دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ریاض: کورونا وائرس کی تعداد میں اضافے کے بعد جی ٹونٹی ہنگامی اجلاس طلب

عالمی وبا پر قابو پانے کے لئے صحت اور معیشت سے متعلق تمام اقدامات اٹھائیں گے

ریاض:

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی تعداد کے بعد جی ٹونٹی ہنگامی اجلاس بلایا گیا جس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ

عالمی وبا پر قابو پانے کے لئے صحت اور معیشت سے متعلق تمام اقدامات اٹھائیں گے

جبکہ جی 20 نے عالمی معیشت کوسہارا دینے کے لیے 5 کھرب ڈالرسرمائے کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی سربراہی میں جی ٹی ٹونٹی ممالک کی ہنگامی ٹیلی کانفرنس ہوئی۔

اس کانفرنس کو سماجی فاصلے کے اصول کے پیشِ نظر ورچوئل طور پر منعقد کیا گیا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک سے تمام مندوبین نے اس کانفرنس میں ڈائل کر کے شرکت کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جی ٹوینٹی کانفرنس میں امریکی، چینی اور روسی صدور نے شرکت کی، فرانس، کینیڈا، جرمنی اور جاپان کے صدور بھی شرکت کرنے والوں میں شامل تھے۔

اجلاس میں جی 20 ممالک کے سربراہان کے علاوہ عالمی ادارہ برائے صحت، اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جی 20 نے عالمی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 5 کھرب ڈالرسرمائے کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

About The Author