دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

25مارچ2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹ

سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب سہیل خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،کہ وزیراعظم عمران خان نے مشکل گھڑی میں اتنا بڑا 1200 ارب کے معاشی پیکج کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں،

وزیراعظم کو غریب آدمی کا بہت احساس ہے۔معاشی پیکج میں مزدور کیلئے 200ارب،ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے 100 ارب،میڈیم انڈسٹری کیلئے 100 ارب،

بے روزگاروں کیلئے 150 ارب،ایمرجنسی کیلئے 100 ارب،کسانوں کیلئے 200 ارب،یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے اضافہ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کر کے ثابت کر دیا ہے کہ

تحریک انصاف غریب دیہاڑی دار،ریڑھی بان اور مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے،وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد مہنگائی میں کمی اور کھانے پینے کی اشیائے خوردونوش چینی دالیں گھی وغیرہ سستی ہونگیں،

جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا،وزیراعظم نے بزرگ پنشنرز کو انکی دہلیز پر پنشن پہنچا کر ریاست مدینہ کا ایک اور وعدہ پورا کردیا ۔

ایک سوال کے جواب میں سہیل خان نے کہا کہ کورونا آگاہی کیلئے ایک فورس بنائی گئی ہے

جو گلی گلی محلے کوچے میں جا کر عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے

احتیاطی تدابیر آگاہی مہم میں پمفلٹ ماسک گلوز تقسیم کریں گے اور عوام کو گھروں میں رہنے کی اپیل کریں گے۔…


بہاول نگر

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے

اور اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرتے ہوئےتمام شہری خود کو گھروں تک محدود رکھیں

اور اس وبا سے محفوظ رہنے کا طریقہ یہی ہے کہ سماجی میل جول میں کمی لائی جائے تاکہ وائرس سے بچاو ممکن ہوسکے یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم کورونا کے خلاف اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور پاک فوج کے افسران تمام متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع کے شناختی کارڈ کے حامل 892 افراد بیرون ملک سے واپس آئے تھے جن میں جن میں سعودی عرب سے 852،

دیگر مختلف ممالک سے 22 افراد، جبکہ ایران سے 18 افراد تھے اورمجموعی طور پر 95 فیصدکو ٹریس کرکےسکریننگ مکمل کرلی گئی ہے۔

اور باقی پانچ فیصد دیگر اضلاع میں رہائش پزیر ہیں۔ اجلاس میں ضلع میں ایچ ڈی یو، آئسولیشن سنٹرز اور طبی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن کے دوران فوڈ سپلائی چین کے معاملات اور دیگر متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔….


بہاولنگر

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتی احکامات، لاک ڈاون اور دفعہ144 کے مکمل نفاذ کے اظہار

اورعوامی آگاہی کے لیے ڈی پی او قدوس بیگ اور ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شہر بھرمیں فلیگ مارچ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ اورڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ حکومت پنجاب کے نافذ کردہ لاک ڈاون پر مکمل عملدرآمد،

دفعہ 144 کے نفاذ اور کرونا وائرس سے بچاو کے لیے عوامی آگاہی کی خاطر شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس پر پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کیے گئے لاک ڈاون پر انتظامیہ کی جانب سے من وعن عملدرآمدکے عزم کا اظہار اوراس حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کرنا ہے کہ

وہ قانون پر عمل کریں، اپنے گھروں میں رہیں۔تاکہ وہ اس موذی وائرس کرونا سے محفوظ رہ سکیں اور یہ موذی وائرس کا لوگوں میں پھیلاو نہ ہو سکے کیونکہ

یہ وائرس سماجی رابطوں اور میل ملاپ سے لوگوں میں منتقل ہورہا ہے۔ڈی پی او قدوس بیگ نے عوام سے اپیل کی کہ

وہ گھروں میں محدود رہیں اور اشد ضرورت کے تحت ہی گھروں سے باہر نکلیں تاکہ شہریوں کوکرونا وائرس کے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکے.


بہاولنگر

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 14 روز کے لیے جزوی لاک ڈاون کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے،

اس ضمن میں ضلعی پولیس کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کے لئے ہمہ وقت متحرک ہے،

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ضلع بھر میں اب تک 39مقدمات کا اندراج کیا گیا،

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ
کے احکامات پر کرونا وائرس سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد،

حفاظتی اقدامات و انتظامات کی چیکنگ اور عوام الناس کی آگاہی کے حوالے سے فلیگ مارچ کاسلسلہ جاری ہے،

ضلع بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک 39 مقدمات درج کیے گئے ہیں، کرونا وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کو ممکن بنانے کے لیے ضلع بھر میں رینجرز، ایس ایچ اوز ،

ایلیٹ فورس، ایگل اسکواڈ کا راونڈ دی کلاک گشت کا سلسلہ جاری ہے،

ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس فورس کرونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہی ہے.

انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ پر مکمل عملدرآمد کریں

اور گھروں سے بغیر ضروری کام باہر نہ نکلیں اس سلسلہ میں عوام اور شہری پولیس سے بھرپور تعاون کریں۔

About The Author