نومبر 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دوسرے روز کے لاک ڈاؤن کے دوران شہر کی سڑکیں ویران

لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144پر عملدرآمد کیلئے پولیس نے شہر کے103 مقامات پر ناکہ بندی کر رکھی ہے پاک فوج کی جانب سے بھی گشت کا سلسلہ جاری ہے

لاہور: کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دوسرے روز کے لاک ڈاؤن کے دوران شہر کی سڑکیں ویران رہیں۔صرف میڈیکل، کریانہ اسٹورز اور دودھ دہی کی دکانیں کھلی ہیں۔

سڑکوں پر شہری ہیں بھی تو فقط وہ جنہیں بہت ضروری کام سے باہر آنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کا واحد حل صرف احتیاط ہے۔

شہر میں ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود بھی کچھ شہری ڈبل سواری سے باز نہ آئے ۔

لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ144 پر عملدرآمد کیلئے پولیس نے شہر کے103 مقامات پر ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

پولیس کی طرف سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 156 مقدمات  بھی درج کئے گئے ہیں۔ شہر میں پاک فوج کی جانب سے بھی گشت کا سلسلہ جاری ہے۔

حفاظتی ماسک اور سینٹائزر مہنگے فروخت کرنے پر بتیس ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے۔

About The Author