جولائی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27مارچ2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس ٹیسٹ میں کلئیر ہونے والے زائرین کی گھروں کو واپسی شروع کر دی گئی ہے.14 روزہ کورنٹائن مکمل کرنے والوں کو گھروں کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے اپنی نگرانی میں زائرین کو دانش سکول سے روانہ کیاپولیٹکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،اے ڈی سی آر سمیع اللہ فاروق اور دیگر موجود تھے.

پاک آرمی،رینجرز،پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے حصار میں زائرین کو روانہ کیا گیا.ٹیسٹ رپورٹس میں کلئیر ہونے والے466 زائرین کو واپس بھجوادیا گیا

جس میں لاہور، پنڈی، سرگودھا،فیصل آباد اور گوجرانولہ ڈویژن کے 316 زائرین بھی شامل ہیں.ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان،

ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے 160 زائرین کو سات بسوں میں رات گئے واپس بھجوا دیا گیا۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 103 زائرین کو ان کے گھروں تک پہنچایا گیا

اورزائرین کو واپس بھجوانے سے قبل میڈیکل چیک اپ کرایا گیا۔زائرین کے طبی معائنہ کیلئے لاہور سے میڈیکل ٹیم خصوصی طور پر ڈیرہ غازی خان پہنچی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں اور ان کی فیملی کو ابھی ابزرویشن میں رکھا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی خان میں قیام کے دوران زائرین کی ہرممکن دیکھ بھال کی گئی۔کمشنر نسیم صادق کی زیر نگرانی زائرین کی ہر ضرورت کا خیال رکھا گیا.

زائرین نے بہتر دیکھ بھال اور ہر ضرورت کا خیال رکھنے پر وزیر اعلی سردار عثمان بزدار اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ

آزمائش اور مصیبت کی گھڑی میں بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ ایران سے آنے والے زائرین کی ان کے گھر وں کو واپسی خوش آئند ہے. زائرین کی دیکھ بھال اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازیخان نے ہر ممکن کردارادا کیا

جس کیلئے وہ ہر ممبر کے شکرگزار ہیں. انہوں نے یہ بات گزشتہ روز دانش سکول کے معائنہ کے دوران کہی. انہوں نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان نے ایران سے آنے والے زائرین کو سب سے پہلے خوش آمدید کہا

اور انہیں مہمان سمجھتے ہوئے ہر ممکن سہولیات فراہم کر نے کے ساتھ روز مرہ ضروریات پوری کیں. کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ

مشکل اور مصیبت کی گھڑی میں زائرین نے صبر، تحمل اور برداشت کی مظاہرہ کیا جس پر وہ انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

کمشنر نے ڈویژنل انتظامیہ اور عوام سے کہاکہ وہ زائرین کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں غیر ضروری طو رپر گھر وں سے باہر نہ نکلا جائے.

دفعہ 144کی خلاف ورزی او رلاک ڈاون پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

انہوں نے کہاکہ پابندیوں کا مقصد ہرقیمتی انسانی جان کو کورونا وائرس سے بچانا ہے. صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہرفرد کو کردارادا کرنا ہو گا.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کیلئے لباس کی ایک ہزارحفاظتی کٹس، دو ہزار سرجیکل ماسک، پانچ سو این 95ماسک،

چار سوگلوز اور ایک سو گوگلز فراہم کر دیئے گئے ہیں. کمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے بتایاکہ حفاظتی لباس قرنطینہ سنٹراور ٹیچنگ ہسپتال میں

کوروناوائرس آئسولیشن وارڈ اوردیگر ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز اور سٹاف کو دیا جائے گا.

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف کی طرف سے زائرین کی بہتر دیکھ بھال پر سلام پیش کرتے ہیں

اور عوام کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نازک صورتحال میں انتظامیہ کا ساتھ دیا.

کمشنر نے کہاکہ ضرورت پڑنے پر مزید حفاظتی لباس اور اشیاء منگوائی جائیں گی.


ڈیرہ غازیخان :

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ کورونا سے پیدا ہونیوالی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ

ہم بحیثیت قوم اور بحیثیت فرد نہ صرف توبہ استغفار کریں بلکہ آئندہ کے لیے اپنی اصلاح بھی کریں اور یہی ذمہ داریاں اور فرائض احسن طریق سے ادا کریں گے

وہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کر رہی تھیں ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ ڈاکٹر پیرا میڈیکل سٹاف اور ہسپتالوں میں کام کرنیوالے

دیگر عملہ اس وقت پوری قوم کے ہیرو ہیں قوم انکو سلام پیش کرتی ہے اور وہ لوگ جو اس وقت رضا کارانہ اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں

یا وہ مخیر لوگ جو غریبوں کا خیال رکھ رہے ہیں یا انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے افراد اب ہمارے ہیرو ہیں

اور ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ غریبوں کے لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے ملنے والی امداد کے حوالے سے لوگ اپنے ارد گرد رہنے والے غریبوں کی رہنمائی کریں

اور حقیقی ضرورت مندوں کی نشاندہی کریں اس مشکل وقت میں اس طرح کی خلوص نیت سے کیے گئے چھوٹے چھوٹے کاموں کا بڑا اجر ہے مزید یہ کہ

عوام حکومتی احکامات اور لگائی گئی پابندیوں پر عمل پیرا ہو اس کا نہ صرف ثواب ہے بلکہ ہمارا تعاون ہمیں ہلاکت سے بھی بچا سکتا ہے.


ڈیرہ غازیخان :

کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کیونکہ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل سوشل ڈسٹنس ہے اس حوالے سے ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر

ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے عوام آگاہی مہم جاری ہے بنک اور دیگر شاپس پر سبزی، گوشت وغیرہ کی خریداری کے لئے آئے ہوئے عوام الناس کے لئے نشان بنا دیئے گئے ہیں

جہاں پر عوام 5 فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہو کر خریداری کریں گے ڈی پی او اختر فاروق نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ

سوشل ڈسٹنس قائم کرتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہو کر کورونا کو ہرانے میں ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کا بھر پور ساتھ دیں۔


ڈیرہ غازیخان :

آر پی او عمران احمر،ڈی پی او ڈی جی خان اختر فاروق نے ڈی ایس پی مسعود احمد کی عہدہ ایس پی میں ترقی ہونے پر

ایس پی کے بیج لگائے تفصیل کے مطابق آر پی او ڈی جی خان عمران احمر اور ڈی پی او اختر فاروق نے ڈی ایس پی مسعود احمد کی عہدہ ایس پی میں

ترقی ہونے پر ایس پی کے بیج لگائے ایس پی محمود خان کو ایس پی انوسٹی گیشن مظفر گڑھ تعینات کردیا گیا

اس موقع پر آر پی او عمران احمر کا کہنا تھا کہ تفتیش کے معیار کو مزید مو ئثر بناتے ہوئے سنگین مقدمات کی تفتیش شفاف،

میرٹ اور مکمل غیرجانب دارانہ ہونی چاہیے۔ تفتیش کو جدید خطوط پر استوار کرکے سنگین

نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کوباآسانی ٹریس کیاجاسکتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کاڈیرہ غازیخان شہر کادورہ، شہر میں کرونا وائرس سے بچاو کے لیے کیے گئے

انتظامات کا جائزہ لیاترجمان پولیس کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر اور ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ شہر ڈی جی خان کا دورہ کیا

اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا لاوڈسپیکرکے ذریعے پورے شہر بھر میں اعلانات کرائے گئے

اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے آر پی او عمران احمر کا کہنا تھا کہ تمام لوگ اپنا وقت اپنے گھر وں میں گزاریں بھیڑ والی جگہوں میں نہ جائیں

مساجد میں سنیٹائزر اور دیگر مناسب حفاظتی اقدامات کریں مساجد میں شہریوں کو کروناوائرس سے

بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی مساجد میں نمازی آپس میں فاصلہ رکھیں،

ہاتھ اور گلے ملنے سے اجتناب کریں۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان نصوحہ، سینئرنائب صدرخواجہ محمد محسن مسعود،

نائب صدر مرزا محمد ظفر اقبال،سابق صدور خواجہ محمد الیاس، خواجہ محمد یونس، بیرسٹرسردار عباس علی خان نصوحہ اراکین ایگزیکٹو کمیٹی حافظ محمد سیف اللہ خان پتافی،

محمد لطیف خان پتافی، غلام عباس خان، ملک ریاض احمد، جاوید اسحق خان مستوئی، حاجی محمد زبیر نظامی، محمد فردوس حمید خان،

محمد موسیٰ بھٹی، محمد راشد شیخ، چوہدری خالد ریاض، زوارگدا حسین شمسی، سرمد سلیم،میاں محمد ایوب، سردار جان عالم خان لغاری،

رانا حاجی نذیر احمد، حاجی محمد علی شیخ، مرزا محمد اقبال، فیاض علی چوہدری،مرزا محمد آصف اقبال اور محمد مجاہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبرنے

چیمبر کے سینئرممبرچوہدری نذرحسین خان،منور حسین خان خاور بلوچ سیڈ انڈسٹریز راجن پور کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ان سے اور ان کے لواحقین اور پسماندگان سے دلی تعزیت

اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


ڈیرہ غازیخان :

جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ڈیرہ غازی خان کے امیر جاوید اقبال بلوچ، پنجاب کے مرکزی رہنماء شیخ عثمان فاروق،ڈاکٹر قاضی عبدالسبحان طارق،

منیر احمد کلاچی اور شیخ سعد فاروق نے رضا کاروں کے ساتھ ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

کورونا وائرس کے چیلنج سے پوری قوم کو یکجا ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا، ریسکیو ٹیم کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے انہوں نے کہا کہ

جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن دیہاڑی دار مزدوروں اور تازہ روزی کمانے والے افراد کے گھروں تک راشن پہنچانے کا اہتمام کیا ہے

اور یہ کام اہل خیر کے تعاون سے جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے

اس آزمائش سے نجات ممکن ہے، اسی لئے الخدمت مختلف علاقوں میں اپنے رضاکاروں کے ذریعے ماسک، سینیٹائزر اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کررہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

عدلیہ پاکستان میں کرونا وائرس کے ذمہ دارن کو کیفرکردار تک پہنچائے، جے یوآئی پولیس و ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف کو خراجِ تحسین کرتے ہیں ،

پاکستان میں کرونا وائرس کے بنیادی ذمہ دار زلفی بخاری اور علی زیدی ہیں عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا اقبال رشید نے سینیٹائزر و ماسک اور راشن تقسیم کرنے کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ

پوری قوم خوف کی حالت میں زندگی گزار رہی ہے اس حالت سے نکلنے کے لیے جہاں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے

وہاں رجوع الی اللہ کی بھی بہت زیادہ ضرورت ہے جےیوآئی عوام بالخصوص پولیس کے اہلکاران کو سینیٹائزرز اور ماسک فراہم کررہی ہے

اور عوام میں آگاہی کی مہم بھی زور و شور سے چلا رہی ہے یونٹ سطح تک آگاہی کا انتظام کی گیا ہے جمعہ کے روز مساجد میں اجتماع کے حوالے سے مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کروائی گئی ہیں

عوام سے بارہا گزارش کررہے ہیں کہ بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں ضلعی ناظم عمومی حافظ انعام اللہ نے کہا کہ

آج ہم نے چھ ہزار سے زائد سینیٹائزر تقسیم کیے ہیں ہر روز عوام میں کرونا کے حوالے سے شعور کی بیداری مہم جاری رہے گی

تحصیل امیر ڈاکٹر یونس راج نے کہا کہ ہم عوام بالخصوص غریب کارکنان کے لیے راشن ترتیب رہی ہے اور کارکنان کو پابند کررہی ہے کہ

وہ ہمہ وقت کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں

جے یو آئی کے ذمہ داران نے ڈاکٹرز کو گلدستے پیش کیے اور پولیس و ڈاکٹرز کے کردار پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

%d bloggers like this: