مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سلام پاکستان ۔۔۔ گلزار احمد

زائرین میں موجود کوہاٹ کے آغا طاہر زائرین اور ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ملکر انتظامیہ کے کاموں کو مربوط کر رہے ہیں۔

آج پاکستان کے ڈاکٹرز۔نرسز ۔ہیلتھ ورکرز ۔انتظامیہ۔پولیس ۔فوج اور رضاکار اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر جو خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس کے لیے قوم انہیں دل کی گہراوں سے سلام پیش کرتی ہے۔

ہمارے ڈیرہ اسماعیل خان کے گومل میڈیکل کالج سنٹر میں اس وقت 242 ایران سے آے ہوے پاکستانی زائیرین داخل ہیں ۔ان کی دیکھ بھال کے لیے 250 کا سٹاف تعنیات ہے جس میں 72 پولیس۔ 40 ایف سی۔ 18 چوکیدار ۔18 خاکروب شامل ہیں۔ یہاں 39 افراد کا ٹسٹ مثبت آیا ہے مگر الحمدوللہ خطرے سے باہر ہیں۔

اس قرنطینہ مرکز کو پاکستان کا بہترین مرکز قرار دیا جا رہا ہے جہاں مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی سھولتیں موجود ہیں۔خواتین کے لیے علیحدہ کمرے ہیں۔ ڈیرہ کے عوام بھی ان مہمان مریضوں سے فون پر رابطے میں ہیں اور ان کو جس چیز کی ضرورت ہو انتظامیہ کے حوالے کر دیتے جو پہنچ جاتی ہے۔

ہمارے دوست وجاہت عمرانی اپنے رضاکاروں کے ساتھ سرگرم ہیں اور پچھلے پانچ دنوں سے قرنطینہ گومل میڈیکل کالج میں موجود زائرین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انکے مسائل اور ضروریات کو پورا کرنے کے لئیے فوری اقدامات کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور بعض فوری ضرورت کی اشیاء, مثلًا بچوں کے پیمپرز, لیکٹوجین دودھ کے ڈبے, بچوں, بڑوں اور خواتین کے لئیے بالکل نئے سوٹ, کنگھے, نیل کٹر, فوری ارینج کر دیتے ہیں۔مریضوں کے حوصلے بلند ہیں اور ان میں تین بہنیں ڈاکٹر ہیں۔۔۔

مریم موسوی, حنا فاطمہ, کنزی فاطمہ اور الحمد اللہ یہ تینوں مریضوں کی خدمات سرانجام دے رہی ہیں. زائرین میں موجود کوہاٹ کے آغا طاہر زائرین اور ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ملکر انتظامیہ کے کاموں کو مربوط کر رہے ہیں۔

ادھر ڈیرہ شھر کے لوگ چندہ جمع کر کے دھاڑی دار غریبوں کو راشن پہنچا رہے ہیں اور بہت سے لوگ رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔

ڈیرہ کے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر خان۔ پولیس اور فوج کے اعلی حکام دن رات محنت کر کے قوم کو کرونا کی مصیبت سے نجات دلوانے کے لیے سرگرم ہیں۔ شھر میں خوراک اور دوایئاں وافر مقدار میں موجود ہیں اور یہ دکانیں کھلی ہیں۔

قوم کے اندر یکجہتی ۔اعتماد۔قربانی ۔ایثار کا ایک غیرمعمولی جذبہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور پھر جب لوگ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیتے ہیں تو اللہ کی نصرت قریب ہونے لگتی ہے ان شاء اللہ۔

%d bloggers like this: