دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

28مارچ2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

آئیے!کرونا سے خوف کی بجائے آگاہی پیدا کریں،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے عوام میں آگاہی مہم شروع کرنے فیصلہ کرلیا۔گاوں سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ل

ائیو سٹاک اور دیگر محکموں کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر اور دیگر اجلاس میں موجود تھے.

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کورونا سے بچاؤ کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ عوام میں خوف و ہراس کی بجائے شعور اور آگاہی پیدا کی جائے گی۔

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ گاوں سطح پر موثر مہم شروع کی جائے گی۔ گاؤں سطح کی کمیٹی میں مقامی نمبردار،ھیڈ ماسٹر،ویٹرنری اسسٹنٹ،چوکیدار،امام مسجد،کمیونٹی فسیلیٹیٹر،ایل ایچ ڈبلیو،

پٹواری،یونین کونسل سیکرٹری کو شامل کیا جائیگا۔عوام معاشرہ کو کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔بیرون ممالک اور صوبوں سے آنیوالوں کی نشاندہی کی جائے۔

کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا جائے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عرفان خالد، چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین اوردیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی.

ضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال،حکومت کے اقدامات اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا.انہوں نے کہا ہے کہ

ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا. اجلاس میں ڈی ایف سی جاوید وڑائچ اورچیئرمین مارکیٹ کمیٹی رفیق اعوان اوردیگرموجود تھے.

اجلاس میں آٹے کی فراہمی اور پرائس کنٹرول سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا.

بعدازاں مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی رفیق اعوان اور ڈی ایف سی جاوید وڑائچ کے ہمراہ شہر کے مختلف فوڈ پوائنٹس کا دورہ کرکے آٹے کے سٹاک اور پرائس کنٹرول کا جائزہ بھی لیا۔


ڈیرہ غازیخان :

رکن صوبائی اسمبلی ڈیر ہ غازیخان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے مسیحا ہیں.

ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ انہیں سیلوٹ کرتے ہیں. انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ٹیچنگ ہسپتال کے معائنہ کے دوران ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف کو سیلوٹ بھی پیش کیا. ایم پی اے نے کہاکہ

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف فرنٹ لائن پر آ کر مشتبہہ افراد کی دیکھ بھال اور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں.

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ہر ضرورت کاخیال رکھا جائے گا.

ایم پی اے نے کورونا آئسولیشن وارڈ، ایچ ڈی یو اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا.


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے.

کورونا کے خلاف جنگ قوم کے تعاون سے جیتی جا سکتی ہے. عوام خوف و ہراس کی بجائے اپنے اندر وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا کریں زیادہ بھوک لگانے کے ساتھ گرم پانی اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق متوازن غذا استعمال کی جائے.

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ حکومت کے متعین کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کیا جائے. اس موقع پر آر پی او عمران احمر، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،

ڈی پی او اختر فاروق اوردیگر موجوو دتھے. کمشنر اوردیگر افسران نے ڈویژن کے اندر موجودہ صورتحال، لاک ڈاون،

دفعہ 144، اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور دیگر متعلقہ امور مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوروناوائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجہ کرنے والے ڈاکٹرز

اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے. تحصیل صدر ہسپتال تونسہ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ملک سے

کورونا وائرس کے جلد خاتمے، مریضوں کی صحت یابی، ملک و قوم کی خوشحالی اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی.


ڈیرہ غازیخان :

"اب ایک فون کال پر ضروریات زندگی آپ کے گھر کی دہلیز پر ملیں گی”. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فارو ق کی ہدایت پر کریانہ ایسوسی ایشن نے فری ہوم ڈلیوری سروس کا آغاز کر دیا.

شہری فون کال کر کے کریانہ کی تمام اشیاء گھر پر منگوا سکتے ہیں

جس کیلئے مختلف دکانوں پر اشیاء، رابطہ نمبر کے پینا فلیکس آویزاں کر دیئے گئے ہیں

ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کا مقصد عوام کو گھر بیٹھے سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے.


ڈیرہ غازیخان :

ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی اور ٹراما سنٹر کے ساتھ چلڈرن اور گائنی ایمرجنسی میں 24 گھنٹے سروسز فراہم ہیں آنے والے مریضوں کو ڈیل کیا جارہا ہے۔

ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے تمام حفاظتی انتظامات کے گئے ہیں اور تمام عملہ مستعد ہے۔

یہ بات مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت صوبے بھر میں کسی بھی ہسپتال میں ایمرجنسی سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو refused نہیں کیا جارہا۔

جن ہسپتالوں میں کرونا ائسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں وہاں الگ سے میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات ہیں

اور تمام عملہ مشینری جذبہ سے کام کررہاہے انہوں نے کہا کہ ہم فرنٹ کا لائن سولجر ڈاکٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں

مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی نے مزید برآں بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں عام حالات و امراض اور ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے

ہمہ قسم کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ادویات سمیت کسی قسم کی قلت کا سامنا نہیں ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

آرپی اوعمران احمر نے پولیس کو عوام الناس کو ہرممکن بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لیے موئثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران وملازمان "کرونا وائرس "احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکرخود اور اپنے ساتھیوں کو محفوظ رکھیں۔

ضلعی آفیسران ضلعی سرحدوں پر پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے ساتھ کوارڈینیشن قائم رکھیں۔

اور دفاتر،تھانہ جات کے علاو ہ شاہراوں پر آنے جانے والوں کی سکریننگ اور مکمل طور پر سنیٹائز لگانے کا انتظام کریں۔

اس کے علاوہ آگاہی مہم، چلانے کے ساتھ لوڈ سپیکرز پر اعلانات کے ذریعے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے،بھیڑ والی جگہوں سے اجتناب کرنے اور بلاوجہ گھرسے باہر نہ رہنے کی ہدایت کریں۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 144پر سختی سے عمل کرایا جائے اور قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

کررونا کا خاتمہ مل جل کر کیا جاسکے ہے۔ عوام حکومتی احکامات پر عمل پیرا ہوں۔ کیونکہ اس میں ہم سب کی بہتری ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

پنجاب حکومت کی طرف سے 6 اپریل تک لاک ڈاون کے اعلان اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر ملک بھرکی طرح ڈیرہ غازیخان شہر کوٹ چھٹہ،

چوٹی،سخی سرور، شاہ صدر دیں، کالا وگردونواح کے علاقوں میں بھی دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انجمن تاجران نے تمام بازار اور مارکیٹیں پانچویں روز بھی مکمل دن بند رکھیں

جبکہ میڈیکل سٹورز، کھانے پینے کی اشیاکی دکانیں، تندور، فروٹ شاپس، بیکریاں اور پیٹرول پمپس وغیرہ کھلے رہے۔

کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو موثر بنانے کیلئے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر سختی سے عمل کیا

اور انکے آبائی شہر ڈیرہ میں رات 8 بجے سے ہی مارکیٹیں،پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات بند کر دئیے گئے۔

گزشتہ روز شہر کی سڑکوں پر ہوکا عالم تھا شہریوں کی اکثریت نے اپنے آپ کو گھروں میں از خود الگ کر کے رکھاپبلک مقامات، ٹرانسپورٹ اسٹنیڈ ز ویران رہے جبکہ

انتظامیہ کی جانب سے بھی شہریوں کو ڈبل سواری پر پابندی کے لئے تنبیہ کی گئی کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی بھی کی گئی ہے

اور درجنوں کو تھانے بند کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں انجمن تاجران ضلع ڈیرہ غازی خان کے سرپرست، چیمبر آف کامرس کے صدر سردار ذوالفقارعلی خان نصوحہ،

ضلعی صدر انجمن تاجران شیخ محمد نقیب،سینئر نائب صدر حاجی محمد زبیر نظامی،جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل،چیئرمین شیخ اسرار احمد،سٹی صدر سردار جان عالم خان لغاری،

سرپرست الحاج شیخ محمد علی،جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی، سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،،سیکرٹری اطلاعات شیخ طاہر معراج،

جاوید حیدری، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک رفیق اعوان،حاجی محمد دین چوہدری و دیگر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہر انسان پریشان ہے

موجودہ صورتحال میں ہمیں خاندانوں اور اپنے ملک اور شہر کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی اقدامات اور ہدایات پر بھر پور عملدرآمد کی ضرورت ہے

تاجر برادری نے مکمل لاک ڈاون کر کے ذی شعور ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں ہر ممکن مثبت کردار ادا کریں گے

اور از خود حفاظتی اقدامات کے طور پر سماجی تنہائی اختیار کرینگے تاجر رہنماؤں نے کہا کہ انتظامیہ تاجروں پر مقدمات کا اندراج نہ کرے

بلکہ وارننگ دے کر دکان بند کرا دی جا ئے کو ئی انتہائی مجبوری میں اگر کسی کام سے آیا ہے تو اسے اسی حد تک ریلیف دیا جا ئے تاجر برادری حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان  :

پاک فوج کے جوانوں نے سرحدوں کی تحفظ کے ساتھ ساتھ وطن عزیز میں آنے والے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی عوام کے خدمت کو اپنا فرض عین سمجھتے ہوئے

پاکستانی شہریوں کے حفاظت اور تحفظ کے لیے ہمیشہ سے میدان عمل میں رہے ہیں۔ زلزلہ ہو یا سیلاب یا پھر کوئی اور قدرتی آفت یا اب کورونا وائرس کی وباءکے خلاف جنگ ہو۔

پاک فوج کے جوان قوم کے ہمیشہ شانہ بشانہ رہی مشکل کی اس گھڑی میں جہاں وفاقی اور صوبائی حکومتیں مختلف اقدامات اٹھانے میں مصروف عمل ہیں

تو وہی پاک فوج کے جوان بھی میدان عمل میں بر سرپیکار نظر آتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈیرہ غازی خان میں موجود پاک فوج کے جوان بھی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نظر آتے ہیں

جہاں شہریوں کے املاک کے تحفظ کے لیے دن رات گشت کا عمل شہر میں جاری رکھا ہوا ہے تو وہی پر شہریوں کو سوشل ڈیزٹینس کے آگاہی مہم بھی چلا رکھی ہے

جہاں شہریوں کو مختلف طریقوں سے کورنا وائرس سے آگاہی دیتے پاک فوج کے جوان نظر آتے ہیں اور شہریوں کو بتایا جارہا ہے کہ

اس وباءسے بچنے کے لیے آپس میں چار سے پانچ فٹ فاصلہ لازمی رکھے ہاتھوں باہر آتے جاتے دھوئیں اور اشیاءضرور یہ خریدتے وقت ہجوم اور جمع نہ ہوں۔

تو وہی پر گھروں میں محدود شہریوں کے مسائل بھی پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں سے اوجھل نہیں دور دراز علاقوں اشیاءضروریہ لیکر پاک فوج کے جوان پہنچ رہے ہیں۔

گزشتہ روز شاہ صدر دین کے دور دراز علاقے میں جوان اشیاءخردو نوش لیکر پہنچے توں وہی مختلف مستحقین کو راشن اور اشیاءخوردو نوش تقسیم کیا گیا

اس موقع پر شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور شہریوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں نے سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہر آفت میں پاکستانی عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے

اور کوروناءکو شکست دینے میں بھی پاک فوج کے قربانیاں اور فرائض بھی ناقابل فراموش ہیں۔

اور پاک فوج کے موثر تعاون کی بدولت پاکستانی عوام کوروناءوائرس کو جلد شکست دینے میں کامیاب ہوجائینگے۔


ڈیرہ غازیخان  :

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹرز کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران ہمراہ تھے

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ایئر پورٹ کے نزدیک غازی یونیورسٹی اور ڈیرہ غازیخان جے دانش سکول کے قرنطینہ سینٹرز کا اچانک دورہ کرتے ہوئے

مقیم زائرین سے معلومات حاصل کیں اور انتظامیہ کی طرف سے زائرین کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ

حکومت کی ہدایت پر ایران سے آنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولیات اور روزمرہ ضروریات فراہم کی جارہی ہیں

سکریننگ کے ساتھ ٹیسٹ رپورٹ میں کلیئر ہونے والے زائرین کو غازی یونیورسٹی کے بلاک سے نکال کر دانش سکول کے سنٹرز میں ٹھہرایا جا رہا ہے

انہوں نے بتایا کہ کہ اب تک ک ساڑھے چار سو کے قریب زائرین کو ان کے گھروں میں بھجوا دیا گیا ہے

ہے دیگر کلیئر ہونے والے زائرین کو بھی حکومت کی ہدایت پر ان کے گھروں کو بھجوایا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان  :

معاشرہ کے ناسور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ایس ایچ او تھانہ سول لائن کرم الٰہی نے ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی کر کے شراب فروش کو گرفتار کر لیا

مخبر نے اطلاع دی کہ شراب فروش علی محمد ولد جمیل شیخ بلاک U کا رہائشی کافی عرصہ سے شراب فروشی کا مکروہ دھندہ اختیار کیے ہوئے ہے

جس پر پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے علی محمد کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ملزم کے قبضہ سے 20 عدد شراب کی کپیاں اور 4 عدد بڑی بوتلیں برآمد کر لیں

ملزم شراب سپلائی کرنے کی غرض سے لے کر جا رہا تھاگرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر دیا گیا

ایس ایچ او نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر شراب فروشی جیسے ناسور پیشہ سے منسلک ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان  :

زائرین کے ٹیسٹ کے لئے سیمپلنگ کر نے والے ٹیچنگ ہسپتال کے دو ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ٹیچنگ ہسپتال کی پتھالوجی لیب فوری طور پر سیل کر کے

لیبارٹری میں کام کر نے والے تمام اسٹاف کی سکریننگ کے لئے ٹیسٹ نمونے لے کر لاہور بھجوا دیئے گئے

پتھالوجی لیب کے سیل ہو نے کی وجہ سے مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے

جنرل سیکرٹری پیرا میڈکس طارق لغاری نے کہا ہے کہ

ہسپتال کی کلینکل لیبارٹری میں سیفٹی کٹس ابھی تک مہیا نہیں کی جا سکی ہیں جس کی وجہ سے تمام عملہ رسک پر ہے اور وائرس پھیلنے کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہے ۔


ڈیرہ غازیخان  :

وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے واضح اعلانات کے باوجود ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی طرف سے دن میں طاقت کا استعمال کر کے دکانوں کو بند کرا نا

سراسر زیادتی ہے جنرل سٹور ،بیکرز ،کریانہ شاپس اور اشیائے ضروریہ کی بندش سے بحران پیدا ہو گا صدر بازار میں تاجروں کے ساتھ دن چار بجے

سخت الفاظ اور تشدد کی کوشش پر کریانہ مرچنٹس کے صدر محمود احمد خان اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو صورتحال سے آگاہ کیا

انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب ،سٹی صدر جان عالم لغاری اور دیگر نے کہا ہے کہ تاجربرادری انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے

لیکن پولیس کی طرف سے تشدد اور اس طرح کا رویہ نا قابل فہم ہے کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں اور تاجر برادری کے ساتھ لائحہ عمل سے آگاہ کریں ۔

About The Author