دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہمیں گھروں میں رہنا چاہئیے، نامور سرائیکی گلوکارہ ثر یا ملتانیکر

نہوں نے کہا کہ وبائیں آتیں ہیں بالآخر اللہ کی رحمت سے ٹل جاتیں ہیں۔ یہ سماجی رابطے میل جول خوشی غمی کی سب سانجھیں اللہ کے فضل سے پھر ہوں گی

رحیم یار خان: خطہ سرائیکستان پاکستان کی نامور سرائیکی گلوکارہ ماں بیٹی ثر یا ملتانیکر اور گلوکارہ پروفیسر راحت ملتانیکر نے کرونا وائرس کی موجودہ خطرناک صورت حال پر وطن عزیز اور سرائیکی وسیب کے عوام اور اپنے پرستاروں کو اپنے مشترکہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم ہیں تو پاکستان ہے۔

ہمیں اپنی جان اور پاکستان کے بچاؤ اور حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاط و تدبیر کرنے کے علاوہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں رہنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ وبائیں آتیں ہیں بالآخر اللہ کی رحمت سے ٹل جاتیں ہیں۔ یہ سماجی رابطے میل جول خوشی غمی کی سب سانجھیں اللہ کے فضل سے پھر ہوں گی اس کے لیے کچھ دنوں کی احتیاط بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وبائی امراض سے احتیاط برتنے کا حکم عین اسلامی ہے پہلے بھی سیلاب اور زلزلوں جیسی آفتیں اور آزمائشیں آئی ہیں، اللہ نے کرم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ طوفانی بارشیں اور شدید ژالہ باری بھی قدرت کی ناراضگی کا اظہار ہیں ہمیں اپنے رب سے رجوع کرکے معافی اور اس کی رحمت مانگنی چاہئی، خوف زدہ، نا امید اور مایوس نہیں ہونا چاہئیے، مالک ضرور کرم کریسی۔

About The Author