دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

550زائرین کی ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سنٹر سے آبائی اضلاع میں واپسی شروع

170-زائرین کوسخت سیکورٹی میں انکے آبائی اضلاع پہنچادیاگیا

تفتان سےآنے والے550 زائرین کی ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سنٹر سے آبائی اضلاع میں واپسی شروع ہوگئی —

پہلے مرحلہ میں ڈیرہ غازی خان – ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے 170-زائرین کوسخت سیکورٹی میں انکے آبائی اضلاع پہنچادیاگیا

ترجمان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ تفتان سے آنے والے زائرین کی گھروں کو واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے —

پہلے مرحلہ میں ڈیرہ غازی خان -ملتان اور بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 170-زائرین کوگزشتہ شب سخت سیکیورٹی میں انکے آبائی شہروں میں پہنچا دیاگیا

جہاں مقامی انتظامیہ اپنے اضلاع سے تعلق رکھنے والے زائرین کی مزید دیکھ بھال اور کلئیرنس کےبعد انہیں گھروں تک پہنچائے گئی

ترجمان کے مطابق قرنطینہ سنٹرڈیرہ غازی خان سے 550 زائرین کو مختلف مراحل میں انکے آبائی علاقوں میں پہنچایاجائےگا.

About The Author