کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کے ساتھ کرکٹ سے وابستہ شخصیات بھی اپنے گھروں تک محصور ہیں،،
کرکٹرز اپنی فیملیز کے ساتھ وقت گزار رہے،، ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور، کامران اکمل اور کپتان اظہر علی اپنے بچوں کے ہمراہ ٹریننگ کرتے ہوئے وڈیوز کو سوشل میڈیا پر بڑی پزیرائی مل رہی ہے۔۔
کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطلی کا شکار ہیں،، ٹوکیو اولمپکس2020 کے ساتھ یورو کپ جیسے بڑے ایونٹ ملتوی کردیے گئے، ایسے میں کھلاڑی اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔۔
اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے کچھ کرکٹر اپنے اپنے گھروں پر ہی ورک آوٹ کررہے ہیں۔۔ جہاں انکا ساتھ انکے بچے دے رہے ہیں۔۔
ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور اپنی کے ہمراہ ورک آوٹ کررہے ہیں انہوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انکی ننھی بیٹی ورک آوٹ میں انکی مدد کررہی ہے۔۔
اسی طرح ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ بھی اپنی بیٹی عنائیہ کے ساتھ ایکسرسائز کررہے ہیں۔۔اور انکی بیٹی انکا بھر پور ساتھ دی رہی ہے۔۔
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی اپنے گھر پر رہ کر فٹنس پر بھرپورتوجہ دے رہے ہیں۔۔ اظہر علی اپنے بیٹے آزان کو کندھوں پر سوار کرکے ورک آؤٹ کررہے ہیں۔۔اظہر علی نے سوشل میڈیا پر اس وڈیو کو شیئر کیا۔۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس