بہاولنگر سے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس
کرونا وائرس جیسی موزی وباء کے خلاف اس بری گھڑی میں قوم کو سنبھالنے کیلئے فرنٹ لائین پرلڑنے والے ہیروز ڈاکٹرز،
وپیرا میڈیکل اسٹاف کو بہاولنگر پولیس کا گارڈ آف آنر،پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے، گارڈ آف آنر کی تقریب ڈی پی او بہاولنگر کی ہدایت پر منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس جیسی موزی وباء سے فرنٹ لائین پر لڑنے والے ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر
ضلع پولیس نے بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں ان قومی ہیروز کو سلامی دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر شعیب خاں جدون بھی شریک ہوئے،
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ایس پی انوسٹی گیشن بہاولنگر طارق محمود کی سربراہی میں پولیس افسران و اہلکاروں نے خراج تحسین پیش کیا،
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کرہمارے ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں،
سلامی کے دوران پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی کرونا وائرس کے خلاف جہاد میں پوری جانفشانی سے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
شہریوں کو بھی چاہیے کہ اپنے آپ کو گھروں میں محدود کر کے محفوظ رکھیں۔
بہاولنگر
کرونا وائرس کے دوران لاک ڈاون کی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ ضروت مندافراد کے لئیے ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر بہاولنگر پولیس کا غریب،
پسماندہ اور دیہاڑی دار طبقے میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، ایس ڈی پی اوز نے مستحق افراد میں اشیائے خوردونوش تقسیم کیں
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے دوران لاک ڈاون کی صورتحال کئ پیش نظر متاثرہ ضروت مندافراد کے لئیے ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر مخیر حضرات کے تعاون سے
بہاولنگر پولیس کی جانب سے غریب، پسماندہ اور دیہاڑی دار طبقے میں راشن تقسیم کرکے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،
دفاتر میں اور گھر گھر جاکر راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، امروز ڈی ایس پی ہارون آبادملک اعجاز حسین اور ڈی ایس پی فورٹ عباس ہمایوں افتخار نے شہر کے مخیر حضرات کے تعاون سے
موجودہ لاک ڈاون کی وجہ سے متاثرہ مستحق افراد میں راشن ان دہلیز پر تقسیم کیا،کرونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم بھی چلائی گئی ہے
تاکہ اس بیماری سے بچ سکیں. اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ مشکل وقت کا مقابلہ کرنا اور دوسروں کے کام آنا ہی انسانیت کی معراج ہے،
کرونا وائرس سے بچاو کے لیے سماجی میل ملاپ سے اجتناب کریں،ان مشکل حالات میں پولیس ہمیشہ کی طرح فرنٹ لائن پر موجود ہے.
عوام گھروں میں رہیں. پولیس کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے محاذ پر سرگرم عمل ہے،..
بھاولنگر
سفید جھنڈے اٹھا کر ڈاکٹرز کو سلام پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بھاولنگر کے زیر اہتمام فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیا
جسمیں سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے عہدہ داران اور مبمران نے ہاتھوں میں سفید جھنڈے اٹھا کر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف اور انتظامیہ کو سلام پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا
جسمیں سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر محمد رمضان عباسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وحید افسر باجوہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ خالد جاوید،اور تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو سلام پیش کیا۔
جبکہ سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سر پرست اعلی ڈاکٹر محمد اسلم چوھدری ڈاریکٹر زبیدہ نیک ہسپتال بھاولنگر نے بھی اپنے خیالات کا اظھار کرتے ہوئے
ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی،اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالقدوس بیگ کو انکی انتھک کاوشوں پر سلام پیش کیا۔
اور باقی شرکاء ڈاکٹر شہباز اسلم افضال ہاشمی عبدالوحید میکن ساجد نور راشد ایم رفیق، عمیر عباسی نے بھی ہاتھوں میں جھنڈے اٹھا کر سلام پیش کیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون