دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

29مارچ2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے کوٹ ادومیں لاک ڈاؤن کاآٹھواں روز،شہر بدستور بند، جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی،

میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں،اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کا کورونا وائرس پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظرصوبہ بھر میں 14 روز کے لئے جزوی لاک ڈاون کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذکیا تھا

جس پر شہریوں کو گھر سے بلا وجہ نہ نکلنے اوراحتیاطی بدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی سمیت بازار، شاپنگ مالز، نجی و سرکاری ادارے،

پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، پارک اور سیاحتی مقامات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی،

حکومتی احکامات کی ر وشنی میں دفعہ 144کے آٹھویں روز بھی کوٹ ادو شہر کے اکثر بازار بند رہے

جبکہ جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی، میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں،


کوٹ ادو

پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل وامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی279میر آصف خان دستی کی جانب سے غریب و مستحق خاندانوں میں آٹے کے بیگز تقسیم کیے گئے،

غریبوں کی دعائیں،راشن دے کر ہم کسی پر احسان نہیں کر رہے بلکہ قرآن مجید کے احکامات پر عمل کررہے ہیں،

کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے غریبوں کے لئے بڑی دشواریاں پیدا ہو ئی ہیں، اہل مخیران غریبوں کی امداد کریں تاکہ ان کیلئے آسانیاں پیدا ہو سکیں

اور یہ ہمارا فریضہ بھی ہے،اس بارے تفصیل کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے لگائے گئے

14روزہ لاک ڈاؤن میں بے روز گار مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقہ کی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے مخیر خضرات ان کی مدد کیلئے میدان میں آگئے ہیں

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل وامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی279میر آصف خان دستی نے غریب و مستحق خاندانوں میں آٹے کے بیگز تقسیم کیے،

اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ راشن دے کر ہم کسی پر احسان نہیں کر رہے بلکہ قرآن مجید کے احکامات پر عمل کررہے ہیں،

کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے غریبوں کے لئے بڑی دشواریاں پیدا ہو ئی ہیں، اہل مخیران غریبوں کی امداد کریں تاکہ ان کیلئے آسانیاں پیدا ہو سکیں

اور یہ ہمارا فریضہ بھی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے،پارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں غریبوں اور مستحق افراد کی مدد کی ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مخدوم احمد محمود صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو آگاہی کرونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم

میں عوام الناس میں گھریلو راشن ماسک اور دستانے لٹریچر کے ہمراہ تقسیم کررہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں،

ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں.


کوٹ ادو

ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، تھانہ کوٹ ادو کی بلڈنگ کے عقبی بازار میں 15منٹ کے دوران 2وارداتیں،ماسک چڑھائے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 2شہریوں سے

نقدی اور موبائل فون چھین لئے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیں گے،ایس ایچ او،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو شہر میں ڈکیتی کی وارتوں میں اضافہ ہو گیاہے،

گزشتہ شب تھانہ کوٹ ادو کی بلڈنگ کے عقبی بازار چار کھمبہ مارکیٹ میں 15منٹ کے دوران 2وارداتیں ہو ئی ہیں،

رات 9بجے دوکاندار محمد حنیف اپنی دوکان کے تالے چیک کرنے گیا کہ گلی میں 2موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا

اور اس کی جیب سے نقدی15ہزارروپے اور قیمتی موبائل فون لے گئے جبکہ 15منٹ بعد اسی گلی میں دوسری واردات میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسد نامی سیلز میں کو گن پوائنٹ پر روک لیا

اورگن پوائنٹ پر جامہ تلاشی پر اس کی جیب سے نقدی15ہزارروپے اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،

پولیس کوٹ ادو نے دونوں وارداتوں کا مقدمہ درج کرلیاہے،اس بارے ایس ایچ او کوٹ ادو افتخار عرفان باجوہ نے بتایا کہ

دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جنھیں جلد ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا.

About The Author