دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاک ڈاؤن میں عوام تعاون کرے، مراد علی شاہ

کراچی کے کیسز میں ایک اٹلی، 7 شام، 6 دبئی، 6 ایران، 1 قطر، 7 سعودی عرب، 6 ترکی، 5 امریکا، 2 سوئٹزر لینڈ، 11 انگلینڈ اور ایک مریض عراق سےآیا۔

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں عوام کے تعاون کی ضرورت ہے، لاک ڈاؤن کے دوران اپنے نظام صحت پر توجہ دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ٹاسک فورس کے 31 ویں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اب تک سندھ میں 469 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، ان کیسز میں 265 سکھر، 189 کراچی، 1 دادو، 7 لاڑکانہ، 7 حیدرآباد میں ہیں۔

بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ کراچی کے کیسز میں ایک اٹلی، 7 شام، 6 دبئی، 6 ایران، 1 قطر، 7 سعودی عرب، 6 ترکی، 5 امریکا، 2 سوئٹزر لینڈ، 11 انگلینڈ اور ایک مریض عراق سےآیا۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین دن میں 41 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ کوعوام کوبچانےکی کوشش ہے، عوام میرے ساتھ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں عوام کےتعاون کی ضرورت ہے، لاک ڈاؤن کےدوران اپنے نظام صحت پر توجہ دے رہے ہیں۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی تعداد کے بعد صوبے کی سبزی منڈیوں میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے، صوبے کی تمام سبزی منڈیاں دن 12 بجے سے رات 12 تک بند رہیں گی۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سبزی منڈیاں رات 12 بجے سے دن 12 بجے تک کھلی رہیں گی، فیصلے کا مقصد خریداروں اور مزدوروں کو محفوظ رکھنا ہے، منڈیوں میں غیر ضروری رش اورہجوم پر پہلے ہی پابندی ہے، لاک ڈاؤن کو نتیجہ خیز بنانے کیلئےمنڈیاں12گھنٹے کھلی رہیں گی، منتظمین حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

About The Author