نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک میں خوف کی صورتحال کو ختم کرنا ہم سب کی کی ذمہ داری ہے۔ محمد ذیشان گورمانی

انہوں نے کہا کہ ایران چین اٹلی سمیت کئی ممالک اس وائرس کا کا سامنا کررہے ہیں

کوٹ ادو

سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک بین الاقوامی وباء کی شکل اختیار کرگیا ہے،

حکومت کو چاہیے کہ حالیہ صورتحال سے نمٹنے کی حکمت ٹھوس عملی مرتب کرے،ذخیرہ اندوزی اور ملک میں خوف کی صورتحال کو ختم کرنا ہم سب کی کی ذمہ داری ہے،

ہر پاکستانی کو بھی انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ ایران چین اٹلی سمیت کئی ممالک اس وائرس کا کا سامنا کررہے ہیں

اور پاکستان میں بھی تیزی سے یہ وبا پھیلتی جارہی ہے جس کے تدارک کے لیے ہنگامی اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ

اس مشکل صورتحال میں پہلے کی طرح انتظامیہ سے تعاون کے لیے بھی تیار ہیں، اس حوالے سے جہاں ہر پاکستانی کو اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہے وہیں

ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خوف کی صورتحال اور زخیرہ اندوزی کا تدارک کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے اور عوام پر اعتماد کی فضا کو مزید بہتر بنایا جائے،

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں خراب معاشی حالات کے باوجود اپنے ہم وطنوں کا ساتھ دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،

کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے،

اس موقع پر انہوں نے شان یوتھ سوشل میڈیا کے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ

وہ علاقہ میں جا کرمکینوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتائیں اورحکومت پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

About The Author