دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27مارچ2020:آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ میں کوئی کرفیو نہیں لگا یاجارہا ،ضرورت کے تحت لاک ڈاﺅن میں مزید سختی کی جاسکتی ہے ،سید امتیاز شاہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید امتیاز شاہ نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ کوروکنے اور لاک ڈاو¿ن کے دوران پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئی کرفیو نہیں لگا یاجارہا ،ضرورت کے تحت لاک ڈاﺅن میں مزید سختی کی جاسکتی ہے ،

لاک ڈاﺅن کی مدت کا تعین قومی وصوبائی حکومت کی جانب سے کیا جائے گا،ڈیرہ میں قائم قرنٹائن سنٹز میں ڈیرہ کا کوئی رہائشی موجود نہیں ، یکم مارچ کے بعد بیرون ملک سے ڈیرہ شہر آنے والے تمام افراد کا سروے مکمل کرکے ان کی سکریننگ کی جاچکی ہے،

کورونا وائرس کی وبا اللہ تعالی کی طرف سے ہے ا ور وہی اس سے نجات دلائے گا،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اس وبا سے نجات دلائے ،اس کے لئے کثرت سے استغار کاورد نہایت ضروری ہے ، وہ ڈسٹرکٹ آفس ڈیرہ میں کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر ر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ حافظ واحد محمود اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ پولیس نہ صرف کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور قرنٹائن سنٹر کے انتظامات پرتوجہ دے رہی ہے بلکہ معاشرے کے دیگر سنگین جرائم ،امن وامان ،مہنگائی ،ذخیرہ اندوزی اور دیگر معاملات پر بھی مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے ،

شہر میںپولیس کی ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں ، جو کہ نہایت خوش اسلوبی سے ذمہ داریاں سنبھال رہی ہے ،ان کا کہناتھا کہ پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا قرنٹائن سنٹر ڈیرہ میں قائم کیاگیا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان جنوبی اضلاع کا پہلا ضلع ہونے کے باعث یہاں ایران سے آنے والے بڑی تعداد میں زائرین کو رکھا گیا جن کا تعلق صوبے کے دیگر مختلف اضلاع سے ہے۔

انہیں یہاں پرتمام ضروری سہولیات رہائش اور خوراک مہیا کی گئی ، ضروری ٹیسٹ اور نگرانی کے بعد انہیں اپنے علاقوں کو روانہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ کے شہری انتہائی تعاون کرنے والے ہیں ،تاجروں نے لاک ڈاﺅن کے دوران بھرپور ساتھ دیا اور کھانے پینے کے اشیاءکے علاوہ تمام دکانوں کو بند کردیا ،

ان کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے چین بریک کرکے معاشرتی فاصلوں کوقائم کرنا ہے ، عوام میں شعور اور آگاہی کے لئے میڈیا کا اہم کردار ہے ،بغیر کسی ضرورت کے گھر سے باہر نہیں نکلیں ،صفائی کا خاص خیال رکھیں ،

اگر کسی میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو انہیں چھپانے کی ہرضرورت نہیں ،ہمارے سنٹر ز موجود ہیں وہاں اطلاع دیں ہماری ٹیمیں موجود ہیں جوکہ اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کریں گی، ان کا کہناتھا شہر میں اشیاءخوردونوش کی فروانی ہے اور اس کی سپلائی کو ہر صورت میں یقینی بنائی جائے گی پولیس مہنگائی کو کنٹرول کرے گی ،

پولیس اور میڈیا فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہے ہیں ،ماسک ،دستانے اور سینٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے ،پولیس فورس کے جوان انتہائی جوان مردی کے ساتھ قرنٹائن سنٹر میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے ہیں جو کہ انتہائی قابل ستائش ہے مزید سٹاف بھی منگلو ا لیاگیا ۔

انہوں نے کہا ہم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں چار سو افراد کے قیام کے لئے 09 قرنٹائن سنٹرز قائم کیے ہیں جہاں تمام ضروری سہولیات اور آلات مہیا کی گئی ہیں ،ان سنٹر کی تعداد کو مزید بڑھایا جارہا ہے جہاں پر ایک ہزار افراد کو قرنٹائن کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی ،

اس کے علاوہ تین ٹانک ، پانچ جنوبی وزیرستان قرنٹائن سنٹر قائم کیے گئے ہیں، ڈیرہ کے قرنٹائن سنٹر میں اب تک موجود زیادہ تر افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جنہیں جلد ہی وہاں سے فارغ کر اپنے گھروں کو روانہ کیاجائے گا جس سے قرنٹائن سنٹر ز کا بوجھ مزید کم ہو گا،

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہم سب مل کر ہی کامیاب ہوسکتے ہیں ،اس کے لئے عوام کا بہت زیادہ تعاون درکار ہے۔صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ،ہاتھ صابن سے دھوئیں ،ماسک ،سینی ٹائزر استعمال کریں ،ایک دوسرے سے فاصلے رکھیں اور غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے میں اجتناب کیا جائے ،
٭٭٭
[26/03, 10:17 p.m.] Gohar Ghuncha: سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں، سعودی حکومت کے خط کے بعد وزارت مذہبی امور نے جج پر کام روک دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا۔سعودی وزیر حج کا مراسلہ وزارت مذہبی امور کو موصول ہو گیا ہے۔

سعودی حکومت کے خط میں لکھا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدہ نہ کریں۔سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔صورت حال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے۔وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج پر کام روک دیا ہے۔

گذشتہ روز سعودی سفیر برائے سینیگال عبداللہ احمد العبدن نے کہا ہے کہ حج منسوخی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھی تک حکومت کی جانب سے حج روکنے کا کائی اعلان جاری نہیں کیا گیا ہے،حکومت کی طرف سے کسی نے بھی ایسا نہیں کہا ہے کہ رواں برس حج نہیں ہو گا۔

انہوںنے کہاکہ بہرحال اس حوالے سے صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے،آنے والے ایام میں حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ انتہائی سوچ و بچار اور تدبر کے بعد ہی ہو گا۔عبداللہ احمد العبدن نے کہاکہ جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اس کی تعمیل کے لیے تیار رہنا ہو گا۔

عبداللہ احمد العبدن نے کہاکہ فیصلہ اس حوالے سے ضروری ہو گا کہ عوام کسی ایسی چیز کے لیے نہ جائے جس کے نتائج کا وہ سامنا نہ کر سکیں۔ انہوںنے کہاکہ عبداللہ احمد العبدن نے حج معاون کمپنیوں کو حتمی فیصلہ آنے تک ہوٹلوں اور ائیرلائن کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی معاہدے سے احتراز برتنے کی ہدایت بھی کی۔

دنیا بھر میں کورونا وباء کے پھیلاو¿ میں خطرناک اضافہ کے باعث رواں برس حج کے حوالے سے سعودی حکومت کا فیصلہ متوقع ہے،سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حج کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا
٭٭٭
[26/03, 10:17 p.m.] Gohar Ghuncha: اخبار فروشوں نے لاک ڈاﺅن کے فیصلے پر اخبارات کی تقسیم اور ترسیل روک دی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں اخبار فروشوں نے کورونا وائرس کوروکنے کے لئے حکومت کے لاک ڈاﺅن کے فیصلے پر اخبارات کی تقسیم اور ترسیل روک دی ،حکومتی فیصلہ کی تائید کرتے ہوئے اخبار فروشوں نے خود کو گھروں میں محصور کرلیا،

ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی بار اخبارات کی تقسیم اوترسیل کا عمل مکمل طور پر رک گیا ہے ڈیرہ سے شائع ہونے والے تمام مقامی اور قومی اخبارات بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔

اس موقع پر اخبار فروش و نیوز ایجنٹ محمد اسماعیل نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے شہریوں کی حفاظت اور کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے لاک ڈاﺅن کا فیصلہ احسن اقدام ہے ،

اگرچہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن کے دوران اخبار فروشوں کو مستثنیٰ قرار دیاگیا لیکن اس کے باوجود ڈیرہ کے تمام پچاس سے زائد اخبار فروش حکومت کی طرف سے دو ہفتے کے لاک ڈاﺅن کے فیصلے کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ڈیرہ کی تاریخ میں پہلی بار اخبارات کی تقسیم اور ترسیل کا عمل مکمل طور پر بند کردیاگیاہے ،

کیونکہ پچاس سے زائد اخبار فروشوں کا روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کے ساتھ میل جول ہوتاہے جوکہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا اہم ذریعہ بن کرانتہائی خطرنا ک اور مہلک ثابت ہوسکتاہے ،لہذا تمام اخبار فروش لاک ڈاﺅن کے دوران اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں ،

ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن کرکے ہی کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے مگر لاک ڈاﺅن کے دوران مستحقین کا خیال رکھنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 192 ممالک میں پھیل چکی ہے،پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے،
٭٭٭
[26/03, 10:17 p.m.] Gohar Ghuncha: کورونا وائرس سے متاثرہ مستحق افراد میں 12 ہزار روپے نقد تقسیم کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مستحق افراد میں 12 ہزار روپے نقد تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے کوروناو وائر س سے متاثر ہونے والے مستحق غریب خاندانوں کو 12 ہزار روپے نقد دیئے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ نقد گرانٹ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ امدادی پیکج کا ایک حصہ ہے۔ واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دے تھی۔

ایکسپورٹرز کے لیے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کیا گیا۔70 لاکھ مزدوروں کیلئے 3 ہزار روپے کا ماہانہ پیکج منظور کیا گیا۔جس کے تحت 70 لاکھ مزدور افراد کو تین ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

وزیراعظم کل تعمیراتی انڈسٹری کے لئے کل پیکیج کا اعلان کریں گے۔تعمیراتی انڈسٹری کے لیے بڑا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کا حکم دیا ہے

انہوں نے کہا موجودہ صورتحال میں غریب اور پسے ہوئے طبقے پر نظر رکھیں۔قبل ازیں رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات ،بجلی اور گیس پر عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے
٭٭٭
[26/03, 10:17 p.m.] Gohar Ghuncha: لاک ڈاﺅن کے باعث تعمیراتی میٹریل کی عدم دستیابی سے کنسٹرکشن کا عمل رک گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) لاک ڈاﺅن کے باعث تعمیراتی میٹریل کی عدم دستیابی سے کنسٹرکشن کا عمل رک گیا۔کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے اقدامات کے پیش نظر ڈیرہ اسماعیل خان ضلع بھر میں لاک ڈاﺅن کے باعث سیمنٹ ،

ریت ،سریا سمیت دیگر تعمیراتی میٹریل کی دستیابی ناپید ہو گئی ہے۔اس صورتحال کے بعد تعمیراتی کام بند کردیئے گئے ہیں اور مستری ،مزدور و تعمیراتی شعبے سے وابستہ دیگر افراد بھی گھروں میں بیٹھ گئے ہیں۔

تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد نے صحافیوں کو بتایاکہ کرونا وباء کے روک تھام کے سلسلہ میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے تعمیراتی میٹریل کے سٹورز بھی بند ہیں جبکہ میٹریل کی عدم دستیابی کے باعث ضلع بھر میں تعمیراتی کام مکمل طور پر بند ہو گئے ہیں۔
٭٭٭
[26/03, 10:17 p.m.] Gohar Ghuncha: ایران سے آنے والے زائرین میں سے 38مریضوں کے ٹیسٹ مثبت جبکہ 3کے منفی آئے ہیں محمدعمیر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے میڈیا کو کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات اور اقدامات بارے بریفنگ کے دوران کہا کہ اب تک ڈیرہ کا رہائشی کوئی کورونا وائرس کا مریض سامنے نہیں آیا،

ایران سے آنے والے زائرین میں سے 38مریضوں کے ٹیسٹ مثبت جبکہ 3کے منفی آئے ہیں، نئے قرنطینہ سنٹر بنانے پر اتفاق ہوا ہے، ہمارے پاس4وینٹی لیٹرموجود ہیں، ڈیرہ میں اشیائے خوردو نوش کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گومل میڈیکل کالج ڈیرہ میں صوبے کا سب سے بڑا قرنطینہ سنٹر قائم ہے،گومل میڈیکل کالج اور درازندہ میں قائم قرنطینہ سنٹر سے خیبر میڈیکل کالج لیبارٹری بھجوائے گئے ٹیسٹوں کے نتائج آرہے ہیں۔

اب تک بھجوائے گئے نمونوں میں سے 38مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں تاہم ڈیرہ کا رہائشی کوئی بھی کورونا کا مریض سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے قرنطینہ سنٹر بنانے کے لئے وینسم کالج ڈیرہ میں 300بیڈز، رتہ کلاچی اسٹیڈیم کے یوتھ ہاسٹلز میں 100بیڈز ،اور گومل یونیورسٹی میں بھی 100بیڈز کا سنٹرقائم کیا جارہاہے ،

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے بھجوائی گئی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بیرون ممالک سے 762لوگ آئے ہیں جن کا ڈیٹا پولیس اور دیگر اداروں کو فراہم کرکے ان کی چھان بین کی جارہی ہے۔

شہر میں اشیائے خوردونوش کی اشیاءکی صورتحال کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے بتایا کہ حکومتی پابندیوں اور ڈیرہ میں ایران سے آنیوالے زائرین کیلئے کورنٹائن سنٹر کے قیام کے حوالے سے مقامی افراد نے مقامی لوگوں نے جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کیاہے۔

شہر میں اشیائے خوردو نوش کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ضلع بھر میں اشیائے خوردو نوش، پھل، سبزیوں اور ادویات اور دودھ وغیرہ کی دوکانیں کھلی ہیں جبکہ سرکاری یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔
٭٭٭
[26/03, 10:18 p.m.] Gohar Ghuncha: بجلی کے مختلف فیڈرز پردو سے دس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میںبجلی کے مختلف فیڈرز پردو سے دس گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری ،کورونا وائرس کی روک تھام کے باعث ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں لاک ڈاﺅں کے دوران ضلع بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے،

جاری اعلامیہ کے مطابق مریالی ٹو اور کمشنری بازار فیڈر پر10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، سی آربی سی اور ڈگری کالج فیڈرز پر 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ، یونیورسٹی فیڈر، ڈی ڈی اے فیڈر، قیوم نگر فیڈر، کینٹ ٹو فیڈر، منیز آباد فیڈر پر 6گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

جبکہ گومل بازار فیڈر، مندرھراں فیڈر، مسلم بازار فیڈرز،سٹی ٹو فیڈر، شیخ یوسف ٹو فیڈر، کوٹلہ حبیب فیڈر، صدر فیڈر، انڈس فیڈر،شیخ یوسف ون فیڈر، سگو فیڈر ، ڈی او مل ، باران آباد فیڈرز پر چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوگی

اسی طرح سٹی ون فیڈر، توپانوالہ بازار فیڈر، کینٹ ون اورمریالی ون فیڈر پر چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوگی۔
٭٭٭٭
[26/03, 10:18 p.m.] Gohar Ghuncha: شہریوں کو لوٹنے والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کینٹ پولیس نے جعلی واپڈا اہلکار بن کر لوگوں کو واپڈا میں نوکری دلانے اور بل معاف کرانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والے نوسرباز کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا ریونیو آفس سٹی ڈویژن کے لائن مین آصف رضا کی شکایت پر خود کو واپڈا اہلکار ظاہر کرکے لوگوں کو واپڈاپیسکو میں نوکری دلانے اور بل معاف کرانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والے ملزم محمد خالدولد محمد صادق سکنہ محلہ جوگیانوالہ ڈیرہ سٹی کیخلاف کینٹ پولیس کو درخواست گزاری تھی

جس پر ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی ہدایت پر خصوصی ٹیم نے ابتدائی تفتیش مکمل کی جس کے بعد کینٹ پولیس نے نہایت حکمت عملی سے ملزم کیخلاف سیکشن 406-419-420-170 PPCکے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے۔
٭٭٭
[26/03, 10:18 p.m.] Gohar Ghuncha: ٹریفک پولیس نے عوام میں مفت ماسک اور دستانے تقسیم کئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی ہدایت پر عوام میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بارے شعور و آگاہی اجاگر کرنے کیلئے ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف مقامات سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر عوام میں مفت ماسک اور دستانے تقسیم کئے ۔

اس موقع پر انچارج ٹریفک سلیم خان محسود نے شہر کے مختلف مقامات پر بچوں اور شہریوں میںیہ ماسک اور دستانے تقسیم کئے اسی طرح ڈیرہ دریا خان پل پر بھی ٹریفک وارڈن نے عوام میں شعور آگاہی کیلئے ماسک تقسیم کئے۔

اس موقع پر ٹریفک حکام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر) حافظ واحد محمود کی جانب سے عوام میں ”گھروں میں رہنے، محفوظ رہنے “ سمیت کورونا وائرس سے بچاﺅ کی حفاظتی تدابیر پر مشتمل پیغام کے پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔
٭٭٭
[26/03, 10:18 p.m.] Gohar Ghuncha: کورونا وائرس سے نجات کے لیے شہریوں کی جانب سے اذانیں دینے کا سلسلہ شروع کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس سے نجات کے لیے شہریوں کی جانب سے اذانیں دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ رات 10 بجے مساجد اور چھتوں کی گھروں سے شہریوں نے اذان دی جس کا مقصد بار گاہ رب العزت سے کورونا وائرس سے نجات مانگنا اور توبہ کرنا تھا۔

ڈیرہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں اذانیں دی گئیں،اسی طرح ڈیرہ میں شہریوں نے اپنے گھروں کی چھتوں اور مساجد میں خشوع و خضوع سے اذانیں دیں۔صوبہ خیبر پختونخوا سے بھی کئی افراد نے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کیں

جن میں دیکھا گیا کہ لوگوں نے کورونا سے بچاو¿ کے لیے خدائی مدد حاصل کرنے کے لیے بے وقت اذانیں دیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر آٹھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

, جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 1106 سے زائد ہوگئی ہے جن میں سے 21 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں ۔
٭٭٭
[26/03, 10:18 p.m.] Gohar Ghuncha: قاری عثمان کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل کے عہدے پر تعینات کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ تعلیم کی جانب سے ماہر قانون قاری عثمان کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل کے عہدے پر تعینات کردیاگیاہے ،قاری عثمان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے انتہائی مذہبی گھرانے سے ہے ،

وہ الحاج قاری حافظ عبدلمنان کے بھائی ہیں جن کے امریکہ کے شہر شگاگو میں دینی مدارس قائم ہیں ،ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ان کے دینی مدارس طویل عرصہ سے دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،قاری عثمان جسٹس ریٹائرڈ یونس تھہیم کے بہنوئی ہیں ،

پرنسپل کا چارچ سنبھالنے پر ان کے دوست احباب مظفر بلوچ ،سنیئر جرنلسٹ صلاح الدین گنڈہ پور ،گوہر غنچہ ، محمد رضوان سمیت دیگر نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیاہے ۔
٭٭٭
[26/03, 10:19 p.m.] Gohar Ghuncha: غازی نواز کو چیف ایگزیکٹو آفیسرواٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی ڈیرہ کے اضافی فرائض تفویض

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ فنانس اینڈ پلاننگ غازی نواز کو چیف ایگزیکٹو آفیسرواٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنی ڈیرہ کے اضافی فرائض تفویض کردیئے گئے ،انہوںنے چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا ڈیرہ کا ایڈیشنل جارچ سنبھال کر فرائض منصبی کی ادائیگی شروع کردی ہے

چیف ایگزیکٹو آفیسر غازی نواز خان نے اہلکاروں سے ملاقاتیں اور کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کلورین ملا سپرے پورے ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا جائے گا

جن میں گرین بیلٹ پارکوں دریائے سندھ کنارے سمیت جیل میں بھی سپرے کیا جائے گا ۔انہوں نے شہریوں کو واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے عملے سے تعاون کرنے اور گھروں میں رہنے کی تلقین کی ،

اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول قاری عثمان،سنیئر صحافی صلاح الدین گنڈہ پور ،گوہر غنچہ ،رحمت اللہ خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات ،سعداللہ مروت ایڈوکیٹ ،

خیال محمد شیرانی ایڈوکیٹ ،صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ نے ان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور امیدظاہر کی وہ ڈیرہ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنا نے کے لئے موثر اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے ،
٭٭٭
[26/03, 10:19 p.m.] Gohar Ghuncha: کورینٹائن کیے گئے زائرین سے ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشیوں کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں،غازی نواز خان

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ فنانس اینڈ پلاننگ وانچارج قرنطینہ سنٹرز ڈیرہ غازی نواز خان نے کہا کہ ایران سے آنے والے زائرین کو کورینٹائن کردیاگیا جن سے ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشیوں کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں کیونکہ وہ مکمل آئسولیشن میں ہیں ،

ان کے ٹیسٹ ارسال کردیئے گئے جن کے نتائج آنے پر مزید اقدامات کیے جائیں گے ،حکومت اورمحکمہ صحت کے ہدایات کے مطابق ان کا کسی سے رابطہ نہیں اور نہ ان سے کسی کو ملنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

جب تک محکمہ صحت کی جانب سے تسلی نہیں دی جاتی ہے تب تک انہیں کورنٹائن رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے وائرس کی وباءسے بچاو کا واحد حل اپنی معاشرتی سرگرمیاں محدود کرنے میں ہے،

لوگ بے جا بازاروں میں گھومنے پھرنے سے چند دنوں کے لئے پرہیز کرکے اپنے آپ اور اپنے پیاروں کو زندگی کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کریں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے سفر کرکے آنے والے افراد سے ملنے جلنے سے بھی احتراز کیا جائے کیونکہ اس طرح مزید لوگوں کے اس وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں اس کے علاوہ جو لوگ خود بیرون ممالک سے پاکستان میں آئے ہیں وہ بھی احتیاطاً اپنا میڈیکل ٹسٹ کرائیں

تاکہ ان کی وجہ سے جو لوگ اب تک اس وباء سے محفوظ ہیں کہیں متاثرنہ ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ صفائی کا خصوصی اہتمام کیا جائے کیونکہ صفائی اور حفاظتی اقدامات، لوگوں سے غیر ضروری ملنے جلنے سے اجتنا ب، مصافحہ کرنے سے پرہیز اس بیماری سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں،

ا س کے علاوہ انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ لوگ اپنے طورپر علاج معالجہ کے طورپر دوائیں لینے سے گریز کریں اور سنی سنائی باتوں پر عمل سے بھی بچیں، سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے بارے میں مبالغہ آمیز باتیں ہورہی ہیں

جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا ایسی کسی بات پر عمل نہ کیاجائے اور عوام اپنے طبی مسائل کے بارے میں ہمارے ساتھ براہ راست رابطہ رکھیں ان شاء اللہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی ہم اس موذی وباءکا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوں گے ،

ان کا کہنا تھا کہ کچھ زائرین جن کی تعداد تقریباًپندرہ کے قریب ہے وہ چھپ کرایران کی باڈر تفتان سے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے علاقہ مدینہ کالونی پہنچنے اور اس دوران وہ یہاں پر اپنے رشتہ داروں سمیت کئی افراد سے میل ملاپ کرتے رہے لیکن انہیں ٹریس کرکے ان کو اپنے گھروں میں کورنٹائن کردیاگیا ،ان کے ٹیسٹ بھیج دیئے گئے ہیں جن کے نتائج آنے کا انتظار ہے ،
٭٭٭٭٭٭
[26/03, 10:19 p.m.] Gohar Ghuncha: ڈاکٹر ز نے کورونا کے حوالے سے کلوروکوئن کے استعمال کو غیر ضروری قرار دیدیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈاکٹر ز نے کورونا کے حوالے سے کلوروکوئن کے استعمال کو غیر ضروری قرار دیدیا۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر ز کاکہنا ہے کہ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر بھی ڈاکٹری نسخے کے بغیر کلوروفین کی فروخت بند کردی گئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت نے کلوروکوئن دوا کے استعمال سے متعلق ایڈوائزری جاری کرنے فیصلہ کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ کلوروکوئن دواء کے کورونا کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کے سائنسی شواہد نہیں ملے۔ انہوںنے کہاکہ کلوروکوئن دوا خرید کر خود کھانے کا عمل انتہائی مضر صحت ہوسکتا ہے، کلوروکوئن کے کثرت استعمال سے جگر، دل اور گردوں کا مرض لاحق ہونے کے خدشات ہیں،

وزارت صحت کی ہدایت کے بغیر شہری کلوروکوئن کا استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو کورونا کا مرض لاحق نہیں ،پھر بھی کلوروکوئن سے اجتناب برتیں۔انہوںنے کہاکہ اگر یہ کورونا سے بچاو کے لئے دوا کارآمد ہوئی تو ڈاکٹر ہی آپ کو تجویز کریں گے۔
٭٭٭
[26/03, 10:19 p.m.] Gohar Ghuncha: پیسکو انتطامیہ نے ملازمین اور صارفین کیلئے احتیاطی تدابیر اورہدایات جاری کر دیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) موجودہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پیسکو انتطامیہ نے ملازمین اور صارفین کیلئے احتیاطی تدابیر اورہدایات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق پیسکو کے مختلف دفاتر بشمول جنرل منیجرز، چیف انجینئرز، ڈائریکٹر جنرلزاور دیگر ڈیپارٹمنٹس میں ملازمین کے میل جول کو کم کرنے کیلئے ان کی تعداد کو محدود کیا جائے۔

ایسے ملازمین جو کہ فلو، بخار، امراض قلب، ذیابیطس، دمہ یا دیگر خاص بیماری کا شکار ہیں اپنے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد گھر سے ہی فرائض انجام دیں گے۔ فی میل سٹاف جن کے بچے ہیں یا امید سے ہیں اپنے فرائض گھر سے ہی انجام دیں گی۔

لاک ڈاون کے دوران کسی بھی قسم کی سٹیشن لیو نہیں ملے گی جبکہ دفتر ی اوقات کار صبح دس سے سہ پہر چار بجے تک ہوں گے۔لاک ڈاو¿ن کے دوران تمام پیسکو دفاتر میں عوامی رابطہ بالکل بند ہو گاجبکہ صارفین اپنی شکایات کمپلینٹ بکس جو کہ کسٹمر سروسز سنٹر یا مرکز شکایات کے دورازے پرلگاہواہے

یا آن لائن جس کا نمبر بھی متعلقہ مرکز شکایات کے دروازے پر آویزاں ہے پر درج کرا سکتے ہیں۔ آپر یشنل سٹاف کی مرکز شکایات میں ڈیوٹی لگادی گئی ہے اور کسٹمرسروسز سنٹر کا عملہ اپنے متعلقہ ایس ای، ڈائریکٹریا افسر کواپنی ڈیوٹی یا ٹیلی فون،

ای میل اور واٹس اپ کے ذریعے موصول شکایات کے ازالہ کیلئے رپورٹ کرے گا۔ ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
٭٭٭
[26/03, 10:19 p.m.] Gohar Ghuncha: عوام کرونا وائرس سے بچاو کے لیے اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں زیادہ باہر نکلنے سے اجتناب کریں ،سہیل احمد اعظمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) مرکز ی انجمن تاجران ڈیرہ کے سرپرست اعلی سہیل احمد اعظمی نے کورونا وائرس کے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کرونا وائرس سے بچاو کے لیے اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں زیادہ باہر نکلنے سے اجتناب کریں تاکہ وہ خود اور ان کی فیملی محفوظ رہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سماجی کارکن اور نوجوان عوام میں شعور آگاہی مہم تیز کریں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کی سہولیات ترقیافتہ ممالک کی نسبت بہت ہی ناکافی ہیں کرونا وائرس کا علاج تو ناممکن ہے

اور اسوقت تک اس سے بچاو کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں عوام اپنے تئیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،سہیل اعظمی نے علماءکرام اور علاقہ معتبرین و معززین سے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ وہ خود بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے

اور عوام کوبھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دیں گے تاکہ کورونا وائرس جیسی خطرناک وبا سے بچاو ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان کے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے حکومت کے احکامات کی پاسداری کرنا ہم سب پر فرض بنتا ہے اور محکمہ صحت کے احتیاطی تدابیر پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہونا ہوگا اسی میں ہی ہم سب کی عافیت ہے۔
٭٭٭
[26/03, 10:19 p.m.] Gohar Ghuncha: مساجد میں داخل ہونے والوں کو سینی ٹائزر لگایا جائے۔مساجد سے قالین اور چٹائیاں فوری طور پر اٹھا دی جائیں،کرونا وائرس پر مشترکہ فتوی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ملک بھرکی مساجد میں داخل ہونے والوں کو سینی ٹائزر لگایا جائے۔مساجد سے قالین اور چٹائیاں فوری طور پر اٹھا دی جائیں،

کرونا وائرس پر مشترکہ فتوی ، پاکستان علماءکونسل کے زیر اہتمام دارالافتاءپاکستان ، وفاق المساجدو المدارس پاکستان اور مختلف مکاتب فکر کے جید علماءو مشائخ نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کے بعد جاری فتویٰ میں کہا ہے کہ ٰ موجودہ ناگہانی صورتحال میں عوام الناس لاک ڈاون کی مکمل پابندی کریں۔

بیمار اور بزرگ شہری مسجد کے بجائے گھروں میں نماز کا اہتمام کریں۔ملک بھرکی مساجد میں داخل ہونے والوں کو سینی ٹائزر لگایا جائے، مساجد سے قالین اور چٹائیاں فوری طور پر اٹھا دی جائیں، مساجد کی سطح پرغریبوں اور دیہاڑی دار افراد کی امداد کے لئے کھانے پینے کی اشیاءکے پیکج بنائیں جائیں۔

علماءوزارت صحت کی ہدایات کی روشنی میں عوام الناس کی لمحہ بہ لمحہ رہنمائی کررہے ہیں، ان پر عملدرآمد کیا جائے۔ شریعت اسلامیہ کے رہنمااصولوں کو اپنانا ہوگا۔ حالات کی نزاکت کے پیش نظر اس مرتبہ بھی جمعہ المبارک کے اجتماعات میں اردو تقریر ختم کر کے عربی خطبات کو مختصر کر دیا جائے۔

مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے۔ مساجد میں نماز باجماعت فرش پر ادا کرنے کا اہتمام کیا جائیاور نماز کی ادائیگی سے قبل اگر سرف یا صابن سے فرش کو دھو لیا جائے تو بہتر ہو گا۔قائدین نے آئمہ ، خطباء، علماء و مشائخ سے اپیل کی ہے

کہ اس نا گہانی صورتحال کے پیش نظر پوری قوم کثرت سے استغفار کرے ، آیت کریمہ ، درود شریف کا مسلسل وردکیا جائے اور حسب استطاعت صدقات و خیرات کریں۔ نماز کی ادائیگی سے قبل اگر سرف یا صابن سے فرش کو دھویاجائے۔

نمازی سنتیں گھر میں ادا کر کے آئیں اور نماز کے بعد کی سنتیں گھر میں ادا کریں، نمازیں کھلی جگہ پر مساجد میں ادا کی جائیں تو بہتر ہوگا، عوام الناس سے وزارت صحت کی طرف سے ملنے والی ہدایات پر مکمل عمل کی تلقین کی جائے۔

کرونا وائرس کی احتیاط میں مصافحہ نہ کرنے کا کہا گیا ہے لہٰذا مصافحہ اور معانقہ کی بجائے زبان سے السلام علیکم و رحمة اللہ کہا جائے۔
٭٭٭
[26/03, 10:20 p.m.] Gohar Ghuncha: سرکاری ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں اور پنشن دینے کی منظوری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) وفاقی حکومت نے عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں اور پنشن دینے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر فوری تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں گی،

وفاقی حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہیں اور پنشن جمعہ تک اکاو¿نٹس میں منتقل ہوجائیں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے فوری طور پر پے رول بنانے کی ہدایت کردی ہے، تنخواہیں اور پنشن 27 مارچ تک ادا ہوجائیں گی۔
٭٭٭
[26/03, 10:20 p.m.] Gohar Ghuncha: ڈیرہ پولیس کرونا وائرس سے بچاو کے لئے متحرک،عملی اقدامات کا سلسلہ بھی شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کرونا وائرس سے بچاو کے لئے متحرک ہو گئی ہے، پولیس کی جانب سے شہریوں میں شعور و آگاہی بیدار کرنے سمیت عملی اقدامات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں واقع بینک سٹاف اور کسٹمرز کو حکومتی احکامات کی روشنی میں ہدایات جاری کئے گئے،

بینک سٹاف کو پانچ سے زائد افراد کو بیک وقت عمارت میں نہ چھوڑنے جبکہ سینیٹائزرز استعمال کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں، شہریوں کے جان و مال سمیت وائرس سے بچاو کے لئے پولیس کی جانب سے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،

، عوام کو اس موذی وباءسے بچانے کی خاطر پبلک مقامات جیسے بینک وغیرہ میں بھیڑ نہ بنانے اور عوام کو لائن میں رکھنے کی خاطر گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی مہم چلائی گئی ہے، مہم کے دوران کسٹمرز سمیت بینک سٹاف کو بھی ہینڈ سینیٹائزرز استعمال کرنے کی ترغیب بھی دی گئی ہے،

ڈی پی او ڈیرہ حافظ واحد محمود نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کے روک تھام، عوام میں اس کے خلاف شعور و آگہی بیدار کرنے اور عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی خاطر ڈیرہ پولیس کی جانب سے عملی اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،

انہوں نے کہا کہ عملی اقدامات کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور شہریوں کو کرونا کے خلاف مناسب احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا کرانا ہی واضح رہے کہ ڈیرہ پولیس کی جانب سے وبائی مرض کے خلاف شعور و آگہی مہم جاری رہی

جس کے دوران سرکلر روڈ سمیت شہر کے دوسرے گنجان آباد علاقوں میں پولیس موبائل گاڑیوں سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کے حوالے سے ترغیب دی گئی ہے،
٭٭٭
[26/03, 10:20 p.m.] Gohar Ghuncha: ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ،بازاروں میں ویرانی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)صوبے دوسرے بڑے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ،بازاروں میں ویرانی، سڑکوں پر سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب، کاروبار زندگی معطل، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت جاری،

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع ڈیرہ میں بھی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے وبائی امراض ایکٹ کے تحت اعلان کردہ لاک ڈاون پر عملدرآمد دیکھنے میں آرہا ہے شہر کے معروف تجارتی کاروباری مراکز ،

چاروں بازار ،سرکلرروڈ ، ودیگر بند ہیں اور ان بازاروں و تجارتی مراکز میں ویرانی کا ڈیرہ ہے جبکہ اشیائے ضروریہ مرغی، مچھلی، گوشت اور سبزی کی مارکیٹیں، دودھ، دہی کی دکانیں، کریانہ اسٹور اور میڈیکل اسٹور کھلے ہیں اور ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کلبز اور سرکاری دفاتر کو تالے لگے ہوئے ہیں

سڑکوں پر بھی ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے پولیس، رینجرز، اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شہر بھر میں گشت جاری ہے اور خلاف ورزی ہے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے،

پولیس کی جانب سے شہریوں کو ماسک اور دستانوں کے بغیر باہر نکلنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، شہر میں پانچوں روز بھی لاک ڈاون کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہے اور شہری گھروں میں محدود ہیں۔
٭٭٭
[26/03, 10:20 p.m.] Gohar Ghuncha: کرونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظرسبزی منڈی میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)نیو سبزی منڈی ڈیرہ کے تاجروںنے کرونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ سے سبزی منڈی میںجراثیم کش ادویات کے اسپرے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ رتہ کلاچی میں قائم نیو سبزی منڈی کے تاجروں نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ شہر بھر کی طرح سبزی منڈی میںبھی جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے احکامات صادر کئے جائیں کیونکہ سبزی منڈی سے ہی شہر کو پھلوں و سبزیوں کی فراہمی کی جاتی ہے ،

اگر سبزی منڈی میںجراثیم کش ادویات کا بروقت اسپرے نہ کرایا گیا تو کرونا وائرس سے ہٹ کر مزید بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ،لہذا فوری طور پر سبزی منڈی میں بھی شہر کے دیگر علاقوں کی طرح جراثیم کش ادویات کے اسپرے کو یقینی بنایا جائے۔

About The Author