دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ میں کورونا کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

متاثرہ افراد کی تعداد میں امریکہ پہلے نمبرپر آ گیا، متاثرہ کیسز کی تعداد 85 ہزار سے زائد ہو گئی۔

سپر پاور امریکہ میں کورونا کے پھیلاو میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ۔

متاثرہ افراد کی تعداد میں امریکہ پہلے نمبرپر آ گیا، متاثرہ کیسز کی تعداد 85 ہزار سے زائد ہو گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 17 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

جبکہ 268 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد1 ہزار2 سو95 ہو گئی۔

ریاست نیو جیرسی کے گورنر کے مطابق صرف نیو جیرسی میں روزانہ پچس سو کے قریب متاثرہ کیسز سامنے آ رہے ہیں

About The Author