پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش گاڑی نے لاک ڈاون کےدوران شہر میں گشت کیا اور بغیر پروٹوکول لاوڈ سپیکر کے ذریعے آگاہی کے اعلانات کرتے رہے۔
انہوں نے لاوڈ سپیکر کے ذریعے علاقے کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گھر پر رہیں، ملتے وقت فاصلہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین، ریڑھی بان، ڈرائیورز سمیت تمام افراد کو گھر پر رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔
کامران بنگش کے اعلانات پر لوگ متوجہ ہوتے رہے۔
اس دوران ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
کامران بنگش کے مطابق کورونا کے خلاف گھر گھر گلی گلی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد، سڑکیں اور عوامی مقامات کو کورونا مار اسپرے سے دھو رہے ہیں۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری