاصل ہے کہ وہ مذکورہ صنعتوں کی نگرانی کرے گا اورکروناوائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے انڈسٹریزکیخلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں بندکرسکتے ہیں۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھاکہ چونکہ صوبے میں پانچ اپریل تک سرکاری محکموں میں عام تعطیلات ہیں اس لئے ایک ایسا ٹاسک فورس بنایاجائے جو معیشت کی ترقی کے حامل اور عوامی سہولت کی صنعتی یونٹس کی نشاندہی کرے کہ جنہیں تعطیلات سے استثنیٰ قراردیاجاسکے

اس فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ صنعت نے چیف ایگزیکٹیوافیسر کے پی ازمک کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دی جن کے ممبران میں چیف ایگزیکٹیو افیسر سرمایہ کاری بورڈ،ڈائریکٹرانڈسٹری،ایم ڈی کے پی ایس آئی ڈی بی،پراجیکٹ ڈائریکٹر ای آرکے ایف اور منیجراسٹیٹ کے پی ازمک شامل ہیں

ٹاسک فورس نے اپنی سفارشات حکومت کے حوالے کردیں جس کی روشنی میں انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ نے آئل اینڈگھی،بوٹل واٹر،مشروبات،فوڈآئٹمزاینڈپیکنگ،فارماسوٹیکل،بیج کھاد اور کیڑے ماردوائی سمیت سیمنٹ،شوگر اور ٹوبیکو انڈسٹریزکوعام تعطیلات سے مستثنیٰ قراردیدیا ہے

اس اقدام کا مقصد عوام کواشیاء ضروریہ کی ترسیل ممکن بناناہے اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مذکورہ انڈسٹریز کی کڑی نگرانی کی جائے اورکروناوائرس سے بچاﺅ کیلئے ایس اوپیزپرعمل درآمد نہ کرنیوالے انڈسٹریز کوفوری بندکیاجائیگا۔
٭٭٭
نفلی حج و عمرہ کا ارادہ کرنے والے اپنے اخراجات غربائ، دہاڑی دار ، محنت کشوں اور مستحقین میں تقسیم کر دیں ، علماءکا فتویٰ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) نفلی حج و عمرہ کا ارادہ کرنے والے اپنے اخراجات غربائ، دہاڑی دار ، محنت کشوں اور مستحقین میں تقسیم کر دیں ، علماءکا فتویٰ

حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے،بیمار ، ضعیف اور کرونا وائرس کے مشتبہ افراد گھرمیں ہی نماز پنجگانہ ادا کریں، متن

پاکستان علماءکونسل، دارالافتاءپاکستان اور ملک بھر کے علماءو مشائخ نے کہاہے کہ کرونا وائرس کے سد باب کے لئے ہونے والے اقدامات سے محنت کش، دیہاڑی دار ،غرباءو مساکین سخت مشکل حالات سے دوچارہیں،

ان کے پاس کھانے کوراشن ہے نہ بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے ادویات کے پیسے۔ نفلی حج اور عمرہ کا ارادہ رکھنے والے فرزندان توحید اپنی رقوم سے غرباء، مساکین ،دیہاڑی دار ، محنت کشوں اور مستحقین کی مدد کریں، اللہ کریم انہیں دوہرا اجر دے گا۔

موجودہ ناگہانی صورتحال میں سب سے افضل عبادت بھوک اور بیماری سے مرنے والے انسانوں کو بچانا ہے۔صاحب نصاب اورمخیر حضرات زکوٰة کے ذریعے بھی ایسے لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں، زکوٰةکی ادائیگی کے لئے رمضان کا انتظار کرنے کے بجائے ضرورت مندوں کو ابھی زکوٰةادا کردیں تاکہ وہ اپنا گزر بسرکرسکیں اور ان غیرمعمولی حالات میں اپنا اپنے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال سکیں۔

علماءو مشائخ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں کرونا وائرس کا شکار لوگوں میں اضافہ ہورہا ہے اور صورتحال گھمبیر سے گھمبیر تر ہوتی چلی جارہی ہے۔ ایسے حالات میں حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے ، گھروں سے باہر نہ نکلیں،گھروں میں رہ کر ہی ذکر اذکار اور استغفار کریں۔حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

بیمار ، ضعیف اور کرونا وائرس کے مشتبہ افراد گھرمیں ہی نماز پنجگانہ ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ کرونا ایسی مہلک وباء کا مقابلہ رجوع الی اللہ و احتیاطی تدابیر سے ہی کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، اس نا گہانی صورتحال کے پیش نظر پوری قوم کثرت سے استغفار کرے ، ا?یت کریمہ ، درود شریف کا مسلسل وردکیا جائے اور حسب استطاعت صدقات و خیرات کریں۔

ہر مسلمان صلوٰةتوبہ کے نوافل ادا کرے اور خود کو اللہ کریم کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے اپنے گناہوں کی توبہ کرے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لاکھوں افراد بیروزگار ہیں،

اپنے آس پاس نظر رکھیں کہیں کوئی بھوکا تو نہیں سو رہا، مساجد کی سطح پرغریبوں اور دیہاڑی دار افراد کی امداد کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کے پیکج بنائیں جائیں۔مخیر حضرات اور صاحب نصاب مشکل میں گہری ہوئی انسانیت کی خدمت کیلئے آگے آئیں،

انہیں چاہئے کہ ناصرف مستحقین اور غرباءکو راشن اور کھانا پہنچائیں بلکہ ان کی مالی امداد بھی کریں تاکہ وہ دوا دارو اور دیگر ضروریات پوری کرسکیں
٭٭٭
سبزی منڈی ڈیرہ میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، بغیر حفاظت سینکڑوں افراد کی روزانہ آمدو رفت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سبزی منڈی ڈیرہ میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، بغیر حفاظتی بندوبست کیے سینکڑوں افراد کی روزانہ آمدو رفت کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے،

بتایا گیا ہے کہ سبزی منڈی ڈیرہ میں ضلع بھر سے سبزی و فروٹ کی خریداری کا حسب معمول رش رہتا ہے، سبزی منڈی کی انٹرس اور ایگزٹ پر کسی قسم کا کو ئی حفاظتی بندوبست نہیں کیا گیا جو کہ کرونا وائرس کی حفاظتی تدبیر کے مکمل طور پر خلاف ہے،

جس سے وائر س پھیلنے کی صورت میں خوفناک صورتحال اختیار ہو سکتی ہے، اس سلسلہ میں لوگوں کا کہنا ہے کہ سبزی میں داخلہ میں سینی ٹائزر کا لازمی استعمال ہونا چاہیے اور فیس ماسک کے بغیر کسی کا بھی سبزی منڈی میں داخلہ ممنوعہ قرار دیا جا ئے۔
٭٭٭
بین الصوبائی اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم بندش سے کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بین الصوبائی اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم بندش سے کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، صوبے میں 8مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی جس سے صوبے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 188تک پہنچ گئی ہے اسکے علاوہ مشتبہ افراد کی تعداد 894تک پہنچ گئی جو مختلف قرنطین سنٹرز میں زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد ملک کے مختلف صوبوں میں سرکاری ڈیوٹیاں انجام دیتے ہیں یا کاروبار کرتے ہیں جنہوں نے کورونا وبا پھیلنے کے بعد ان علاقوں سے اپنے صوبے کو واپسی شروع کر دی ہے

جس سے ملک کے مختلف اضلاع میں وائرس کی وبا پھیل گئی ہے اور جن لوگوں میں کورونا وائرس کے جراثیم موجود ہیں وہ با آسانی اور دیر کئے بغیر اپنے خاندان اور عزیز و اقارب کو منتقل کر رہے ہیں جس کے باعث اس بیماری میں کمی لانے کی بجائے اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے

لہذا صوبائی حکومت اور صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد کریں اور دیگر صوبوں سے آنیوالی گاڑیوں کے ڈرائیوران کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔
٭٭٭
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت میں مبتلا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اور اس کے مفافاتی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت میں مبتلا، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روز مرہ کا کام اور کاروبار بند ہو کر رہ گیا

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہراور گرد و نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ عروج پر ہے،مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث خواتین، بزرگ، نوجوان اور بچے سبھی اذیت کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے جبکہ لوڈشیڈنگ میں اضافے سے عام شہریوں کے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نکا کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا۔شہریوں نے متعلقہ حکام اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو پانے کے لیے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔
٭٭٭٭

About The Author