دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا سے نمٹنے کیلیے سرکاری سطح پر تمام انتظامات مکمل ھیں۔اسسٹنٹ کمشنر جامپور

حکومتی ھدایات کی روشنی میں اپنے فرائض نہایت جانفشانی اور لگن کے ساتھ سر انجام دے رھے ھیں

جامپور ۔

اسسٹنٹ کمشنر جامپور نے کہا ھے کہ کرونا سے نمٹنے کیلیے سرکاری سطح پر تمام انتظامات مکمل ھیں شہری بھی حکومتی ھدایات کی پابندی کریں ۔ماڈل بازار جامپور کے وزٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

ماڈل بازار جامپور کے وزٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ  ۔۔۔۔۔۔،

اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان بلوانی نے کہا ھے کہ تحصیل جامپور میں کرونا کی وباء سے نمٹنے کیلئیے سرکاری سطح پر تمام انتظامات مکمل ھیں

محکمہ صحت ۔ریسکیو ١١٢٢۔ پولیس ۔پاک آرمی سمیت تمام ادارے حکومتی ھدایات کی روشنی میں اپنے فرائض نہایت جانفشانی اور لگن کے ساتھ سر انجام دے رھے ھیں

جسے ڈپٹی کمشنر راجن پور نے بھی سراھا ھے مینیجر ماڈل بازار محمد طاھر خان گوندل قائمقام انچارج ریسیکیو محمد یار تھہیم کے ھمراہ ماڈل بازار میں قائم سبزی کے اسٹالوں کا معائنہ

اور بازار میں آنے جانے والے خریداروں کیلیے کئیے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ھوئے انہوں نے بتایا کہ

میونسپل کمیٹی جامپور کی جانب سے صفائی کی صورتحال تسلی بخش ھے

جسے مزید بہتر بنایا جا رھا ھے علاوہ ازیں شہر بھر میں روزانہ کی بنیا د پر وقفے وقفے کے ساتھ

کلورین کاا سپرے بھی کرایا جا رھا ھے انہوں نے وزٹ بک پر اپنے ریمارکس میں

ماڈل بازار انتظامیہ کے انتظامات کو بھی سراھا ۔

About The Author