نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت سرائیکی خطے کے کسانوں کو ریلیف دے، نخبہ لنگاہ

ملتان(.) پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ حکومت سرائیکی خطے کے کسانوں کو ریلیف دے حالیہ دنوں میں سرائیکی علاقہ میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے فصلات کو شدید نقصان پہنچا ہے ژالہ باری نے کھڑی فصلیں تباہ کردی ہیں کسان طبقہ اس وقت شدید نقصان سے دوچار ہے کسانوں نے تمام جمع پونجی زراعت میں لگا دی ہے اب سرائیکی خطے کا کسان معاشی بدحالی کی وجہ سے سخت پریشان ہے حکومت کو چاہے کہ وہ سرائیکی خطے کے کسانوں کے زرعی قرضے معاف کریں اور حکومت کی طرف سے لگان بھی ختم کریں اور کسانوں کے لئے خصوصی بیل آوٹ پیکج کا اعلان کیا جائے تاکہ کسان طبقہ سمبھلنے کے قابل ہوسکے۔
ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ حالیہ حکومتی پیکج سے عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ 1200 ارب کے پیکج میں صرف 200 ارب روپے مزدوروں اور مستحق طبقہ کے لیے رکھے گئے ہیں جوکہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔

ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ ملک میں اس وقت بے چینی پائی جاتی ہے اور ہر مقطبہ فکر کے لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن تو کردیا ہے مگر عوام کے مسائل حل نہیں کئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بحرانی کیفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کے گھریلوں صارفین کو 2 ماہ کی مکمل رعایت دی جائے۔مزدور طبقہ کو 15000 ہزار روپے پہنچانے کا بندوبست کیا جائے اور نادار طبقہ کیلئے راشن کا بندوبست کیا جائے۔

ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے سرائیکی وسیب کے صاحب حیثیت لوگوں سے اپیل کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہمسایوں۔ اور نادار لوگوں کی ہر طرح سے مدد کریں۔

About The Author