دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کابل گوردوارے پر حملہ کرنےوالا خود کش حملہ آور بھارتی نکلا

کیرالہ جس کا شمالی علاقہ مسلمانوں کی اکثریت پر مشتمل ہے اور جنوبی کیرالہ میں ہندؤ اور دلت کی اکثریت ہے جبکہ چھوٹی سی اقلیت مسیحی برادری کی بھی ہے-

کابل میں گرودوارے پر ایک خودکُش حملہ آور محمد محسن ایک چھوٹے سے قصبے کسرگاڈ کیرالہ ہندوستان کا رہائشی نکلا –

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد محسن نامی دہشت گردی انجینئرنگ کا طالب علم تھا اور 2017ء کو اچانک غائب ہوا اور کہا جاتا ہے کہ یہ دبئی کے راستے افغانستان میں متحرک داعش افغانستان میں شامل ہوگیا تھا- کیرالہ سے 2014ء میں کئی نوجوان مرد اور عورتیں داعش شام کا حصہ بنی تھیں اور ان میں سے کئی ایک افغانستان پہنچ گئے تھے-

کیرالہ جس کا شمالی علاقہ مسلمانوں کی اکثریت پر مشتمل ہے اور جنوبی کیرالہ میں ہندؤ اور دلت کی اکثریت ہے جبکہ چھوٹی سی اقلیت مسیحی برادری کی بھی ہے-

1970ء سے کیرالہ بھارت کی اُن ریاستوں میں سے ایک ریاست ہے جن میں سعودی عرب کی فنڈنگ سے مساجد اور مدارس بننے کا سلسلہ شروع ہوا اور سعودی وہابی ازم نے دیوبندی ازم پر اثرانداز ہوتے ہوئے اسے ریڈیکل کرنے کا کام شروع کیا-

سعودی فنڈڈ وہابی ازم کے دیوبندی اسلام پر اثرانداز ہونے سے ہندوستان کی کئی ریاستوں بشمول کیرالہ میں جو مسلمانوں کے اندر ریڈیکلائزیشن ہوئی اس پر اب خود ہندوستان میں درجنوں تحقیقاتی مقالے لکھے گئے ہیں اور ریسرچر خود ہندوستانی کمیونسٹ، لیفٹ،لبرل ،سوشل ڈیموکریٹ سیاسی انٹیلیجنٹیسیا کو بھی قصوروار ٹھہراتے ہیں جنھوں نے سعودی فنڈد وہابی ازم کے زیر اثر دیوبندی اسلام کے اندر سے ابھرنے والے تکفیری فسطائی جہادی رجحانات کا مقابلہ کرنے کی بجائے اور شعوری بیداری اپنے کیڈر میں لانے کی بجائے دارالعلوم دیوبند اور اُس کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت جمعیت علمائے ہند کے محض نیشنلسٹ نعرے بازی کو ہی سامنے رکھ کر دیوبندی اسلام کے ماننے والوں کے اندر پنپتی اور غالب آتی تکفیری فسطائیت سے آنکھیں بند رکھیں- یہ رویہ پاکستان میں بھی لبرل اور لیفٹ کی اشراف انٹیلیجنٹیسیا کا رہا ہے-

About The Author