مظفرگڑھ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تاجر اتحاد مظفرگڑھ کی طرف سے پولیس اہلکاروں،
شہریوں اور تاجروں سمیت غریب افراد میں 8ہزار سیناٹائزر کی بوتلیں تقسیم کردی گئی، جلد غریب افراد میں راشن بھی تقسیم کیا جائیگا جس کے لیے راشن بیگ تیار کیے جارہے ہیں،
مون شیخ صدر تاجر اتحاد مظفرگڑھ تفصیل کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تاجر اتحاد مظفرگڑھ کی طرف سے سماجی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے
اور انکی طرف سے پہلے 4ہزار ماسک تقسیم کرنے کے بعد جامعہ کے روز تاجر اتحاد کے صدر مون شیخ نے اپنے رہنمائوں افضل چوہان، شیخ عدیل، مشرف علی قریشی، انتظار بھٹو، شکیل چوہان،
خرم چوہان، رائو امجد، ابوذر شاہ، شیخ شجاع، کاشف جلیل، صابر تھہیم اور دیگر کے ہمراہ مظفرگڑھ شہر میں لاک ڈائون کے دوران ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں،
سرکاری ملازمین، تاجروں، شہریوں اور غریب افراد میں 8ہزار سیناٹائزر کی بوتلیں تقسیم کیں۔ جبکہ اس موقع پر تاجر اتحاد کی طرف سے کرونا وائرس سے بچائو کے لئے شہریوں میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں
شعور اجاگر کرنے کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے اور تاجر اتحاد کے رہنمائوں نے سیناٹائزر، ماسک اور پمفلٹ مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر تقسیم کیے
جبکہ اس موقع پر تاجر اتحاد کے صدر مون شیخ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنی قوم اور شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہیں
اس لیے تاجر اتحاد سماجی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے کے لیے تیار ہے
اور جلد ہی تاجر اتحاد کی طرف سے لاک ڈائون کے دوران مشکل میں زندگی بسر کرنیوالے غریب افراد کے لیے راشن پیکج تیار کیا جارہا ہے
جو آخری مراحل میں ہے اور کچھ دنوں بعد راشن بیگز بھی غریب افراد میں تقسیم کیے جائینگے۔
کوٹ ادو
کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے کوٹ ادومیں لاک ڈاؤن کاچھٹاروز،شہر بدستور بند، جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ،
سبزی فروٹ رہڑی، میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں،اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کا کورونا وائرس پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظرصوبہ بھر میں 14 روز کے لئے جزوی لاک ڈاون کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذکیا تھا
جس پر شہریوں کو گھر سے بلا وجہ نہ نکلنے اوراحتیاطی بدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی سمیت بازار،
شاپنگ مالز، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، پارک اور سیاحتی مقامات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی،حکومتی احکامات کی ر وشنی میں دفعہ 144کی چھٹے روز بھی
کوٹ ادو شہر کے اکثر بازار بند رہے جبکہ جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی،
میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں، دوسری طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے گرانفروشوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیاہے۔
کوٹ ادو
کوٹ ادوگردونواح میں آٹاکی شدیدقلّت، انتظامیہ کی طرف سے قائم کئے گئے سیل پوائنٹس بھی ختم،یوٹیلٹی سٹور پربھی آٹا اور چینی نایاب،اکثرسیل پوائنٹس مالکان نے آٹاغائب کرکے من مرضی کے ریٹ مقرر کرلئے،
عوام آٹاکے حصول کیلئے ذلیل ہو نے لگے، اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈاون ہوتے ہی کوٹ ادو شہراورگردونواح میں آٹاکی شدیدقلت پیداہوگئی ہے،
آٹاکی قیمت میں 15سے 20روپے فی کلو تک اضافہہو گیاہے جبکہ آٹا چکی مالکان 24 سوروپے فی من بلیک پر فروخت کررہے ہیں،
شہر اور گردونواح میں آٹے کا20 کلو کا تھیلہ 1200سے 1270 روپے میں بلیک میں فروخت ہونے کا نکشاف ہوا ہے، دوسری طرف انتظامیہ کی طرف سے قائم کئے گئے
آٹاکے سیل پوائنٹ بھیختم ہو گئے ہیں، اس حوالے سے شہریوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آٹا کے سیل پوائنٹ قائم کئے گئے تھے جو کہ کئی روز سے وہ سیل پوائنٹ بند ہو گئے ہیں
جبکہ ذخیرہ اندوزوں نے آٹامہنگا اورمنہ مانگے داموں فروخت کرنے کیلئے مصنوعی قلت پیداکردی ہے جس کی وجہ سے غریب کروناوائرس سے زیادہ اپنے بچوں کے لئیدووقت کی روٹی مہیاکرنے کے لئے
پریشان ہے، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار،کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق،ڈپٹی کمشنر
مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین سے مطالبہ کیا کہ آٹاکی دستیابی کو یقینی بایا جائے تاکہ غریب آدمی اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں،
کوٹ ادو
میڈیکل سپرٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو ڈاکٹر امجدوسیم قاضی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایمرجنسی،ائسولیشن سٹاف سمیت ڈاکٹرز،نرسز،
میڈیکل سٹاف سمیت تمام دفتری عملہ میں فیس ماسک،ایمرجنسی کیٹس،گوگلز اور گلوزتقسیم کئے،اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ
ڈاکٹر ز وپیرا میڈیکل سٹاف کو ڈیوٹی کی وجہ سے کورونا وائرس کے خطرات کا زیادہ سامنا کرنا پڑتاہے،ڈاکٹرز،نرسز، میڈیکل سٹاف سمیت تمام دفتری عملہ کی صحت اور زندگی کی حفاظت اولین ترجیحی ہے،
ماسک تقسیم کرنے کا مقصد ہسپتال کے تمام سٹاف کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ، احتیاط اور تدابیر سے آگاہی ضرور ی ہے
اور عوام کو کوروناوائرس سے بچاؤ کی آگاہی باقاعدگی سے فراہم کی جارہی ہے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر مبنی ہدایات
نمایاں طور پر آویزاں کی گئی ہیں،دوسری طرف پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی چیئرمین ملک مختار احمد کھوکھر نے میڈیکل سپرٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو
ڈاکٹر امجدوسیم قاضی کوایمرجنسی سٹاف،ائسولیشن سٹاف سمیت ڈاکٹرز،نرسز، میڈیکل سٹاف سمیت تمام دفتری عملہ میں فیس ماسک،
ایمرجنسی کیٹس،گوگلز اور گلوزتقسیم کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
کوٹ ادو
کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر اورڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کے حکم پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری کاکورونا سے بچاؤ کیلئے کوٹ ادو کے شہریوں کیلئے ایک اچھا اقدام،
شہر کی مختلف میڈیکل سٹور،کریانہ،اور گوشت مرغی کی دوکانوں پر عوام کا رش کم کرنے کیلئے دوکانوں کے باہرمناسب فاصلہ قائم رکھنے کیلئے دائرے لگوادیئے،
ایک وقت میں صرف ایک شخص دوکان میں جانے کی ہدایت،اس بارے تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر اورڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کے حکم پر
ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری کا کوٹ ادو کے شہریوں کیلئے کورونا سے بچاؤ کیلئے ایک اچھا اقدام کرتے ہوئے شہر کی مختلف میڈیکل سٹور،
کریانہ،اور گوشت مرغی کی دوکانوں پر عوام کا رش کم کرنے کیلئے دوکانوں کے باہرمناسب فاصلہ قائم رکھنے کیلئے دائرے لگوادیئے،ایچ او کوٹ ادو عرفان افتخار باجوہ نے ایس ڈی پی او سید اعجاز حسین بخاری کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے
شہر میں ان تمام دوکانوں کے باہر دائرے لگوادیے،اس موقع پر ایس ایچ او عرفان افتخار باجوہ نے کہا کہ دوکانوں کے باہرمناسب فاصلہ قائم رکھنے کیلئے دائرے لگادیئے
اس موقع پر عوام کو تاکید کی گئی کہ ایک وقت میں صرف ایک شخص ہی دوکان میں جا کر سودا سلف کی خریداری کرے اور باقی لوگ باہر لگائے گئے
دائرے میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کریں،انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید ندیم عباس کے حکم اور ایس ڈی پی او سرکل کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری کی ہدایات کے
مطابق اس مشکل گھڑی میں پولیس کے جوان قانون کے نفاذ اور عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے سرگرم ہیں،
اس ایکسرسائز کا مقصد عوام میں آگاہی پھیلانا اور کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانا ہے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے گھروں میں رہیں ۔
کوٹ ادو
ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے ڈسٹرکٹ جیل کا معائنہ کیااور جیل میں کورونا کی وباسے بچاؤ کے سلسلے میں کئے جانے والے کا جائزہ لیا،
اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمرقریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر آفسران بھی موجود تھے،
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے پوری ٹیم کے ہمراہ جیل میں انتظامات کا مکمل جائزہ لیا اور جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،
ڈسٹرکٹ جیل پر ایک قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا، جس پرمیں کورونا وائرس سے ممکنہ متاثر قیدیوں کو رکھا جائے گا،
کوٹ ادو
نامعلوم چور بستی کا ٹرانسفارمر چوری اتار کرلے گئے، ہزاروں نفوس پرمشتمل بستی کئی رو سے بجلی سے محروم،بجلی کی بندش سے مکینوں کا برا حال،
ایس ڈی او واپڈا کی مدعیت میں پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے گنجان آباد علاقے بستی لانگے والا میں گزشتہ شب بارش کے دوران نامعلوم چور
بستی میں لگا 50کیوی کا ٹرانسفارمر نمبری 1788کمپنی جے ایف انڈسٹریز اتار کر کھیتوں میں لے گئے اور ٹرابسفارمر سے 3کوائلیں اور تیل چوری کر کے خالی ڈھانچہ کھیتوں میں چھوڑ گئے،
ٹرانسفارمر چوری ہونے سے پورے علاقہ کی بجلی بند ہو گئی، جس کی وجہ سے مکین شدید پریشانی میں ہیں، پولیس کوٹ ادو نے ایس ڈی او واپڈا فرسٹ ڈویژن عمر فاروق کی مدعیت میں
مقدمہ نمبر 175/20زیردفعہ381/411درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے،
کوٹ ادو
پسند کی دوسری شادی،رشتہ سے انکار پر غلہمنڈی کے پلے دار نے کالا پتھر پی لیا،تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال منتقل،پولیس نے پلے دار کے خلاف اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا،
اس بارے تفصیل کے مطابق بستی کٹ کے رہائشی غلام یسین بھٹی کے بیٹے خالدحسین بھٹی جو کہ غلہمنڈی کوٹ ادو میں ملک غلام قاسم آڑھتی کے پاس پلے داری کرتا تھا
کی شادی 3 سال قبل اپنی ماموں زاد سے ہوئی تھی جس سے اس کی کوئی اولاد نہ تھی، خالد حسین بھٹی چوکہ اپنی دوسری پسند کی شادی اپنے ہمسایہ اظہر عباس کی بیٹی مصباح بی بی سے کرنا چاہتا تھا
جسے اظہرعباس رشتہ دینے سے انکاری تھا،بیٹے کی ضد پر گزشتہ روز غلام یاسین بھٹی اپنی بیوی کے ہمراہ اظہرعباس کے پاس دوبارہ رشتہ کے لیے گیا
جس نے پھر بھی انکار کیا جس کا خالد حسین بھٹی کو رنج ہوااور وہ دل برداشتہ ہو گیا، 3 بجے شب تمام گھروالے سوئے ہوئے تھے کہ اسی اثناء میں خالد حسین بھٹی نے کالا پتھر بوتل میں ملا کر پی لیا
جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی،خالدحسین کو تشویشناک حالت کے بحث تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو لایا گیا،
فوری طبی امداد کے بعد اسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
پولیس کوٹ ا دونے پلے دار خالد حسین بھٹی کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ نمبر 176/20زیردفعہ 325درج کرلیا ہے،
کوٹ ادو
دفعہ144کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چھٹے روز بھی اپریشن جاری رہا،
پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے دوران گشت دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے پر بہاولپور سے لیہ کے لیے سواریاں لے کر آنے والے کیری ڈبہ نمبری 317ایل جی ٹی کو ڈرائیور نعمان قریشی سمیت
تھا نے بند کر دیا جبکہ پولیس دائرہ دین پناہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے2 موٹر سائیکل ڈبل سواری
یعقوب کھوکھر مطلوب کھوکھر عبدالقدیر ٹھینگانی اور امجد فاروق ٹھینگانی کو قابو کر کے
ان کو موٹرسائیکلوں سمیت تھانہ بند کردیا، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں،
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ