دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

25مارچ2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے کوٹ ادومیں لاک ڈاؤن کاچوتھاروز،شہر بدستور بند، جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی، میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں،آٹاغائب،گرانفروشوں کی چاندی مزدورطبقہ بے حال،

چولہے ٹھنڈے پڑگئے، گھروں میں فاقے، مزدورطبقہ انتہائی پریشان،اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کا کورونا وائرس پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظرصوبہ بھر میں 14 روز کے لئے جزوی لاک ڈاون کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذکیا تھا

جس پر شہریوں کو گھر سے بلا وجہ نہ نکلنے اوراحتیاطی بدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی سمیت بازار، شاپنگ مالز،

نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، پارک اور سیاحتی مقامات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی،حکومتی احکامات کی ر وشنی میں دفعہ 144کے چوتھے روز بھی کوٹ ادو شہر کے

اکثر بازار بند رہے جبکہ جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی، میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں،

دوسری طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے گرانفروشوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ ہوشربااضافہ کردیاہے،

فلور ملوں سے آنے والاآٹاغائب کردیا گیا جبکہ آٹا چکی والے 24سوروپے من میں دھڑلے سے فروخت کرتے رہے،

اس حوالے سے مزدورطبقہ کا کہنا تھا کہ وہ بیروزگاری اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت پریشان ہیں جبکہ تاجروں نے اشیا ء خوردونوش کی قیمتیں بڑھا کران کا جینادوبھرکرکے آٹابھی غائب کردیاہے

جس کی وجہ سے گھروں میں فاقے اورچولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں،


کوٹ ادو

بارش سے انتظامیہ کی کارکردگی بے نقاب،حالیہ بارش سے شہر کے نشبئی علاقوں سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اردگرد بارش کا پانی جمع،

نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کی دیوار کی حالت خستہ،شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،اس بارے تفصیل کے مطابقشہر بھر میں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ بارش نے میونسپل کمیٹی انتظامیہ کا پول کھول دیا،

شہر کے بیشتر مقامات پر بارش کاپانی جمع ہو نے سے متعدد علاقے زیر آب آچکے ہیں جبکہ ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ارد گرد بارش کا پانی جمع ہونے سے ہسپتال کی دیواروں کی حالت خستہ ہو چکی ہے

جبکہ دوسری جانب نکاسی آب کا کوئی انتظام نہ ہونے سے گلی ڈاکٹر منیر افتاب والی بھی بارش کے پانی سے بھری ہوئی جس پر مکینوں کا آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے،

اس بارے شہریوں نے میونسپل کمیٹی انتظامیہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو میونسپل کمیٹی کوکروڑوں کے فنڈز ملتے ہیں

جو کہ بندر بانٹ کئے جارہے ہیں دوسری طرف لاکھوں روپے شہریوں سے ٹیکس لینے کے باوجود بھی میونسپل کمیٹی انتظامیہ شہریوں کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہو چکی ہے،

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سمیت کمشنر ڈیرہ غازی خان،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین،

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ،چیف افیسر بلدیہ کوٹ ادو سید سلیم بخاری سے مطالبہ کیا کہ

کوٹ ادو شہر میں جمع ہونے والا بارش کا پانی نکالا جائے اور سیوریج کا نظام ٹھیک اور نالوں کی صفائی کرائی جائے۔


کوٹ ادو

ملک بھر میں کورونا وائرس (COVID-19) کے پیش نظر میپکو ریجن کے صارفین کے بجلی بلوں کی ادائیگی میں توسیع کردی،

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے 31مارچ تک بلوں کی ادائیگی کرنے والے صارفین سے لیٹ پے منٹ سرچارج (LPS) وصول نہ کرنے کا حکم دے دیا،

میپکو ڈویژن کوٹ ادوفرسٹ اور سیکنڈ کے ایس ڈی اوز نے تمام بینکوں کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ کی توسیع کے بارے لیٹر بھی جاری کردیا ہے،

اس بارے تفصیل کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی پریس ریلیز کے مطابق میپکو ریجن کے 64لاکھ سے زائد صارفین کی سہولت کے لئے بیچ نمبر 1سے بیچ نمبر30کے بلوں کی وصولی کی تاریخ ری

شیڈول 20،24،25،26اور27مارچ 2020؁ء کو بلوں کی ادائیگی کرنے والے بیچ 1سے بیچ 8تک کے صارفین اپنے بل 31مارچ2020؁ء تک بغیر لیٹ پے منٹ سرچارج اداکرسکیں گے

جبکہ بیچ 9کے صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 30مارچ سے بڑھا کر 7اپریل کردی ہے،بیچ10کے صارفین کے بلوں کی تاریخ ادائیگی 30مارچ سے بڑھاکر8اپریل کردی گئی

اوربیچ11کے صارفین کے بلوں کی تاریخ 31مارچ سے بڑھاکر9اپریل،بیچ12کے صارفین کے بلوں کی تاریخ ادائیگی 31مارچ سے بڑھاکر

10اپریل بیچ13اوربیچ14کے صارفین کے بلوں کی تاریخ 3اور6اپریل سے بڑھاکر 13اپریل اور بیچ15اوربیچ16کے صارفین کے بلوں کی تاریخ 7اور8اپریل سے بڑھاکر 14اپریل،بیچ 17اوربیچ18کے صارفین کے بلوں کی تاریخ 9اور10اپریل سے بڑھاکر 15اپریل جبکہ

بیچ19اور20کے صارفین کے بلوں کی تاریخ 13اور14مارچ سے بڑھاکر16اپریل مقرر اور بیچ 28اوربیچ 29کے صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 31مارچ کردی بیچ 17کے صارفین کے

بلوں کی ادائیگی کی30مارچ تک بڑھادی گئی،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے

میپکو ڈویژن کوٹ ادوفرسٹ اور سیکنڈ کے ایس ڈی اوز نے تمام بینکوں کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ کی توسیع کے بارے میں لیٹر بھی جاری کردیا گیا ہے

لیٹر کے مطابق بیچ نمبر 1 سے 8 جس کی تاریخ 28 اور29 مارچ مقرر تھی سے بڑھاکر 31مارچ کردیا گیا ہے

جبکہ بیچ نمبر 9،10 اور 11کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 7،8 اور 9 اپریل مقرر کی گئی ہے،


کوٹ ادو

پنجاب حکومت کے احکامات پر کوٹ ادو انتظامیہ متحرک ہوگئی،

شہر بھر میں لاک ڈاؤن دفعہ 144 پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی لگادی، شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی خلاف ورزی پر سخت کاروائی جاری ہے،

پنجاب حکومت کے احکامات پر لاک ڈاؤن دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد ڈبل سواری پر سخت پابندی لگادی ہے اورکوٹ ادو چوک سرور شہید اور دائرہ دین پناہ کے داخلی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی کی گئی ہے

جبکہ غیر ضروری کام کے سلسلے میں نکلنے والے شہریوں کے خلاف پولیس ایکشن لے رہی دوسری طرف حکومتی احکامات

پر عمل کرانے کیلئے ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر شہریوں کے خلاف کاروائی جاری ہے

جبکہ انتظامیہ نے شہریوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہیانتظامیہ کی ایمرجنسی کی صورت میں نکلنے والے شہریوں کو ماسک سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی جا رہی ہے۔


کوٹ ادو

کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پنجاب بھر میں اگر کوئی مقررہ قیمت سے زیادہ وصول کرے تو شہری فوری طور پر قیمت پنجاب ایپ پر شکایت کریں.

شہریوں کی شکایت پر فی الفور ایکشن ہوگا. 23 مارچ کو مظفرگڑھ کے ایک شہری نے شہر کے معروف سٹور دل پسند جھنگ روڈ سے چیزیں خریدیں.

سٹور والوں نے مختلف اشیا کی زائد قیمت وصول کی جس پر شہری نے حکومت پنجاب کی قیمت پنجاب ایپ پر شکایت درج کرائی اور ساتھ بل کی تصویر بنا کر ڈاؤن لوڈ کی.

جس پر حکومت پنجاب نے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے سٹور کو 5 ہزار جرمانہ کردیا ہے.ترجمان ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ کسی کو اوورچارجنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی.

شہریوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دکاندار اوور چارجنگ کررہا ہے

تو شہری اس سے رسید لے کر قیمت پنجاب ایپ پر شکایت درج کروائیں یا ضلعی انتظا میہ سے رابطہ کریں. ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ

مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو ذخیرہ اندوزی, اوورچارجنگ اور مصنوعی مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی.

ایسے کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.

انہوں نے کہا سرکاری ریٹ سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے حکو مت ایسے افراد کو قانون کے مطابق سزا دے گی،


کوٹ ادو

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد اقبال خان نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ زاہد حسین ان کے ہمراہ تھے،

سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔

فاضل جج صاحب نے 31معمولی نوعیت کے جرم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔

مزید برآں فاضل جج صاحب نے کرونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

اور جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات پہ اطمینان کا اظہار کیا،


کوٹ ادو

فراڈی نے زرعی اراضی دینے کا جھانسہ دیکر محنت کش کو لاکھوں کے جانوروں سے محروم کردیا،15 پر دکانیں کھلی کی جھوٹی اطلاع دینے والے کو پولیس نے دھر لیا،

دونوں مقدمات درج،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بیٹ لومڑ والا کے رہائشی غلام حیدر گاڈی کو احسان پور کے رہائشی نوسرباز غلام عباس گرمانی نے زرعی اراضی دینے کے بہانے غلام حیدر گاڑی سے 40 لاکھ مالیت کے جانور ہتھیا لئے،

بعد ازاں زرعی اراضی کا انتقال دینے سے انکاری ہو گیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے غلام حیدر گاڈی کی مدعیت میں فراڈی غلام عباس گورمانی کے خلاف مقدمہ

نمبر130/20 زیر دفعہ 406 درج کرکے فراڈی کی تلاش شروع کر دی ہے،

تھانہ کوٹ دو کے علاقہ پرانی سبزی منڈی ملت پبلک سکول کے قریب کے رہائشی بلال کھکھ 15 پرپولیس کو کال کی کہ پرانی سبزی منڈی کے قریب تمام دکانیں کھلی ہوئی ہے،

پولیس کوٹ ادو نے موقع پر چیک کیا تو صرف میڈیکل سٹور اور کریانہ کی دکان کھولی ہوئی تھی، جس پر جھوٹی اطلاع کرنے والے بلال کھکھ کو حراست میں لے لیا

اور اس کے خلاف ٹیلی گراف 25 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا,

پولیس کوٹ ادو نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے مقدمات کی تفتیش شروع کر دی ہے,


کوٹ ادو

کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت لگائے جانے والے دفعہ144پر عمل کرانے کے لیے ایس ایچ او کوٹ ادو متحرک ہو گئے،

فرنیچر کی دکان کھولنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج، اسلام آباد سے کوٹ ادو کے لیے سواریاں لے کر آنے والی اے سی کوچ کو ڈرائیور سمیت تھانہ بند کر دیا،

ڈبل سواری کو نظرانداز کرنے والے 8 موٹرسائیکل سوار بھی ساتھی سواروں سمیت تھانے بند،

پولیس نے تمام کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے، اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر پنجاب بھر میں

دفعہ 144 کے نفاذکر دیا ہے اور پنجاب پولیس دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہو گئی ہے،

ایس ایچ او کوٹ ادوعرفان افتخار باجوہ نے گزشتہ روز ٹبہ شہر پر قائم مرحبا فرنیچر کی دکان کھلی ہونے پر دوکاندار مہر غلام قادر گٹ کو حراست میں لے لیا

اور اس کی دکان بند کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے حکومت کی جانب سے دفعہ144 لگانے کے باوجود بس میں اسلام آباد سے کوٹ ادو کے لیے سواری لے کر آنے والی اے سی کوچ

نمبری 440سی ایس اے کو ڈرائیور شفااللہ پٹھان سمیت تھانہ بند کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس کوٹ ادونے ایس ایچ او عرفان افتخار باجوہ کی قیادت میں گزشتہ روز

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے اور حکومتی احکامات کو نظرانداز کرنے والے موٹر سائیکل ڈبل سواری کے خلاف آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے 8 موٹر سائیکل سواروں سمیت ان کے ساتھ ڈبل سوار مطیب راجپوت،

حسین احمد، آصف پٹھان،حارث قریشی، ثاقب مستاق، اعجازاحمد چانڈیہ، نعیم ملانہ،وسیم ملانہ، آصف آرائیں، طارق آرئیں، ہادی الرحمان انصاری،

یونس بھٹہ،سہیل عامر زرگر، کاشف بھرانی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں موٹرسائیکلوں سمیت تھانہ میں بند کر دیا ہے۔

About The Author